Tag: فلوریڈا

  • میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

    میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

     فلوریڈا : برطانیہ کے اینڈی مرے نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی پر کیک بھی کاٹا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے یادگار بن گیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور چھ تین رہا۔ مرے اے ٹی پی میں پانچ سو میچ جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔

    اس موقع پر مرے نے کیک بھی کاٹا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کے خلاف دوسرے سیٹ میں میچ جاری نہ رکھ سکے اور باہر ہوگئے۔

  • مس یونیورس کون ہوگی؟  فیصلہ کل

    مس یونیورس کون ہوگی؟ فیصلہ کل

    فلوریڈا : کائنات کا حسن امریکا میں سمٹ آیا، مس یونیورس کے انتخاب کیلئے مقابلہ پچیس جنوری کوہوگا، حسیناؤں کا فلوریڈا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    مس یونیورس کا تاج کس کے سرسجے گا، اس مقابلے میں اٹھاسی ممالک کی حسینائیں شامل ہیں ،ساری حسیناؤں کو شدت سے اتوار کا انتظار ہے۔

    حسیناؤں کے فلوریڈا کے شہر ڈورل میں پہنچنے پر رنگوں سے بھرے ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ، دنیا بھر کی حسیناؤں کی جھلک عوام کو دکھائی گئی، جو اسٹیج بنی گاڑی پر سوار تھیں اور ہاتھ ہلا ہلا کر خوشی کا اظہار کررہی تھیں۔

    سب نے ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات زیب تن کررکھے تھے، پچیس جنوری کو یہ پتا لگے گا کہ کس خوش نصیب دوشیزہ کے سر پر مس یونیورس کا جگمگاتا تاج سجے گا۔

  • امریکی ریاست فلوریڈا، حادثہ 2سیاحوں سمیت 3افراد ہلاک

    امریکی ریاست فلوریڈا، حادثہ 2سیاحوں سمیت 3افراد ہلاک

    فلوریڈا: امریکا میں کار اور جیپ کے تصادم میں دو غیر ملکی سیاحوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امریکی ریاست فلوریڈ میں ہائی وے پرایک کار سوار نے رونگ وے پر تیز رفتاری سے پاس کرنے کی کوشش کی کہ متبادل سمت سے آنے والی جیپ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جیپ موجود ایک جرمن اور ایک برطانوی سیاح موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔

    زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔

  • امریکا: باسکٹ بال کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ

    امریکا: باسکٹ بال کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ

    فلوریڈا: کیمرا ٹرک نہیں اور نہ ہی جاودگری ہے، باسکٹ بال میں امریکی کھلاڑی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

    کھلاڑی کھیلوں میں کمال دکھاتے ہی ہیں لیکن اس بار تو باسکٹ بال میں ایک کھلاڑی نے کچھ ایسا کیا کہ سب حیران ہوگئے۔ امریکی کھلاڑی نے باسکٹ بال میں گیند کو ریورس میں جال میں پہنچا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    بیاسی فٹ کا فاصلہ اور بغیر دیکھے لگا ٹھیک نشانہ اور اس طرح ہارلم ٹیم کے کھلاڑی نے تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔ صرف یہی نہیں امریکی کھلاڑی اس سے پہلے بھی باسکٹ بال میں کئی ریکارڈ بنا چکا ہیں۔

  • فلوریڈا : نیپلز میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی

    فلوریڈا : نیپلز میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی

    فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیپلز میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچادی۔

    نیپلز میں ایک دن کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچا دی، موسمیات کے مقامی زرائع کے مطابق فلوریڈا کے جنوب مغربی شہر میں 16.5 سینٹی میٹر کی ریکارڈ بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

    شدید بارش نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سیلابی پانی لوگوں کے دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا، حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر جمع پانی کے اترنے تک گھروں میں محدود رہیں۔