Tag: فلوجہ

  • بغداد:امن وامان کی مخدوش صورتحال،13ہزار افراد کی نقل مکانی

    بغداد:امن وامان کی مخدوش صورتحال،13ہزار افراد کی نقل مکانی

    عراق کے شہر فلوجہ اور رامادی میں عسکریت پسندوں کے تسلط خلاف وزیراعظم نوری المالکی نے قبائیلیوں سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

    فلوجہ اور رامادی میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز سے مزاحمت کرتے ہوئےدونوں شہروں کا قبضہ حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد پرتشدد کاروائیوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم نوری المالکی نے عسکریت پسندوں کو خبردار کرتے ہوئے ہتھیار پھینکنے کی اپیل کی ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر قبائلی عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو فوجی مداخلت نہیں کی جائیگی۔

    چند روز میں فلوجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

  • فلوجہ: باغیوں نے شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا، 8ہلاک، درجنوں زخمی

    فلوجہ: باغیوں نے شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا، 8ہلاک، درجنوں زخمی

    عراقی صوبے الانبار میں گھمسان کا رن، باغیوں نے فلوجہ شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ آٹھ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق رمادی اور دیگر شہروں میں باغیوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ آٹھ افراد کے ہلاک اور تیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    عراقی شہر رمادی میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز نے حکومت کے خلاف قائم احتجاجی کیمپوں پر دھاوا بول کر کئی افراد کو قتل اور متعددمظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عراق میںگزشتہ سال کے دورانسات ہزار اآتھ سو زائد عام شہری پرتشدد واقعات میں مارے گئےہیں۔