Tag: فلم

  • سنجے دت بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پرپریشان

    سنجے دت بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پرپریشان

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہوں نے فلموں میں منفرد کردار نبھا کر خوب نام کمایا لیکن اداکار اب جیل سے رہائی کے بعد سے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پرپریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہوں نے اپنے پورے کرئیر میں منفرد قسم کے کردار ادا کیے اور انڈسٹری کو بلاک بسٹر فلمیں دیں تاہم ساڑھے تین سال قید کے بعد رہا ہونے والے اداکار کو اب تک کام کی تلاش ہے۔

    اداکارکی رہائی کو 6 ماہ بیت گئے لیکن ان کی کسی بھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا گیا جبکہ ان کی فلم “مارکو بھاؤ” کی کہانی پر بھی ابھی کام جاری ہے۔

    فلم“منا بھائی 3″ کے حوالے سے بھی تاحال کچھ نہیں کیا گیا کیونکہ فلم کے ہدایت کار “راج کمار ہیرانی” اداکار کی زندگی پر مبنی فلم میں مصروف ہیں جس میں سنجو بابا کا مرکزی کا کردار رنبیر کپور ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    اس حوالے سے سنجے دت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی فلم ابھی سائن کر نے نہیں جارہے ہیں،اداکار آج کل اپنے خاندان کو وقت دے رہے ہیں جبکہ وہ گھومنے پھرنے پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

  • کئی سال گزرنے کے بعد بھی سلمان خان ایشوریا رائےکو بھلا نہ پائے

    کئی سال گزرنے کے بعد بھی سلمان خان ایشوریا رائےکو بھلا نہ پائے

    ممبئی: بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی سابقہ دوست ایشوریا رائے کی خوبصورتی کےدیوانے ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق فلم اندسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان جب کسی کی تعریف کریں تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں اور اگربات ہو اپنی سابقہ دوست ایشوریا رائے کی تو تعریف کرنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے.

    salman-post-2

     

    جی ہاں بات ہورہی ہے ایشوریا رائے کی جن پر کبھی سلمان خان کا دل بےایمان ہواتھالیکن ایسا لگتا ہے سالوں گزرنے کے بعد بھی کہیں نہ کہیں آج بھی دبنگ خان کے دل میں خوبرواداکارہ موجود ہیں.

    salman-post-1

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اے دل ہے مشکل کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہاہے جبکہ فلم کے ٹیزرنے بھی آتے ہی دھوم مچادی ہے.

    بالی ووڈ باکس آفس پر حکمرانی کرنے والے سپراسٹار سلمان خان کوبھی ڈائریکٹر کرن جوہر کی فلم کا ٹیزر بھا گیا لیکن اس کی وجہ کوئی اور نہیں اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی تھی جس سے اداکار نظریں نہ چراپائے اور یہی وجہ تھی انہوں نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کے آغاز سے آخرتک اداکارہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں.

    salman-post-3

    *بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سلمان خان کے حق میں بول پڑیں

    یاد رہے اس سے رواں سال اپریل میں بھارتی اداکار سلمان خان کو خیر سگالی کے تحت اولمپک کھیلوں کا سفیر مقرر کیے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. بلآخر ان کی سابقہ دوست سے یہ تنقید برداشت نہیں ہوئی اوراداکارہ نے کھل کر دبنگ خان کے حق میں بیان دے ڈالا تھا.

    salman-post-4

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر کرن جوہراپنی فلم “اے دل مشکل” رواں برس دیوالی کے موقع پرریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا انڈسٹری میں فلم کی بہترین کاسٹ کے باعث بہت انتظارکیا جارہا ہے۔

  • امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ”ٹھگ“ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گے جس کی تصدیق خود بالی ووڈ کے شہنشاہ نے کردی ہے.

    عامر خان اور امیتابھ بچن کی یہ پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے.اس بارے میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ عامر خان اور یش راج فلمزکے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازاور اہمیت کا مقام ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں اس لمحے کا شدت سے انتظار کررہا ہوں تاہم فلم کی کہانی کے حوالے سے سوال پر اداکار نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصرہیں کیوں کہ اس کی اجازت نہیں ہے.

    *سپراسٹار عامرخان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

    واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم ”پنک“ کی تشہیری مہم میں شریک ہیں۔

  • عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے تاہم عامر خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان نے کچھ روزقبل اداکارسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کے باپ اور اپنے وقت کے لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کے لیے حامی بھر لی تھی تاہم اب بالی ووڈ سپر اسٹار نے سنیل دت کا کردارادا کرنے سے معذرت کرلی.

    مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخانکی جانب سے سنیل دت کا کردار ادا کرنے سے انکارکی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ ان کے انکار کے بعد فلم کے ہدایت کار نےسنجےدت کے باپ کے کردارکے لیے دوسرے اداکارکی تلاش شروع کردی ہے.

    واضح رہےکہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کے لیے اداکارہ سونم کپور سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ عامر خان خان کے منع کرنے کے بعد فلم 2017 تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے.

  • معروف سماجی رہنما’ایدھی‘ کی زندگی پر فلم بنےگی

    معروف سماجی رہنما’ایدھی‘ کی زندگی پر فلم بنےگی

    لاہور: پاکستانی فلم پروڈیوسر حامد سلمان ڈاکٹر عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے جس میں بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ ایدھی کا کردار نبھائیں گے.

    تفصیلات کے  پروڈیوسر حامد سلمان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معروف فلاحی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی زندگی پروہ فلم بنائیں گے اور اس فلم میں ایدھی کا کردار نامور ادکار نصیرالدین شاہ کریں گے.

    2 (2)

    ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نےامن ،محبت،انسانیت اور بھائی چارے کے ذریعے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا،یہ فلم ان کو خراج عقید ت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے.

    2
    5

    انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ’’آئی ایم ایدھی‘‘ کے نام سے بنائی جائےگی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو ایسی ہی معیاری فلموں کی ضرورت ہے جس کے لیے ذریعے ہم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں.

    6 (2)

    6

    واضح رہے کہ فلم پرڈیوسر حامدسلمان کہنا ہے کہ فلم کی آمدنی کا دس فیصد ایدھی فاونڈیشن کو دیا جائے گا تاہم فلم کرنے یا نا کرنے سے متعلق نصیر الدین شاہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

  • محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، اگر کیریئر اور محبت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تومحبت کے آگے کیریئر قربان کر دوں گی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کی خواہش بھی ہو تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی اور گھرپررہ کر بچوں کوسنبھالوں گی۔

    katrina-kaif11

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو شادی کرنے کے بجائے اپنے کیرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں لیکن اگر فطری طور پر بات کی جائے تو خواتین زیادہ اپنے خاندان کی جانب مائل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں، اگر مجھ سے اس حوالے سے پوچھا جائے تو میں ان دونوں چیزوں کو منتخب کرنا چاہوں گی۔

    Katrina-Kaif

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول مختلف اداکاروں کے ساتھ گہری دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کچھ عرصہ پہلے ہی ان کا رنبیر کپور سے طویل معاشقے کے بعد بریک اپ ہوا ہے، یہ بریک اپ اس وقت ہوا کب ان کی شادی کی خبریں بھی آرہی تھیں، اس بریک اپ کے بعد اداکارہ ٹوٹ گئی ہیں۔

  • میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد خان نے میری فلم میں کام کیا جس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے اور اپنی اداکاری سےلوگوں کو دیوانہ بنانے والے فواد خان کے حوالے سے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد کا میری فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار لیکن بہت خاص کردار ہے.
    fawad-post-3

    کرن جوہر نے فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فواد خان نے صرف ایک مختصر کردار کے لیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری، وہ یقیناً ایک بہترین اداکار ہیں‘.

    *فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے

    یاد رہے کہ فواد خان کی گذشتہ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جسےمداحوں نے کافی پسند کیاتھا.
    fawad-post-2

    فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار عمران عباس بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے.اس فلم میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور،ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں.

    Fawad-post-1

    واضح رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

  • ‘فلم لاہور سے آگے دیکھیں اور میری زندگی بچائیں’

    ‘فلم لاہور سے آگے دیکھیں اور میری زندگی بچائیں’

    مشہور بھارتی اداکار اوم پوری نے مزاحیہ انداز میں اپنے پرستاروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ ضرور دیکھیں اور ان کی زندگی بچائیں۔

    فلم ’لاہور سے آگے‘ جولائی 2015 میں آنے والی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا سیکوئل ہے۔ اس کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جبکہ مصنف یاسر حسین ہیں۔ یہ فلم ’شوکیس فلمز‘ اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ کاوش ہے۔

    فلم کے ڈائریکٹر وجاہت حسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں بھارتی اداکار اوم پوری مزاحیہ انداز میں اپنے پرستاروں کو فلم دیکھنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں، ’یہ یاسر صاحب اپنے ساتھ دو غنڈے لائے ہیں اور کہا کہ آپ کو میری فلم کی تعریف کرنی ہے۔ اب آپ 11 نومبر کو ’لاہور سے آگے‘ دیکھنے چلے جائیں تاکہ میری جان بچ سکے۔ یوں سمجھیئے اس کیمرے کے دونوں طرف غنڈے کھڑے ہیں اور میری جان سخت خطرے میں ہے‘۔

    فلم ’لاہور سے آگے‘ 11 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان کا بالی ووڈ میں بلندیوں کا سفر جاری ہے اور شنید ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

    fawad-post-1

    اس بارے میں سب سے پہلے فلم فیئر ایوارڈز کے ایڈیٹر جتیش پہلائی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ دھر ہوں گے جن کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

    fawad-post-3

    فواد خان کچھ عرصہ قبل ہی آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کر چکے ہیں۔ ان کی 2 بالی ووڈ فلمیں ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل، ہے مشکل‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کر رہے ہیں۔

    fawwad

    فواد خان کی اداکاری کو بھارت میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ بھارتی چینل ’زندگی‘ سے ان کے ڈرامے تواتر کے ساتھ نشر کیے جارہے ہیں جبکہ یہ چینل ایک ماہ قبل ’فواد فیسٹیول‘ بھی منا چکا ہے جس کے دوران فواد خان کے ڈرامے دکھائے گئے۔

  • ممبئی : سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں،سلمان خان

    ممبئی : سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں،سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈسُپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا.

    تفصیلات کےمطابق سنجے دت اور سلمان خان ایک دوسرے کو بھائی کا درجہ دیتے اور مانتے آئے ہیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے سلطان نے کہا کہ ان کے دوست سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی.

    کچھ ماہ قبل خبریں تھیں کہ سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی میں بھی دڑار پڑ چکی ہے،خبروں کے مطابق سلمان خان سنجے دت سے ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کو مرکزی کردار کے طور پر شامل کرنے سے کافی ناراض تھے.

    یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی نے اعلان کیا تھا کہ سنجے کی سوانح حیات پر کام اگلے سال شروع کیا جائے گا تاہم اب تک اس فلم میں موجود اداکاراوں کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آئی.

    واضح رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے.