Tag: فلم ہیپی نیو ایئر

  • شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر نے 310کروڑ کا بزنس کرلیا

    شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر نے 310کروڑ کا بزنس کرلیا

    شاہ رخ خان نے نئی فلم ہیپی نیو ایئر کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اب اس نے ریتک روشن کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم بینگ بینگ کو اس ریس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ نے باکس آفس پر 181 کروڑ سے زائد کمائے تھے تاہم  ہیپی نیو ایئر نے ایسے پیچھے چھوڑ کر دو ہفتوں میں 183 کروڑ سے زائد کمالیے ہیں۔

    اب شاہ رخ خان کی فلم  رواں برس کی دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے، سلمان خان کی فلم کک نے ہندوستانی باکس آفس پر 233 کروڑ روپے کمائے تھے۔

    دوسری جانب کنگ خان کی  فلم نے دنیا بھر میں تین سو دس کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

    بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے شاہ رخ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ہیپی نیو ائیر نے دنیا بھر میں تین سو کروڑ سے زائد کمالیے ہیں، شاہ رخ اور فرح خان کو مبارک ہو، تو فرح ہم کب اکھٹے کام کر رہے ہیں۔

    اس فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔ دونوں اس سے قبل ‘میں ہوں ناں’ اور ‘اوم شانتی اوم’ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔فلم کی کہانی ‘چھ ناکام’ لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • فلم ہیپی نیو ایئر کا 6 روز میں 150 کروڑ  کا بزنس

    فلم ہیپی نیو ایئر کا 6 روز میں 150 کروڑ کا بزنس

    بالی ووڈ : فلم  ہیپی نیو ایئر نے ریلیز کے ابتدائی 6 دونوں میں صرف بھارت میں باکس آفس سے 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے، اس طرح فلم نے باکس آفس سے6 روز میں حاصل ہونے والی آمدنی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

    میوزک رائٹس اور بیرون ملک ٹکٹوں کی فروخت سے فلم مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے، فلم پروڈیوسر شاہ رخ خان نے 500 کروڑ روپے کا اپنا ہدف قرار دیا ہے۔

      ہیپی نیو ایئر  کے پروڈیوسر شاہ رخ خان ہیں جبکہ انہوں نے ہی فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے۔

    فلم میں ان کے مقابل دیپیکا پڈوکون نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بومن ایرانی، ابھیشک بچن، سونو سود اور ویوین شاہ نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری ڈانس ڈائریکٹر فرح خان نے کی ہے۔