Tag: فلم

  • فلم کی ناکامی سے مایوس پوجا ہیگڑے کا حوصلہ کیسے بڑھا؟

    فلم کی ناکامی سے مایوس پوجا ہیگڑے کا حوصلہ کیسے بڑھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم سرکس کی ناکامی سے مایوس تو ہوئیں لیکن شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کی تعریف نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

    پوجا ہیگڑے کی فلم سرکس دسمبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم کو کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔

    پوجا کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ناکامی پر خاصی مایوس ہوگئی تھیں، لیکن پھر ان کو شائقین کی جانب سے ردعمل موصول ہونا شروع ہوا کہ انہوں نے بہت شاندار پرفارمنس دی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تعریف نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور وہ نئے سرے سے کام میں جت گئیں۔

    پوجا کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فلم کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

  • خلا نورد بننے پر بچوں نے بہت مذاق اڑایا تھا: بین ایفلک

    خلا نورد بننے پر بچوں نے بہت مذاق اڑایا تھا: بین ایفلک

    ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک کا کہنا ہے کہ ان کے بچے انہیں خلا نورد کے کردار میں دیکھ کر بہت محفوظ ہوئے تھے اور ان کا بہت مذاق اڑایا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار بین ایفلک ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے فلم کی ہدایت کاری کریں گے، پروموشن کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی اپنی فلمیں دکھائیں گے کیونکہ اب بچے بڑے ہوگئے ہیں۔

    بین ایفلک اور ان کی سابقہ اہلیہ کی 2 بیٹیاں 17 سالہ وائلٹ، 14 سالہ سیرافینا اور 11 سال کے بیٹے سیموئل ہیں۔

    بین نے بتایا کہ بچوں نے اپنے بچپن میں میری فلم آرمیگیڈن دیکھی تو خوب مذاق اڑایا تھا۔

    امریکی فلمی میگزین سے بات کرتے ہوئے بین ایفلک نے کہا کہ آرمیگیڈن میری وہ پہلی فلم تھی جو بچوں نے ساتھ بیٹھ کر دیکھی، بچوں کو میرے خلا نورد کا کردار بہت دلچسپ لگا، لیکن انہوں نے میرا خوب مذاق اڑایا۔

  • کبھی بھی ہالی ووڈ فلم کرنے کی خواہش مند نہیں رہی: کرینہ کپور

    کبھی بھی ہالی ووڈ فلم کرنے کی خواہش مند نہیں رہی: کرینہ کپور

    معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی ہالی ووڈ فلم کرنے کی خواہش مند نہیں رہیں، وہی چاہتی ہیں کہ ہالی ووڈ سے لوگ یہاں آ کر کام کریں۔

    حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ یہاں سے لوگ ہالی ووڈ جا رہے ہیں، امید ہے وہاں سے بھی کئی اداکار یہاں آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اداکار ریان گوسلنگ کے ساتھ کام کرنے میں اعتراض نہیں لیکن میں کبھی بھی ہالی ووڈ میں فلم نہیں کرنا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بچے بہت چھوٹے ہیں، میری شادی ہوگئی اور یہ سب کچھ اتنا تیزی سے ہوا کہ اب انہیں چھوڑنا ناممکن ہے۔

    کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ایکشن فلموں سے گریز کرتی ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ میں یہ اچھی طرح سے کرسکتی ہوں۔

  • چترانگدا سنگھ کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ چترانگدا سنگھ کی ساڑھی میں ملبوس بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں نے اسے بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ چترانگدا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی۔

    بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں وہ ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ پس منظر میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی بھارتی فلم کلا کا گانا گھوڑے پر سوار چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Chitrangda Singh (@chitrangda)

    اداکارہ نے لکھا کہ اس خوبصورت فلم سے یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں گلیمرس رولز کرنے والی اداکارہ کے پاکستان اور بھارت میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Chitrangda Singh (@chitrangda)

    سنہ 2005 میں ہزاروں خواہشیں ایسی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی چترانگدا سنگھ اب تک بے شمار فلموں میں مختلف کردار ادا کرچکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Chitrangda Singh (@chitrangda)

     

  • سرکس کے لیے جوکر ہی چاہیئے: رنویر سنگھ مذاق کا نشانہ بن گئے

    سرکس کے لیے جوکر ہی چاہیئے: رنویر سنگھ مذاق کا نشانہ بن گئے

    معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ آج کل اپنی نئی فلم سرکس کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس دوران وہ ایک بار پھر مداحوں کے مذاق کا نشانہ بن گئے۔

    رنویر سنگھ کی نئی فلم سرکس 23 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، فلم کو معروف ہدایت کار روہت شیٹھی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیج اور اجے دیوگن بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    فلم کی تشہیر زور و شور سے جاری ہے اور ایسے میں رنویر سنگھ کا انداز ایک بار پھر طنز و مذاق کا نشانہ بن گیا۔

    بھارتی انٹرٹینمنٹ رپورٹر کی جانب سے پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ کی ٹیم میں ایک شخص لاؤڈ اسپیکر ساتھ لے کر چل رہا ہے جس پر فلم کا گانا بج رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    رنویر سنگھ اس پر اچھلتے کودتے ناچتے ہوئے وہاں آتے ہیں اور سب سے ملتے ہیں۔

    ان کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ شخص اوور ایکٹنگ کی ہول سیل دکان ہے۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ڈائریکٹر روہت شیٹھی بھی پریشان ہے کہ کس شخص کو اپنی فلم میں لے لیا، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ سرکس نام کی فلم میں کام کرنے کے لیے جوکر ہی چاہیئے تھا، رنویر بالکل صحیح انتخاب ہے۔

  • بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کرگئے

    بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کرگئے

    بالی وڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں پونے کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

    وکرم گوکھلے نے 1971ء میں 26 سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم پروانہ سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا، اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔

    1990 میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم ’اگنی پتھ‘ اور 1999 کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ شامل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم ’بھول بھلیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • بستر مرگ پر آخری سانسیں لیتا نوجوان بیٹا اور ہمت کی تصویر بنی ماں: سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

    بستر مرگ پر آخری سانسیں لیتا نوجوان بیٹا اور ہمت کی تصویر بنی ماں: سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

    معروف اداکارہ کاجول کی نئی فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں کاجول ایک بیمار بچے کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    بھارتی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    فلم میں کاجول ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نوجوان بیٹا کسی لاعلاج موذی بیماری کا شکار اور وہیل چیئر پر ہے۔

    ٹریلر میں دونوں ماں بیٹوں کے کئی جذباتی لمحات دکھائے گئے ہیں۔

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بیمار نوجوان اپنی آخری خواہش کی تکمیل چاہتا ہے لیکن اس کی ماں سجاتا (کاجول) اسے پورا کرنے سے انکاری ہے، وہ بیٹے کی بیماری کے دوران اس کی ہمت بندھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    ٹریلر کے آخر میں معروف اداکار عامر خان کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ فلم کو رواں برس 9 دسمبر کو تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

  • کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بچے کی بیماری پر بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی میں کام کرنے کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جانے والی سلام وینکی جب کاجول کو آفر کی گئی تو اس کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انہوں نے اس کے لیے انکار کردیا۔

    کاجول کا کہنا تھا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ فلم میں ان کا بیٹا بیمار ہوگا تو انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے منع کردیا، ’میں نہیں چاہتی کہ حقیقی یا فلمی زندگی میں میرے بچوں کو کچھ ہو‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ بات ہر والدین کے لیے ایک بھیانک خواب ہوگی، آپ اپنے دشمن کے لیے بھی نہیں چاہ سکتے کہ اس کے بچوں کو کچھ ہو۔

    کاجول کے مطابق وہ 3 دن تک اس فلم کے لیے انکار کرتی رہیں، پھر آخر کار فلم کی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن ان سے ملنے آئیں، اور انہوں نے کاجول سے کہا کہ وہ انہیں فلم کی کہانی پڑھ کر سناتی ہیں۔

    تب بھی کاجول نے کہا کہ چونکہ آپ خود آئی ہیں اس لیے میں فلم کا اسکرپٹ ایک بار پھر سن لوں گی، لیکن میں یہ فلم کروں گی نہیں۔

    تاہم ڈائریکٹر نے انہیں منا ہی لیا اور کاجول نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔

    فلم سلام وینکی میں ایک ماں کی جدوجہد دکھائی گئی ہے جو اپنے بیمار بیٹے کے علاج کے لیے بے تحاشا مشکلات سے گزرتی ہے۔

  • کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم فون بھوت ریلیز ہونے کے بعد ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے فلم پر اپنا تبصرہ دے دیا۔

    وکی کوشل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فل فرنٹ پہ آ کر مستی اور پاگل پن ہے یہ فلم، تھیٹرز میں جا کر ضرور دیکھیں۔

    وکی نے فلم کی پری اسکریننگ میں شرکت کی تھی جس میں انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

    اس فلم کے بعد کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں دکھائی دیں گی، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3، 2023 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے سینما گھر پہنچ گئیں اور وہاں پہنچ کر انہوں نے پاپ کارن بھی بیچنے شروع کردیے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوری کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سینما ہال میں کھڑی پاپ کارن فروخت کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور سینما ہال میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو پاپ کارن بیچ رہی ہیں، اداکارہ کا سینما ہال میں پاپ کارن بیچنے کا مقصد دراصل اپنی آنے والی فلم ملی کی تشہیر کرنا تھا۔

    4 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ملی میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔

    تھرلر اور خوف سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پڑھائی کی غرض سے کینیڈا جانا چاہتی ہے لیکن جانے سے قبل، بھارت میں ہی فاسٹ فوڈ کے ریستوران میں نوکری کرنے کے دوران فریزر روم میں پھنس جاتی ہے۔

    فلم ملی سنہ 2019 میں جنوبی انڈیا کی ملیالم زبان میں بننے والی سپر ہٹ فلم ہیلین کا ری میک ہے جس کی ہدایت کاری بھی ہیلین فلم کے ہدایتکار ماتھو کٹی زیویئر نے دی ہے۔

    فلم کی تشہیر کے لیے جھانوی کو پاپ کارن بیچتا دیکھ کر انسٹا گرام پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ جھانوی کپور نے پاپ کارن دیتے وقت دونوں ہاتھوں میں دستانے کیوں پہنے ہوئے ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس کے بعد کہیں سینما میں پاپ کارن کے دام مزید نہ بڑھ جائے، اب بھی خریدنے کے لیے بجٹ دیکھنا پڑتا ہے۔

    ایک اور شخص نے لکھا کہ فلم کی تشہیر کے لیے یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں، اس وقت ان کو عوام یاد آجاتی ہے۔