Tag: فلم پٹھان

  • ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

    آپ کو ضرور حیرانی ہوگی اگر کوئی کہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا ایکشن سین جیکی چن کی کسی کارٹون سیریز سے لیا گیا ہے۔

    دراصل سوشل میڈیا پر صارفین نے جیکی چن کی کارٹون سیریز سے ایک سین شیئر کیا ہے، جو بہ ظاہر فلم پٹھان کے ٹرین والے سین سے زبردست مماثلت رکھتا ہے۔

    یہ مماثلت دیکھ کر بعض صارفین قائل ہو گئے ہیں کہ پٹھان فلم کے اختتام کا سنسنی خیز ایکشن سین جیکی چن کی کارٹون سیریز کے ایک ایسے ہی منظر سے ’ہو بہو‘ کاپی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ فلم پٹھان کے منظر میں سلمان خان عرف ٹائیگر شاہ رخ خان عرف پٹھان کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین میں اچانک آ گئے تھے، یہ ٹرین پل عبور کرتے ہوئے آخر کار دریا میں جا گری تھی، تاہم دونوں نے مل کر دشمنوں کے خوب چھکے چھڑائے تھے۔

    دونوں مناظر دیکھ کر صارفین کا خیال تھا کہ دونوں کا فارمیٹ ایک ہی نظر آتا ہے، اور دونوں میں زبردست مماثلت ہے۔ واضح رہے کہ ’جیکی چن ایڈونچرز‘ نامی یہ ٹی وی سیریز 2000 سے 2005 کے درمیان آن ایئر ہوئی تھی۔

    فلم پٹھان کی طرح اس کارٹون کے سین میں بھی اختتام پر مرکزی کردار گرے ہوئے پل کے کنارے بیٹھ کر خود کلامی کرتا ہے۔

  • شاہ رخ نے فلم پٹھان کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

    شاہ رخ نے فلم پٹھان کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں‌ ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے جہاں‌ سنیماؤں میں کھڑکی توڑ رش دیکھا، وہاں باکس آفس پر فلم نے جو بزنس کیا، اس کے اعداد و شمار نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے، بالخصوص آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ خود بالی ووڈ بادشاہ نے اس فلم کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

    شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے کئی سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی، اس دوران سپر اسٹار کے دور کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی تھیں، لیکن پٹھان کی سپر ہٹ کامیابی نے سب کے منہ بند کر دیے۔

    انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’بولی ووڈ ہنگامہ‘ نے 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے بزنس کے اعداد و شمار پر ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمائی کے کئی ریکارڈز قائم کرنے والی اس فلم میں شاہ رخ کا منافع 2 ارب روپے تھا۔

    شاہ رخ خان نے فلم کا معاوضہ نہیں لیا تھا بلکہ مجموعی منافع میں ان کا حصہ 60 طے ہوا تھا، جس سے ان کے حصے کی رقم 200 کروڑ بھارتی روپے (687 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) بنی، یعنی شاہ رخ کا معاوضہ کئی بولی ووڈ فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی، 1050 کروڑ میں سے پروڈیوسرز کا منافع 333 کروڑ روپے تھا۔

  • فلم پٹھان نے باہوبلی 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے 4 سال کے بعد زبردست کم بیک کیا ہے، ان کی فلم نے ابتدائی دنوں میں کے جی ایف 2 کو پیچھے چھوڑا تاہم اب باہوبلی 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تاہم 5 دن کے اندر بھارت میڈیا کے مطابق 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے جبکہ فلم ریلیز ہونے کے 3 روز بعد 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری اور پربھاس اسٹارر باہوبلی 2 کو شمالی امریکہ اور کینیڈا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس دوران وہاں پٹھان 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی سب سے تیز فلم بن گئی ہے۔

    تیلگو رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز 2.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے فلم پٹھان دیکھا ہے جو کہ امریکہ اور کینیڈا میں تمام زبانوں میں باہوبلی 2 دیکھنے والوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان نے اب تک بالی ووڈ بلاک بسٹر جیسے سلطان، وار، ٹائیگر زندہ ہے، دنگل اور دیگر کو فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • ویڈیو: ہندو پنڈت نے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی دیدی

    ویڈیو: ہندو پنڈت نے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی دیدی

    شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سے وہ تنازعات کا شکار ہیں، جس کے باعث انہیں بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کئ جانب سے شدید غم و غصہ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    بالی وڈ کے کنگ خان کی فلم پٹھان کے گانے بے شرم میں اداکارہ دیپیکا پڈکون کے زعفرانی رنگ کے نامناسب لباس پر بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے، اور اس لباس کو ہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دیکر فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تاہم ان سب کے بعد اب ہندو انتہا پسند شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے، ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی وڈ کے اسٹار کو زندہ جلانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

    https://twitter.com/Indian10000000/status/1605240719723343872?s=20&t=5WtKo3aFtM55Py5dvBzlpA

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور  وہ تلاش میں ہیں کہ اگر مجھے کہیں  شاہ رخ خان مل جائے تو میں  اسے زندہ جلا دوں گا۔

    پنڈت پرمہنس آچاریہ نے کہا کہ اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی میں خود لڑوں گا، انٹرویو کے آخر میں پنڈت نے پٹھان جیسی بننے والی فلم کے بائیکاوٹ کی اپیل بھی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔