Tag: فلو

  • ’کل مودی کو فلو ہو جائے تو اس کا الزام بھی پاکستان پر نہ لگا دیں‘

    ’کل مودی کو فلو ہو جائے تو اس کا الزام بھی پاکستان پر نہ لگا دیں‘

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے کل کو مودی کو فلو ہو گیا تو اس کا الزام بھی وہ پاکستان پر نہ لگا دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن ہے، اس میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت بھارت کے پاس نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ مودی کو کل کو اگر فلو ہو گیا تو اس کا الزام بھی پاکستان پر نہ لگا دیں۔ تاہم پاکستان اپنی آزادی اور سالمیت کے دفاع کے لیے چوکس ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے۔ نوجوان نے سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر ہی مجھ پر حملہ کیا۔ ہم نے پاکستانی معاشرے کو زندہ معاشرہ بنانا ہے۔ حکومت پورے ملک میں تعلیم کے منصوبوں کو پھیلا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-attack-attaulla-tarar-na-speech-06-05-2025/

  • سردیوں میں فلو سے بچنے کا آسان طریقہ

    سردیوں میں فلو سے بچنے کا آسان طریقہ

    سردیوں کے موسم میں عام طور پر بہت سے لوگوں کی ناک بہنے لگتی ہے، یا وہ دن بھر کھانستے رہتے ہیں، چناں چہ موسم سرما کے فلو سے بچنے کے لیے یہاں چند اہم نکات پیش کیے جاتے ہیں۔

    نیویارک پوسٹ‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل قدرتی طریقے استعمال کرتے ہوئے موسمی فلو سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

    وٹامن سی

    طبی ماہرین کے مطابق فلو ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو وٹامن سی کی کم از کم ایک ہزار ملی گرام مقدار یومیہ لینی چاہیے، وٹامن سی پھلوں کے سٹرس میں پایا جاتا ہے جب کہ یہ سپلیمنٹ کی شکل میں بھی عام دستیاب ہوتا ہے۔

    وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کے خلیوں کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہے اور یہ جسم کے خلیوں کو فری ریڈیکلز نامی نقصان دہ مادوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ایک دن میں 2 ہزار ملی گرام سے زیادہ وٹامنز نہیں لینے چاہییں کیوں کہ اس سے معدے پر اثر پڑتا ہے اور کچھ کیسز میں یہ گردے کی پتھری کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

    وٹامن ڈی 3

    طبی ماہرین کے مطابق ہم دھوپ سے روزانہ بڑی مقدار میں وٹامن ڈی 3 حاصل کر سکتے ہیں، یہ وٹامن جسم کی قوتِ مدافعت میں اضافے کا باعث ہوتا ہے اور وائرس سے جسم کی حفاظت کرتا ہے۔ تاہم زیادہ مقدار میں نہیں لینا چاہیے کیوں کہ خون میں اگر کیلشیئم جمع ہو جائے تو متلی، قے، کمزوری اور بار بار پیشاب آنے کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

    زنک اور شہد

    زنک انسانی جسم کے لیے بہت زیادہ اہم ہے جس سے جسم کی قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ صحت مند رہتا ہے۔ فلو کے ابتدائی تین دن زنک سپلیمنٹ لیا جا سکتا ہے۔ جب کہ شہد کے حوالے سے یہ بات تحقیق میں ثابت ہو چکی ہے کہ کھانسی میں شہد کا استعمال بڑوں اور بچوں کے لیے یکساں طور پر مفید ثابت ہوتا ہے۔

    بلسان

    بلسان ایک قدرتی بوٹی ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جس سے جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے اور انفیکشن میں بھی کمی آتی ہے، برسوں سے موسم سرما میں لاحق ہونے والے فلو میں بلسان ایک قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    چکن سوپ

    90 کی دہائی میں یونیورسٹی آف نیبراسکا میڈیکل سینٹر کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مرغی کے شوربے میں زکام کا مؤثر علاج موجود ہے۔ ڈاکٹر اسٹیفن رینارڈ نے لیبارٹری میں اپنی اہلیہ کی دادی کے طریقے سے تیار کردہ مرغی کے سوپ کا تجزیہ کیا جس میں انہوں نے یہ دریافت کیا کہ اس سوپ میں ایسے اجزا موجود ہیں جو سوزش کو کم کرنے کے اثرات رکھتے ہیں۔

    نمکین پانی کا اسپرے اور گرم پانی سے نہانا

    نمکین پانی کا اسپرے (سیلائن اسپرے) ایک مکمل طور پر محفوظ طریقہ ہے جو ناک کی بندش کے لیے کافی مفید ثابت ہوتا ہے، جب کہ اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہوتے جو دیگر سپریز میں پائے جاتے ہیں۔ گرم پانی کے بخارات سے نہانے کے کافی فائدے ہوتے ہیں، جو فلو کی صورت میں جسم کے مساموں کو کھولنے اور فلو کو کم کرنے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔

    صحت مند غذا اور پرسکون نیند

    جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ غذائی نظام کو بہتر بنایا جائے اور متوازن خوراک استعمال کی جائے جو جسم کو درکار پروٹینز اور وٹامنز مہیا کرے لہٰذا مالٹے، کینو اور سنگترے کا استعمال بہتر ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرعح غذائیت سے بھرپور پھل اور سبزیاں جن میں گاجر، شہتوت، پالک وغیرہ شامل ہیں یہ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جو جسم کو قدرتی غذائیت فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق ایک بالغ شخص کو کم سے کم 7 سے 8 گھنٹے کی پرسکون نیند لینی چاہیے، جس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • دنیا بھر میں کرونا سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر

    دنیا بھر میں کرونا سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 5 لاکھ 71 ہزار 700 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 1 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، جب کہ اس دوران ساڑھے 3,956 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، وائرس سے اب تک 75 لاکھ 88 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 380 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 137,782 ہو گئی ہے، جب کہ 34 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 58 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 15 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32,403 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 27 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 72,151 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 18 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 659 ہلاکتیں ہوئیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بڑھ گئی

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 44,819 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,954 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 94 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 68 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 9 اموات ہوئیں۔

    میکسیکو نے بھی اموات میں بڑی تیزی کے ساتھ فرانس اور اسپین کو پیچھے چھوڑا، جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 35,006 ہو گئی ہے، جب کہ کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، میکسیکو میں 1 لاکھ 84 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 30,004 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,403 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

    انڈیا میں 23,194 مریض، ایران میں 12,829 مریض، پیرو میں 11,870، روس میں 11,335، بیلجیئم میں 9,782، جرمنی میں وائرس سے 9,134 مریض، کینیڈا میں 8,783 مریض، چلی میں 6,979، نیدرلینڈز میں 6,137 افراد، سوئیڈن میں 5,526، ترکی میں 5,363، کولمبیا میں 5,307، پاکستان میں 5,266، ایکواڈور میں 5,047، چین میں 4,634 (گزشتہ 76 دنوں میں ایک ہلاکت)، جنوبی افریقا میں 4,079، مصر میں 3,858، انڈونیشیا میں 3,606، عراق 3,150، بنگلا دیش میں 2,352، سعودی عرب میں 2,223، سوئٹزرلینڈ میں 1,968، رومانیا میں 1,884، ارجنٹینا 1,845، بولیویا میں 1,807، آئرلینڈ میں 1,746، پرتگال میں 1,660، پولینڈ میں 1,571، فلپائن میں 1,534، یوکرین میں 1,398، گوئٹے مالا میں 1,219، الجیریا میں 1,011، جب کہ افغانستان میں 1,010 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، جنوبی افریقا، ایران اور کولمبیا میں 100 سے زائد اموات، امریکا میں 300 سے زائد اموات، انڈیا اور میکسیکو میں 500 سے زائد، جب کہ برازیل میں 600 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • پاکستان میں کرونا کے 15 لاکھ ٹیسٹ، ڈھائی لاکھ کے قریب مثبت، 11 واں سر فہرست ملک بن گیا

    پاکستان میں کرونا کے 15 لاکھ ٹیسٹ، ڈھائی لاکھ کے قریب مثبت، 11 واں سر فہرست ملک بن گیا

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 11 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,751 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 75 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 243,599 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,058 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 22 سے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,102 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,750 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 89 ہزار 449 ہے، اب تک 149,092 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,375 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,972 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,677 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,063 اموات، اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125، گلگت بلتستان میں 34 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 41 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 100,900 ہو گئی، پنجاب میں 85,261 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 29,406، اسلام آباد میں 13,829 ہو گئی، بلوچستان میں 11,099، گلگت بلتستان میں 1,619 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,485 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 255 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 57,627 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 52,641 مریض، خیبر پختون خوا میں 19,503 مریض، اسلام آباد میں 10,240، بلوچستان میں 6,931 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,290 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 860 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 34 لاکھ 84 ہزار انسان متاثر، ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ ہلاک

    کرونا کی عالمگیر وبا: 34 لاکھ 84 ہزار انسان متاثر، ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ ہلاک

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 34 لاکھ 84 ہزار انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,483,935 افراد متاثر اور 244,778 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,121,499 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1700 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 67,444 ہو گئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,368 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 19 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,710 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 80 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    برطانیہ بہت تیزی کے ساتھ ہلاکتوں میں اٹلی کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، خدشہ ہے دو دن میں برطانیہ اسپین اور فرانس کے بعد اب اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 621 مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 28,131 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 82 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 25,100 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,760 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 6,761 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

    بیلجیئم میں 7,765 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,812 مریض، ایران میں 6,156 مریض، نیدرلینڈز میں 4,987 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 6 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,566، ترکی میں 3,336، سوئیڈن میں 2,669، میکسیکو میں 2,061، سوئٹزرلینڈ میں 1,762، ایکواڈور میں 1,371، انڈیا میں 1,323، آئرلینڈ میں 1,286، روس میں 1,222، پیرو میں 1,200، پرتگال میں 1,023، اور اسرائیل میں 229 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 32 جاں بحق

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 32 جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 417 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 18,114 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہزار 982 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,297 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4715 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس: ایک دن میں 1 لاکھ نئے کیسز، ساڑھے 5 ہزار اموات

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 32 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 161 ہے، اس کے بعد سندھ میں 118 اموات، پنجاب میں 115 اموات، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6,733 ہو گئی، سندھ میں 6,675 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,799، اسلام آباد میں 365 ہو گئی، بلوچستان میں 1,136، گلگت بلتستان میں 340 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 1 کیس)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 66 (کوئی نیا کیس نہیں) ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 164 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: ایک دن میں 1 لاکھ نئے کیسز، ساڑھے 5 ہزار اموات

    کرونا وائرس: ایک دن میں 1 لاکھ نئے کیسز، ساڑھے 5 ہزار اموات

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 34 لاکھ سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 592 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,400,830 افراد متاثر اور 239,592 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,081,599 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1900 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 65,766 ہو گئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,069 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 15 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,236 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 78 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    برطانیہ نے ہلاکتوں میں اسپین اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 739 سے زائد مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 27,510 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 24,824 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,594 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    بیلجیئم میں 7,703 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,736 مریض، برازیل میں 6,412، ایران میں 6,091 مریض، نیدرلینڈز میں 4,893 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 5 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,391، ترکی میں 3,258، سوئیڈن میں 2,653، میکسیکو میں 1,972، سوئٹزرلینڈ میں 1,754، آئرلینڈ میں 1,265، اور انڈیا میں 1,223، روس میں 1,169، پیرو میں 1,124، ایکواڈور میں 1,063، پرتگال میں 1,007، اور اسرائیل میں 225 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • ساڑھے 30 لاکھ سے زائد انسان عالمگیر وبا کی لپیٹ میں، 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

    ساڑھے 30 لاکھ سے زائد انسان عالمگیر وبا کی لپیٹ میں، 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ 64 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 11 ہزار 609 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,064,830 افراد متاثر اور 211,609 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 922,389 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 210 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1400 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 56,803 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 39 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 14 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 22,623 ہلاکتیں ہوئیں اور 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    امریکی ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 26,977 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 1 لاکھ 99 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 66 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ تاہم اٹلی میں اب کرونا کی وبا خاصی حد تک تھم گئی ہے، اموات میں نمایاں کمی ہو چکی ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 23,521 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 23,293 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 360 مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 21,092 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

    بیلجیئم میں 7,207 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,126 مریض، ایران میں 5,806 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، نیدرلینڈز میں 4,518 افراد، برازیل میں 4,603، ترکی میں 2,900، کینیڈا میں 2,707، سوئیڈن میں 2,274، سوئٹزرلینڈ میں 1,665، میکسیکو میں 1,434، آئرلینڈ میں 1,102، اور انڈیا میں 939 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے انسانوں کی اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے انسانوں کی اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 28 لاکھ سے زائد انسانوں کو متاثر کر دیا ہے، چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے، اب تک 2,830,051 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اموات بھی تیزی سے بڑھ کر 197,246 ہو چکی ہیں۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی رنگ لا رہی ہیں، اب تک 8 لاکھ کے قریب مریض وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔

    امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات بڑھ کر 52,185 ہو گئی ہیں، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے، کو وِد نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 21,291 ہلاکتیں ہوئیں اور ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 25,969 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 1 93 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 60 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 22,524 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 22,245 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں وائرس اب تک 19,506 افراد کی جانیں لے چکا ہے، اور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 143,464 ہو گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 192 ہو گئی، 52 کی حالت تشویش ناک

    پاکستان میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 192 ہو گئی، 52 کی حالت تشویش ناک

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 11 اموات کے بعد مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9216 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 6 ہزار 958 مریض زیر علاج ہیں، اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے 2066 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ زیر علاج مریضوں میں 52 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5347 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 886 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4,195 ہے، وائرس سے پنجاب میں 45 اموات ہو چکی ہیں جب کہ 742 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2,764 ہے، جب کہ اموات 61 ہو چکی ہیں، اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 635 ہے۔

    خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1,276 ہو گئی ہے، لیکن اموات دیگر صوبوں سے بڑھ کر 74 ہو گئیں، اب تک صرف 297 مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔ بلوچستان میں کیسز کی تعداد 465 ہے، اموات 6 جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد 161 ہے۔ اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 185، اموات 3 جب کہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 20 ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں کیسز کی تعداد 50، صحت یاب افراد کی تعداد 16 ہے جب کہ وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔