Tag: فلور ملز کی ہڑتال

  • فلور ملز کی ہڑتال کا دوسرا روز ،  آٹے کی شدید قلت کا خدشہ

    فلور ملز کی ہڑتال کا دوسرا روز ، آٹے کی شدید قلت کا خدشہ

    کراچی : آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہوگئی، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کےخلاف فلور ملز مالکان کی ملک گیرہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔

    ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی اور دو دن سے گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی ہے۔

    کراچی،لاہور،ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،سکھر،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔

    پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گی۔

    ملزمالکان نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس ،بجلی کےبلوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال ہے ، پہلےہی آٹےکاکاروبارکرنےوالےبھاری ٹیکس دےرہے ہیں۔

    کراچی میں بھی ملز نے گندم کی پسائی بند کردی اور شہر کو آٹے کی فراہمی معطل ہوگئی، لاہور میں بھی آٹا چکیوں کو بریک لگ گئے اور سیکڑوں مزدور کام چھوڑ کربیٹھ گئے جبکہ فیصل آباد کے تمام ملز مالکان نے ہڑتال کرتے ہوئے فیکٹریاں بند کردیں۔

  • ملک بھر میں آٹے کی  سپلائی مکمل  بند، شدید بحران کا خطرہ

    ملک بھر میں آٹے کی سپلائی مکمل بند، شدید بحران کا خطرہ

    کراچی : ملک بھر میں  فلور ملز  کی ہڑتال کے بعد   آٹے کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی گئی ، جس کے باعث آٹے کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر کی ملز غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کردی گئیں۔

    کراچی سمیت ملک کی فلار ملز میں گندم کی دھلائی کے بعد پسائی بھی روک دی گئی ہے، جس سے آٹے کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے، جس سے ملک بھرمیں نہ صرف آٹے کے شدید بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، بلکہ قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافےکا خدشہ ہے۔

    ملز مالکان نے خبردار کیا ہے کہ بیس کلو آٹے کےتھیلےکی قیمت 2500 روپےتک پہنچ جائے گی۔

    اس معاملے پر وفاقی حکومت اور فلار ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے، جو بےنتیجہ رہے، ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کے اعلان تک  ملزم بند رہیں گی، مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ٹیکس واپس لے۔

    فیصل آباد میں بھی ملز مالکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنائے جانے اور بجلی بلوں میں فکس چارجز بڑھانے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کر دی ہے

    وفاقی حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کے خلاف کراچی فیصل آباد ، حیدرآباد ، بلوچستان، لاہور ، پشاور میں  ملز اور آٹا چکیوں کی ہڑتال ہے، ملوں کے بند ہونے سے دیہاڑی دار مزدورمتاثر ہورہے ہیں۔

  • فلار ملز ایسوسی ایشن کا پندرہ دسمبر سے ہڑتال کا اعلان

    فلار ملز ایسوسی ایشن کا پندرہ دسمبر سے ہڑتال کا اعلان

    کراچی: پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اضافی گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے ورنہ پندرہ دسمبر سے ہڑتال کر دیں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین فلار ملز ایسوسی ایشن محمد نعیم بٹ نے کہا کہ ملک میں چھیالیس لاکھ ٹن فاضل گندم موجود ہیں، حکومت نے گندم بر آمد کرنے کی اجازت نہ دی تو لاکھوں ٹن گندم ضائع ہونے کے ساتھ اربوں روپے بینکوں کے سود کی مد میں حکومت کو نقصان ہو گا۔

    سابق چئیرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ رواں سال حکومت نے بارہ لاکھ ٹن گندم بر آمد کرنے کی اجازت دی تھی۔لیکن رکاوٹون کی وجہ سے صرف دو لاکھ ٹن گندم ہی برآمد کی جا سکی تھی۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کے نرخ بین الالقوامی مارکیٹ کے برابر کیے جائیں۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو افغانستان، یورپ اور مڈل ایسٹ کی مارکیٹوں پر بھارت اور روی ریاستوں کا قبضہ ہو جائے گا جس سے حکومت کو کروڑوں ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

    عاصم رضا کا کہنا تھا کہ حکومت نے زمینی اور سمندری راستے سے گندم آٹا،میدہ اور سوجی ریبیٹ کے تحت بر آمد کرنے کی اجازت نہیں دی تو پندرہ دسمبر سے ملک بھر میں ہڑتال کردیں گے۔