Tag: فلور ملز مالکان

  • بڑھتی مہنگائی میں کراچی والوں کے لئے بڑا ریلیف

    بڑھتی مہنگائی میں کراچی والوں کے لئے بڑا ریلیف

    کراچی : کمشنر کراچی سہیل راجپوت اور فلور ملز مالکان کے درمیان آٹے کی قیمتیں طے پا گئیں، آٹے کی قیمت میں بڑی کمی سےعوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اور فلور ملز مالکان کے درمیان آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر نے بتایا کہ کمشنر کراچی سے مزاکرات کامیاب رہے۔آٹے کی قیمتیں طے پا گئی ہیں۔

    ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 120روپے اور ریٹیل 127 فی کلو کر دی گئی جبکہ فائن آٹا اورمیدہ کی ہول سیل قیمت 130روپے اور ریٹیل 134روپے فی کلو کر دی ہے۔

    محمود مولوی رہنما فلار ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن سرکاری مقررہ کردہ نرخ پرآٹا فراہم کرنے پر رضا مند ہوگئی، کراچی میں آٹے کی ریٹیل قیمت 175 سے 128 روپے فی کلو اور آٹے کی ہول سیل قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں بڑی کمی سےعوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی، نگران حکومت اور کمشنر کراچی کی انتھک محنت کے بعد آٹے کی قیمت کم ہوگئی، بہت جلد بیکری مصنوعات اور نان کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی، عوام کے حقوق کیلئے نگران حکومت اور کمشنر کراچی سےملکر کام کررہے ہیں۔

    ہول سیل ،ریٹیل اورمارکیٹوں اورملوں سے آٹا عوام کو سرکاری نرخ پر ملے گا، جس کے تحت ڈھائی نمبر آٹے میں 8روپے کمی کے بعد 120روپے فی کلو ، فائن آٹا 11روپے کمی کے بعد130 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

    رواں ہفتے گندم 5روپے فی کلو کمی کے بعد 105 روپے فی کلو اور امپورٹڈ گندم 3روپے فی کلو کمی کے 97روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    رہنما فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہفتے کے دن تندور اور بیکری مالکان سے بھی اجلاس بلایا گیا ہے ، گندم اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی ،ڈبل روٹی اور بیکری کی مصنوعات کے نرخ بھی کم کئے جائیں گے۔

  • آٹے کا تھیلا سستا کرنے کا مضحکہ خیز اعلان

    آٹے کا تھیلا سستا کرنے کا مضحکہ خیز اعلان

    لاہور : فلور ملز مالکان نے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔

    چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے فلور انڈسٹری کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ20کلو آٹے کا تھیلا10روپے سستا کررہے ہیں، اب لاہور میں آٹا2750کی بجائے2740میں فروخت ہوگا۔

    چیئرمین عاصم رضا نے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمت میں معمولی کمی پر رضامند نہیں ہوئے، فلور ملز ایسوسی ایشن مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ سے دوبارہ قیمت میں کمی پربات کرے گی۔

  • فلور ملز مالکان کا  پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان ، دکانوں سے آٹا غائب

    فلور ملز مالکان کا پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان ، دکانوں سے آٹا غائب

    لاہور : فلور ملزمالکان نے پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کردیا ، جس کے بعد دکانوں سے آٹا غائب ہوگیا اور قلت ہونا شروع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب اور فلارز ملز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔

    جس کے بعد لاہور میں دکانوں سے آٹاغائب ہوگیا اور قلت ہونا شروع ہو گئی جبکہ سرکاری پوائنٹس پر دس کلو آٹے کا تھیلا دستیاب نہیں۔۔ فلارز ملزمالکان نے پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے

    ذرائع نے بتایا کہ فلارزملزنے کمرشل15 کلو آٹے کی سپلائی بھی کم کردی اور پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے ، ہڑتال سےآٹےکی صورتحال مزیدابترہونےکاخدشہ ہے۔

    ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ نئےسیکریٹری فوڈ نے فلارزملز کی دھمکی میں نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے ضابطگی پر لازمی کارروائی ہوگی۔

  • فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

    فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

    کراچی: فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر دیا فیا۔

    تفصیلات کے مطابق آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی 10 کلو کی بوری 545 روپے کی ہوگئی۔ فلور ملز مالکان نے فائن آٹے کی 10 کلو کی بوری 560 روپے کی کر دی جبکہ چکی کے آٹے کی 10کلو بوری 620 روپے کی ہوگئی۔

    گندم کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو گندم کی قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی۔آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ گندم مہنگا ہونا بتائی جا رہی ہے۔

    آٹے کی قیمت کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر خوراک ہری رام نے بتایا تھا کہ 100 کلوگندم کے کراچی میں مارکیٹ پرائس جون 2019 میں 3475 روپے تھے، 100کلو گندم کی جون 2020 میں قیمت 4400 روپے سے4450 رہی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گندم کی نقل وحمل پر پابند عائد کر دی تھی۔انہوں نے وزرا کو ہدایت دی تھی کہ ہر صورت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔

  • فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں،عبد العلیم خان

    فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں،عبد العلیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے فلور ملزایسوسی ایشن نے ملاقات کی۔عبدالعلیم خان نے فلورملز مالکان سے رمضان میں رضاکارانہ آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل کی۔

    اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم مل مالکان کے جائز تحفظات دور ہوں گے،حقیقت پسندانہ فیصلے کرتے ہوئے مالی بوجھ سے بچنا ہوگا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں، آٹے کی قلت کی خبریں شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بنتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، کوئی صوبہ گندم کی خریداری نہیں کرے گا، پنجاب خود دےگا۔

    وزیر خوراک پنجاب نے گندم خریداری کے ہدف میں 5 لاکھ ٹن اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرے،کاروبار کریں،منافع کمائیں لیکن ناجائزکام نہیں ہونا چاہیے۔

    پنجاب سےگندم اسمگل نہیں ہونے دیں گے، عبدالعلیم خان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سےگندم دوسرے صوبوں میں اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔

  • فلور ملز مالکان کا آٹے کی فی بوری پر چھ سو روپے تک من مانا اضافہ

    فلور ملز مالکان کا آٹے کی فی بوری پر چھ سو روپے تک من مانا اضافہ

    راولپنڈی : انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب فلور ملز مالکان نے آٹے کی فی بوری پر چھ سو سے آٹھ سو روپے تک اضافہ کر دیا،جس کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں فلور ملز مالکان نے80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 600سے 80روپے کا من مانا اضافہ کردیا۔

    اسی کلو فائن آٹے کی بوری تین ہزار سات سو کے بجائے چار ہزار پانچ سو روپے اور اسی کلو لال آٹے کی بوری تین ہزار دو سو کے بجائے تین ہزار چھ سو روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمت میں ایک سے دو روپے اضافے کرنے اور روٹی کا وزن کم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ دوسری جانب شہر میں سرخ آٹے کا اسٹاک بھی ختم ہونے والا ہے اور بیشتر مقامات پر سرخ آٹے کی جزوی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

    ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی فروخت کی جارہی ہے، گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو آٹا بھی سستا کردیں گے۔