Tag: فلپائنی ملازمہ

  • فلپائنی ملازمہ کا قتل، کویتی نوجوان کو سخت سزا !

    فلپائنی ملازمہ کا قتل، کویتی نوجوان کو سخت سزا !

    ایک 16 سالہ کویتی نابالغ نوجوان کو کویت کی فوجداری عدالت نے فلپائنی گھریلو ملازمہ (جولیبی رانارا) سے زیادتی اور قتل کرنے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنا دی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائنی ملازمہ کے قتل کا واقعہ کویت کے علاقے بر السالمی میں رونما ہوا تھا، جہاں متاثرہ لڑکی کو اس کے بچے سے حاملہ ہونے کے بعد مجرم کی جانب سے ورغلایا گیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کو 21 جنوری کو بر السالمی روڈ پر ایک نامعلوم، جلی ہوئی لاش کی دریافت کے حوالے سے ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مقتولہ 30 سال کی خاتون تھی۔

    پولیس کی جانب سے جب تحقیقات کا آغاز کیا تو مزید پتہ چلا کہ مقتولہ فلپائنی شہریت کی حامل تھی اور اس کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی۔ فرانزک معائنے سے معلوم ہوا کہ مقتولہ حاملہ بھی تھی اور اسے عصمت دری، تشدد اور بالآخر انتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کے قتل کے پیچھے ایک کویتی نابالغ ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا، مجرم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔