Tag: فلپائنی خاتون

  • فلپائنی خاتون کو قتل کرنے والا بھارتی عاشق بھی چل بسا

    فلپائنی خاتون کو قتل کرنے والا بھارتی عاشق بھی چل بسا

    کویت: العمریہ کے علاقے میں گزشتہ روز ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا، جب ایک بھارتی عاشق نے اپنی 35سالہ فلپائنی محبوبہ کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ جس کے بعد قاتل نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی، تاہم اس کی زندگی بچالی گئی تھی۔

    خاتون کو قتل کرنے کے بعد بھارتی شہری نے خود پر بھی چاقو کے وار کئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کو شخص اسپتال کردیا تھا، جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد شہری اب اسپتال میں دم توڑ چکا ہے۔جس کے بعد ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مشتبہ قاتل کو پولیس کے پہرے میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہوش میں آنے سے قبل ہی موت کی وادی میں چلا گیا۔

    ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جاسوسوں نے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ شروع کر دی ہے، جس میں اس جرم کی دستاویزی دستاویز درج ہے کہ وہ کس طرح گھر میں داخل ہوا اور سنگین جرم کا مرتکب ہوا۔

  • کویت: بھارتی عاشق نے فلپائنی خاتون کو موت کی نیند سلا دیا

    کویت: بھارتی عاشق نے فلپائنی خاتون کو موت کی نیند سلا دیا

    کویت: العمریہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب ایک بھارتی عاشق نے اپنی 35سالہ فلپائنی محبوبہ کو موت کی نیند سلادیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قاتل نے خاتون کو بے رحمی سے چاقو کے وار کرکے قتل کیا، جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی، مگر اس کی زندگی بچالی گئی۔

    ریسکیو اہلکاروں نے قاتل بھارتی شہری کو اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹرز بھارتی شہری کی زندگی بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کے آپریشنز روم کو ایک رپورٹ موصول ہوئی، جس میں انہیں العمریہ کے علاقے میں ہونے والے قتل سے آگاہ کیا گیا۔

    اطلاع موصول ہوتے ہیں سیکیورٹی اہلکار اور ایمبولینس مذکورہ مقام پر روانہ کردی گئی، تحقیقاتی ادارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے مدد سے واقعے کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔