Tag: فلوجہ

  • عراق میں دو خودکش حملوں میں15افراد ہلاک

    عراق میں دو خودکش حملوں میں15افراد ہلاک

    بغداد:عراق کے دارالحکومت کے جنوب اور فلوجہ کے مغرب میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق عراق کے دارلحکومت بغداداورفلوجہ کےنواح میں دوخود کش حملے کیے گئے۔فلوجہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افرادہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

    فلوجہ پولیس حکام کا کہناہے کہ شہر کے وسطیٰ علاقے میں کاربم دھماکے کےذریعے پولیس کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایاگیا۔

    دوسرا خودکش دھماکہ عین التمر کے علاقے الجہاد کے نزدیک ہواجہاں خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

    عراق میں ہونے والے دونوں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری عراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں:عراقی فورسز سے جھڑپ میں داعش کے 30 دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ دوروز قبل عراق کے شہر موصل میں سیکورٹی فورسز نےداعش کے خلاف لڑائی میں 30 دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کی 9گاڑیاں تباہ کردی تھیں۔

  • بغداد: عراقی فوج نے فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرلیا

    بغداد: عراقی فوج نے فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرلیا

    بغداد: عراقی فوج نے داعش کے جنگجووں کو شکست دے کر فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرلیا،فوج نے پانچ ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد فلوجہ کا کنٹرول حاصل کیا.

    تفصیلات کے مطابق عراق میں دولت اسلامیہ کے جنگجووں کے زیرقبضہ اہم شہر فلوجہ کا کنٹرول عراقی فوج نے سنبھال لیا ہے.

    عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کاکہناہےکہ سرکاری فوجوں نے پانچ ہفتے کی جنگ کے بعد دوبارہ فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے.

    منگل کو شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کی دوپہر تک جاری رہیں،جسکے بعد داعش کےجنگجو شہر سے باہر نکل گئے.

    یاد رہے فلوجہ کے قریب ہائی وے پر متعددجنگجووں کی لاشیں ملی ہیں،سرکاری فوج نے دعوی کیاہے کہ لاشیں سعودی جنگجووں کی ہیں.

    واضح رہے کہ داعش کے جنگجووں نے خلافت کے اعلان سے چھ ماہ پہلے دوہزار چودہ کے وسط میں فلوجہ پر قبضہ کرلیا تھا.

  • خلیج عرب:امریکی بحریہ بھی عراق میں داعش کیخلاف سرگرم

    خلیج عرب:امریکی بحریہ بھی عراق میں داعش کیخلاف سرگرم

    بغداد: امریکی بحریہ بھی داعش کے خاتمے کےلیے میدان میں آگئی،امریکی نیوی کےجنگی طیاروں نے خلیج عرب سے پہلی بار عراق میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا.

    تفصیلات کے مطابق عراق میں داعش کے خاتمے کےلیے امریکی اور اتحادی افواج کی زمینی و فضائی کارروائیاں جاری ہے،لیکن دوسالوں میں پہلی بار امریکی بحریہ کے جنگی شپ یو ایس ایس باکسر اور جنگی طیارے یو ایس ایس ہیری نے بھی عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے.

    امریکی کموڈر کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کا داعش کےخلاف آپریشن کامیابی سے جاری اور اب تک بحریہ کے جنگی طیارے ایک سو ستر سے زائد مرتبہ عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں بر حملہ کرچکے ہیں.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فلوجہ میں فضائی کارروائی کےدوران داعش کاکمانڈرماہرالبلادی مارا گیا تھا.

  • عراقی فوج نےفلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ کو داعش سے آزاد کروالیا

    عراقی فوج نےفلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ کو داعش سے آزاد کروالیا

    بغداد:عراقی فوج نےفلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ کو دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کروالیا،صقلاویہ پر دوہزار چودہ میں داعش کے جنگجووں نے قبضہ کرلیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق داعش کےجنگجووں سے فلوجہ کاقبضہ چھڑانےکےلیےعراقی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے،داعش کے جنگجووں کے ساتھ کئی روز سے جاری جھڑپوں کے بعد فلوجہ کےنواحی قصبےصقلاویہ پر فورسز نے قبضہ کرلیا.

    عراقی فورسز نے سرکاری عمارت سے داعش کا پرچم ہٹا کر عراق کا قومی پرچم بھی لہرا دیا،فورسز کوداعش کے خلاف جنگ میں ایران نواز ملیشیا کی مدد بھی حاصل ہے.

    یاد رہے عراقی فورسز نے اس سے قبل فلوجہ کےقریب قصبےکودہشت گرد تنظیم داعش سے آزادکروایا تھا،عراقی فوج کےجوانوں اور قبائلیوں نےقصبےکےمرکزی پولیس اسٹیشن پرقبضہ کرکےعراقی پرچم لہرادیاتھا.

    *بغداد:داعش کےخلاف گھیراتنگ،عراقی فوج فلوجہ میں داخل ہوگئی

    عراقی شہر فلوجہ کو داعش کےدہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کےلیے کوششیں جاری ہیں،عراقی فوزسزکی جانب سے فلوجہ کے قریبی علاقوں سےشہریوں کوبحفاظت نکالا جارہا ہے.

    واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم کےاعلان کےبعد عراقی فورسز نے فلوجہ کی آزادی کےلیےگرینڈ آپریشن کاآغاز کیا تھا.

  • بغداد:فلوجہ کےقریبی علاقےسےشہریوں کوبحفاظت نکال لیاگیا

    بغداد:فلوجہ کےقریبی علاقےسےشہریوں کوبحفاظت نکال لیاگیا

    بغداد: عراقی شہر فلوجہ کو داعش کےدہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کےلیے کوششیں جاری ہیں،عراقی فوزسزکی جانب سے فلوجہ کے قریبی علاقوںسےشہریوں کوبحفاظت نکال لیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز نے فلوجہ کےقریبی علاقے میں محصور شہریوں کونکالنےکےلیے آپریشن کیا،کارروائی کےبعد عراقی فورسز نے علاقے میں محصورشہریوں کو بحفاظت نکال لیا.

    عراقی فورسز کی جانب سے شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کرنےکاسلسلہ جاری ہے،فلوجہ اور قریبی علاقوں پر داعش کےقبضے کےبعد سےان علاقوں میں شہری زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں.

    فلوجہ کوداعش سےآزاد کرانےکےلیے آپریشن کےاعلان کےبعد سے شہرمیں محصورپچاس ہزار کے قریب شہریوں کی زندگی شدید خطرے میں ہے.

    دہشت گرد شہریوں کوداعش کی جانب سےلڑنے پر مجبور کررہے ہیں،اورانکارپرشہریوں کو جان کا خطرہ لاحق ہے.

    *بغداد:داعش کےخلاف گھیراتنگ،عراقی فوج فلوجہ میں داخل ہوگئی

  • بغداد : فلوجہ میں داعش کے خلاف عراقی فوج کی کاروائی

    بغداد : فلوجہ میں داعش کے خلاف عراقی فوج کی کاروائی

    بغداد: عراق کے شہرفلوجہ پر قبضےکےلیے عراقی فوج کی کارروائیوں میں شدت آگئی،عراقی فوج اور داعش کے جنگجووں میں لڑائی جاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت سے صرف پچاس کلومیٹر فاصلے پر واقع فلوجہ شہر پر داعش جنگجو 2014 سے قابض ہیں.

    گذشتہ روز عراقی افواج نے فلوجہ کےجنوب میں ایک چوکی پر قبضہ کرلیا تھا،عراقی فوج کے ہمراہ داعش کےخلاف برسرپیکار ایران نوازملیشیا نے فلوجہ کے شمالی قصبےصقلاویہ پرقبضہ کیا تھا.

    عراقی فوج کی جانب سے فلوجہ کے مسلسل محاصرے کی وجہ سے شہر میں خوراک کی قلت پیداہوگئی ہے،جس کی وجہ سے شہری فاقہ کشی پر مجبور ہیں،جبکہ شہریوں کو داعش کی جانب سے لڑنے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے.

    یاد رہےگذشتہ دنوں عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی کےدوران داعش کاکمانڈرماہرالبلادی ہلاک ہوگیاہے.

  • فلوجہ:عراقی افواج نے داعش کی کھودی ہوئی سرنگیں ناکارہ بنادی

    فلوجہ:عراقی افواج نے داعش کی کھودی ہوئی سرنگیں ناکارہ بنادی

    بغداد: عراقی افواج نے فلوجہ میں داعش کی کھودی ہوئی سرنگوں کا جال دریافت کرکے ناکارہ بنادیا.

    تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ میں عراقی افواج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے،داعش کے جنگجوؤں سے تازہ جھڑپ کے بعد عراقی افواج نے شہر کے مغربی حصے میں داعش کی جانب بچھائے گئے زمینی سرنگوں کے جال کو دریافت کرکے ناکارہ بنادیا ہے.

    عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق داعش کی جانب سے کھودی گئی یہ سرنگیں ان کے فرار ہونے کا راستہ اور چھپ کر عراقی فوج کو نشانہ بنانے کا ذریعہ تھی.

    عراقی افواج نے گزشتہ روز لڑائی میں ستر سے زائد داعش کے جنگجوؤں کو مارنے کا دعوٰی کیا ہے،اتحادی افواج کے مطابق فلوجہ میں داعش کو پسپائی کا سامنا ہے.

    یاد رہےاس سے قبل عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی میں داعش کااہم کمانڈر ماہرالبلادی مارا گیا تھا.

    امریکی ترجمان کرنل اسٹیووران نے بتایاکہ داعش کے ہیڈکوارٹرزاورشہرمیں ماہرالبلادی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی،جس کے بعدکارروائی کی گئی.

    واضح رہے کہ دو دن قبل عراقی فورسزاورکردملیشیا نےفلوجہ کےقریب قصبےکوتین دن لڑائی کےبعددہشت گرد تنظیم داعش سے آزادکرالیاتھا.

  • بغداد:امریکی اتحاد کی فلوجہ میں فضائی کارروائی، داعش کمانڈرہلاک

    بغداد:امریکی اتحاد کی فلوجہ میں فضائی کارروائی، داعش کمانڈرہلاک

    بغداد: عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی میں داعش کااہم کمانڈرہلاک ہوگیا، رواں ماہ امریکی فضائی کاروائی میں داعش کا دوسرا اہم کمانڈر مارا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق عراقی شہرفلوجہ میں امریکی اتحادکی فضائی کارروائی،امریکی فوج کاکہنا تھاکہ دوروزقبل امریکی اتحادکی فلوجہ میں فضائی کارروائی کےدوران داعش کاکمانڈرماہرالبلادی ہلاک ہوگیاہے.

    امریکی ترجمان کرنل اسٹیووران نے بتایاکہ داعش کے ہیڈکوارٹرزاورشہرمیں البلادی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی،جس کے بعدکارروائی کی گئی۔

    کرنل اسٹیووران کاکہناتھاکہ چاردنوں میں امریکی اتحاد نےعلاقے میں بیس مرتبہ فضائی کارروائی کی جس دوران دہشتگرد تنظیم کےستر جنگجوہلاک ہوگئے.

    یادرہے رواں ماہ عراق کے صوبہ انبار میں امریکی قیادت میں اتحادی فضائی حملے میں داعش کا کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا.

    پیٹاگون کے ترجمان کے پیٹرکک کےمطابق ابوواہب عراق میں القاعدہ کا سابق رکن تھا،جس نے بعد میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی، داعش کے کمانڈر کو متعدد ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا تھا جس میں لوگوں کو قتل کیا جارہا تھا.

    ابو واہب صرف صوبہ انبار کا ہی لیڈر نہیں تھا بلکہ داعش کی اہم قیادت میں سے تھا، داعش کا کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت گاڑی میں جارہا تھا اسی دوران اس کو نشانہ بنایا گیا تھا.

    واضح رہے کہ بغداد فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو کا کہنا تھا کہ 2015 کے آغاز سے اب تک 40 لوگوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں داعش اور القاعدہ کے سہولت کار، سیل رہنما اور منصوبہ ساز شامل تھے.

  • فلوجہ کے قریب قصبے کو داعش سے آزاد کرالیا، عراقی فورسسز

    فلوجہ کے قریب قصبے کو داعش سے آزاد کرالیا، عراقی فورسسز

    بغداد: عراقی فورسزاورکردملیشیا کےپیش قدمی جاری ہے،فلوجہ کےقریب قصبےکوتین دن لڑائی کےبعددہشت گرد تنظیم داعش سے آزادکرالیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عراقی فورسزاورکردملیشیا کےہمراہ قبائلیوں نےفلوجہ کی جانب پیش قدمی کےدوران قریبی قصبےکوآزادکرالیاہے۔

    اس سے قبل عراقی فوج کےجوانوں اور قبائلیوں نےقصبےکےمرکزی پولیس اسٹیشن پرقبضہ کرکےعراقی پرچم لہرادیاتھا جس کےبعد دو روز تک جاری رہنے والی گھمسان کی لڑائی کے بعد داعش کے دہشتگرد قصبہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے.

    عراقی وزیراعظم کےاعلان کےبعد عراقی فورسز نے فلوجہ کی آزادی کیلئےگرینڈ آپریشن کاآغاز کردیاہے.

    یاد رہے کہ حاشید شابی گروپ بھی عراقی فوج کے شانہ بشانہ داعش کے جنگجوؤں کے مقابلے پر آگیاتھا،جس سے فلوجہ میں عراقی افواج کی کامیابی کا امکان بڑھ گیا تھا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی حکومت نے فلوجہ کے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور گھروں سے باہر بلاضرورت نکلنے سے گریز کریں.

  • عراقی افواج کا داعش کے خلاف کاروائی کا تیسرا روز

    عراقی افواج کا داعش کے خلاف کاروائی کا تیسرا روز

    بغداد:عراق میں فلوجہ کے قبضے کے لیے عراقی افواج کی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کاروائی تیسر ے روز میں داخل ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق عراق کے مغربی شہر فلوجہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کےلیے عراقی افواج کی کارروائیاں تیسرے روز میں داخل ہوگئی.

    حاشید شابی گروپ بھی عراقی فوج کے شانہ بشانہ داعش کے جنگجوؤں کے مقابلے پر آگیا، جس سے فلوجہ میں عراقی افواج کی کامیابی کا امکان بڑھ گیا ہے.

    فلوجہ کے کئی علاقوں میں عراقی افواج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے، بعض مقامات پر داعش کی پسپائی کی اطلاعات ہیں.

    عراقی حکومت نے فلوجہ کے شہریوں کو ہدایت کی ہے وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور گھروں سے باہر بلاضرورت نکلنے سے گریز کریں.