Tag: فلم

  • بالی ووڈ فلم ’سلطان‘ کل ریلیز ہوگی

    بالی ووڈ فلم ’سلطان‘ کل ریلیز ہوگی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم ’سلطان‘ کل عید الفطر کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔

    یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    فلم کی تشہیری مہم کے دوران سلمان خان اپنے بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

    سلمان خان کے متنازعہ بیان پر گرل فرینڈ کا مشورہ *

    ایک انٹرویو میں ان سے فلم کی ٹریننگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ پہلوانی کی سخت ٹریننگ کے بعد خود کو زیادتی کا شکار ایک خاتون جیسا محسوس کرتے تھے۔

    ان کے اس بیان پر بھارت بھر میں بھونچال آگیا۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جبکہ ہریانہ میں زیادتہ کا شکار ایک لڑکی نے سلمان خان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کردیا۔

    واقعہ پر سلمان خان کے والد نے بھی معافی مانگی البتہ سلمان خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    سلمان خان کا ہما قریشی کے لیے رمضان کا تحفہ *

    فلم ’سلطان ‘میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سلطان علی خان ہندوستان کو اولمپکس میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے بعد ان کی زندگی میں کافی مسائل پیش آئے اور اسی پر یہ فلم مبنی ہے۔

    فلم میں انوشکا شرما بھی خاتون ریسلر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    فلم بھارت اور پاکستان میں کل عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

  • فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی کاسٹ 15 سال بعد کیسی نظر آتی ہے

    فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی کاسٹ 15 سال بعد کیسی نظر آتی ہے

    بالی ووڈ کی معروف اور مشہورِ زمانہ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم ‘کی کاسٹ نے شائقین کے دل تو جیت لئے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں فلم میں نظر آنے والے چائلڈ ایکٹرز اب کیسے دیکھتے ہیں ۔

    سن 2001 میں بننے والی بالی ووڈ کی اس مشہور فلم کے ہدایتکار کرن جوہر تھے جبکہ اس فلم کو ان کے والد یش جوہر نے پروڈیوس کیا تھا۔

    فلم میں بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کو کاسٹ کیا گیا تھا ، جبکہ ساتھ ہی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

    علاوہ ازیں ہریتیک روشن اور کرینہ کپور نے بھی اپنی اداکاری سے فلم میں مزید جان ڈال دی تھی ، تاہم سب سے اہم یہ کہ فلم میں نظر آنے والے چائلڈ ایکٹر سب کی توجہ کا مرکز رہے ۔

    یادوں کا کو تازہ کرتے ہوئے اگر ماضی چلتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ پندرہ سال پہلے نظر آنے والے اداکار اب کیسے نظر آتے ہیں۔

    ۔شاہ رخ خان

    01
    راہول کا کردار ادا کرنے والے کنگ خان

    ۔کاجول

    فلم میں انجیلی کا کردار نبھانے والی کاجول
    فلم میں انجیلی کا کردار نبھانے والی کاجول

    ۔کرینہ کپور

    پوجا (پوہ)کا  کردار ادا کرنے والی کرینہ کپور
    پوجا (پوہ)کا کردار ادا کرنے والی کرینہ کپور

    ۔ہریتھک روشن

    04
    روہن کا کردار ادا کرنے والے ہریتھک روشن

     ۔امیتابھ بچن

    05
    فلم میں یش رائچند کا کردار نبھانے والے امیتابھ بچن

     

    ۔جیا بچن

    فلم میں امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی جیا بچن
    فلم میں (نندنی) امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی جیا بچن

    ۔فریدہ جلال

    07
    سعیدہ کا کردار ادا کرنے والی فریدہ جلال

     

    ۔کاوش مجمدار

    فلم میں روہن کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے (لڈو) اب کیسے نظر آتے ہیں
    فلم میں روہن کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے (لڈو) اب کیسے نظر آتے ہیں

    ۔رانی مکھرجی

    نینا کے کردار میں نظر آنے والی رانی مکھرجی
    نینا کے کردار میں نظر آنے والی رانی مکھرجی

     

    ۔جبران خان

    شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے کرش
    شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے کرش

     

    ۔ملویکا راج

    12
    پوجا کے بچپن کا کردار نبھانے والی ملویکا راج

     

     ۔سیمن سنگھ

    انجیلی کی دوست کا کردار نبھانے والی (رخسار) اب کیسے دیکھتی ہیں

    انجیلی کی دوست کا کردار نبھانے والی (رخسار) اب کیسی دیکھتی ہیں

  • فلم مالک پرپابندی، وفاق اور سینسربورڈ سےجواب طلب

    فلم مالک پرپابندی، وفاق اور سینسربورڈ سےجواب طلب

    لاہور: ہائیکورٹ نےفلم ’’مالک‘‘پر پابندی کیخلاف وفاق اور سینسربورڈ سے پھر جواب طلب کرلیا۔

    فلم مالک پرپابندی کیوں لگائی عدالت نے وفاقی حکومت اورسینسربورڈ کوایک اورنوٹس جاری کردیا،لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

    درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیاکہ فلم مالک میں کرپشن کے خلاف شعور پیداکیاگیا، جس پر حکومت نے پابندی عائد کی، آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت فلم کی نمائش پر پابندی عائد نہیں کرسکتی۔

    عدالت نے وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دس مئی تک ملتوی کردی۔

  • ہالی وڈ فلم دا ٹرسٹ کاایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

    ہالی وڈ فلم دا ٹرسٹ کاایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

    لاس انجلس: جرم کی دنیا میں مجرموں کے ہیں کتنے چہرے ایسی ہی سنسنی سے بھرپورہالی وڈ فلم دا ٹرسٹ کاایکشن سےبھرپور ٹریلر پیش کردیاگیا۔

    امریکا میں جرائم بڑھ رہے ہیں اورمجرموں کا پتا لگانا مشکل ہوگیا ہے،آخر کیوں نہ پریشانی ہو جب مجرموں کا پیچھا کرتے کرتے پولیس اہلکار خو د جرائم میں مبتلا ہوگئے۔

    پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ایک گروہ خود ہی ڈرگز اسمگلنگ میں اہم کردار ادا کرنے لگا تو کھوج لگانے کی ذمہ داری ایک دیانتدار پولیس آفیسر کو ملی، مگر اس کے اپنے ساتھی ہی اس کی جان کے دشمن ہوگئے۔

    یہ کہانی ہالی ووڈ کی سنسنی اور ایکشن سے بھرپور فلم دا ٹرسٹ کی ہے جس کے جاندار ٹریلر نے توجہ حاصل کرلی ، فرض شناس پولیس اہلکار اورطاقتور مجرموں کے درمیان آخر کس کی جیت ہوگی یہی جاننے کے لَئے تیرہ مارچ تک کا انتظار کیجئے۔

  • فلم ’سانگ آف لاہور‘ اگلے ماہ  امریکہ میں ریلیز کی جائے گی

    فلم ’سانگ آف لاہور‘ اگلے ماہ امریکہ میں ریلیز کی جائے گی

    کراچی:  آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم ’سانگ آف لاہور‘اگلے ماہ  امریکہ میں ریلیز کی جائے گی۔

    پریس ریلیز کے مطابق شرمین عبید کی دستاویزی فلم سانگ آف لاہور امریکہ میں نومبر کے ماہ میں ریلیز کی جائے گی جس کا پریمیئر امریکہ کے شہر نیویارک میں 3 نومبر 2015 کو ہوگا، جبکہ سن فرانسسکو میں 6 نومبر 2015 اور لاس انجلس میں 9 نومبر 2015 کو اس فلم کا پریمئیر منعقد کیا جائے گا۔

    دستاویزی فلم ’سونگ آف لاہور‘ میں 1970ء کی دہائی کے دوران مقبول ہونے والی موسیقی کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے؛ اور اس کے موسیقاروں کے انٹرویوز بھی اس دستاویزی فلم میں شامل کئے گئے ہیں۔ یہ فلم پاکستانی موسیقی کی تاریخی کہانی بھی ہے جس میں اہم کردار لاہور کے سچل گروپ نے ادا کیا۔

    فلم کا موضوع لاہور میں بسنے والی ایک موسیقی کے فن سے منسلک برادری ہے جو کہ 1970 تک اپنے بہترین فن اور موسیقی کی وجہ سے مشہور تھی، عزت مجید نے 2004 میں سچل سٹوڈیوز قائم کیا، جہاں لوگوں کی یادداشت سے گم ہو جانے والی روایتی موسیقی کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    فلم کی عکس بندی لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک میں کی گئی۔ اس فلم  کا موضوع چونکہ موسیقی ہے، لہذا اس میں کلاسیکل موسیقی، فوک اور نیم کلاسیکل موسیقی کے پاکستان میں فروغ کا ذریعہ بننے والی شخصیات کے انٹرویو  شامل کئے گئے ہیں۔ اور ان کی حالات زندگی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

  • عمران خان پر مبنی فلم کیلئے بالی ووڈ پروڈیوسر کی ریحام خان سے ملاقات

    عمران خان پر مبنی فلم کیلئے بالی ووڈ پروڈیوسر کی ریحام خان سے ملاقات

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مبنی فلم کیلئے بالی ووڈ پروڈیوسر راکیش اوپدھیا کی ریحام خان سے ملاقات ہوئی۔

    راکیش اوپدھیا گزشتہ دنوں مختصر دورے پر پاکستان میں موجود تھے ، انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گھر بنی گالہ میں ان کی اہلیہ ریحام خان سے ملاقات بھی کی۔

    راکیش اوپدھیا بالی ووڈ کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ متعدد بالی ووڈ کی مشہور فلموں کو پروڈیوس  بھی کرچکے ہیں۔جس میں کھلاڑی 786، شوقین اور سردار جی شامل ہیں۔

    راکیش اوپدھیا نے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے ریحام خان سے ملاقات کی جس میں فلم کی لوکیشن ، کاسٹ اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بھارتی فلموں کو بین الاقوامی مارکیٹ فروغ دینے اور باصلاحیت اور قابل احترام پاکستانی فلموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس خبر غلط طریقے سے پیش کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ پروڈیوسر عمران خان پر فلم بنانا چاہتے ہیں جس کے باعث انہوں نے ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ مقامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے راکیش نے بتایاکہ وہ بالی ووڈ میں اپنے پارٹنرمعروف موسیقار و گلوکار ہمیش رشمیا کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرتے ہیں لیکن پاکستان میں فلمسازی کے حوالے سے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کو وہ خود اور پاکستان میں اپنے ایک دوست بابرشیخ کی مدد سے پروڈیوس کرینگے۔

    انہوں نے ریحام خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایاکہ بہت ہی تسلی بخش ملاقات رہی ہے اوراس لیے ہم بہت جلداپنے پروجیکٹ پرکام شروع کرینگے، جو سب کے لئے حیران کن ہوگا۔

  • امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیارکرلئے

    امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیارکرلئے

    نیو یارک : امریکی سائنسدانوں نے ایسا تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیار کیا ہے جسے اب شائقین آنکھوں پر لگا کر گھر بیٹھے  مووی کے مزے لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اب فلم دیکھنے کے لئے نہ تو سینما جانے کا جھنجھٹ اور نہ ہی ٹی وی آن کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

    کیونکہ امریکی سائنسدانوں نے اس کا حل نکال لیا ہے اور ایسا تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیار  کیا ہے جسے لگائیں اورگھرپربیٹھ کرمووی کے مزے لیں ۔تھری ڈی پرنٹڈ لینس کسی بھی مووی کو تصویری شکل میں محفوظ کرکے پہننے والے شخص کو دکھائیں گی۔

    تھری ڈی لینس کو امریکی فضائیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو امریکی فضائیہ کے آپریشن میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

  • فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا نیا ٹریلر جاری

    فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: رمانوی داستان پر مبنی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    ففٹی شیڈز آف گرے معروف برطانوی مصنف ایل جیمز کے ناول سے ماخوذ ہے، سیم ٹیلر ووڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ڈکوٹا جونسن اورجیمی ڈارنن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، فلم میں بزنس ٹائیکون اور کالج طالبہ کی محبت بھری داستان پیش کی گئی ہے۔

    کالج گرل اپنی محبت کو پانے کیلئے کیا کیا جتن کرتی ہے۔ اسے دیکھنے کیلئے فلم بینوں کو اگلے سال چودہ فروری یعنی محبت کے عالمی دن تک انتظار کرنا ہو گا۔

  • سائنس فکشن تھرل فلم”پری ڈیسٹی نیشن "کا نیا ٹریلرریلیز

    سائنس فکشن تھرل فلم”پری ڈیسٹی نیشن "کا نیا ٹریلرریلیز

    کرائم کے خاتمے کیلئے پر عزم نوجوان کے گرد گھومتی سائنس فکشن تھرل فلم” پری ڈیسٹی نیشن ” کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ایکشن، تھرل اور سنسنی پھیلاتے ٹریول ایجنٹ کے گرد گھومتی فلم پری ڈیسٹی نیشن کے نئے ٹریلر نے شائقین کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔ امریکی رائٹررابرٹ اے مینیلن کے مشہور ناول سے ماخوذ فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو دنیا میں جرم اور ظالموں کا راج ختم کرنے کیلئے ٹائم مشین استعمال کرتا ہے ۔اس سے وہ پرانے زمانے میں پہنچ جاتا ہے اور بے پناہ مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ ما ئیکل اسپیریگ اور پیٹر اسپیریگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آٓئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائیگی۔