Tag: فلپائن

  • پاکستانی باکسر نے بھارتی مدمقابل کو چت کر کے جیت کشمیر کے نام کردی

    پاکستانی باکسر نے بھارتی مدمقابل کو چت کر کے جیت کشمیر کے نام کردی

    منیلا: پاکستانی باکسرعلومی کریم شاہین نے ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی باکسر چاروں شانے چِت کر کے اپنی جیت کو کشمیری عوام کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کا سالانہ مقابلے  فلپائن میں جاری ہیں،باکسنگ کے معرکےمیں  پاکستان کے باکسرعلومی کریم شاہین نے ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اور مسلسل چار سے ایونٹ میں ناقابلِ شکست یدوندر سنگھ کو دن میں تارے دِکھا دیے اور بھارتی باکسر کو شکست دھول چٹا دی،دوسری جانب علومی کے ساتھ دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو کو شکست دے دی ہے۔

    ایونٹ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد پاکستانی باکسر علاوی کریم شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایونٹ میں کامیابی کو اللہ کی مہربانی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ  ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں اور ایونٹ میں اُن کے مدمقابل بھارتی باکسر تھے جس کے لیے انہوں نے کافی محنت کرکے چار سال سے ناقابل شکست بھارتی باکسرکو شکست دے کر اپنی کامیابی کشمیری عوام کے نام کی۔

    25 سالہ علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر علوی کریم کا تعلق گلگت بلتستان ہے،ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔

     

  • سیؤل : پاکستانی باکسر محمدوسیم نےڈبلیوبی سی سلورفلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    سیؤل : پاکستانی باکسر محمدوسیم نےڈبلیوبی سی سلورفلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    سیؤل : پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے مایہ باز باکسر کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کےجیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا،فائٹ میں محمد وسیم اورفلپائنی باکسرمیں روزدار مکوں کاتبادلہ ہوا،بارہ راؤنڈز پر مشتمل مقابلےکےبعدمحمد وسیم متفقہ طورپرکامیاب رہے.

    اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں،محمد وسیم پاکستان کےپہلے باکسر ہیں،جنہوں نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے.

    فلپائن کے باکسرسےفائٹ کےلیے محمد وسیم نےامریکا اور جاپان میں خصوصی تربیت حاصل کی،یاد رہے کہ محمد وسیم دوہزار پندرہ میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں حریف باکسر کو ناک آوٹ کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیں.

  • بیجنگ : چین نے بین الاقوامی ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

    بیجنگ : چین نے بین الاقوامی ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا

    بیجنگ: بین الاقوامی ثالثی عدالت نے جنوبی بحیرہ چین پر فلپائن کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے چین کے خلاف فیصلہ سنایا دیا،جبکہ چین نےعالمی عدالت کے فیصلےتسلیم کرنے سے انکارکردیا.

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم ‘بین الاقوامی ثالثی عدالت’ میں فلپائن بحیرۂ جنوبی چین پر چین کے دعوے کے خلاف مقدمہ لے کر گیا تھا،عدالت نے اپنے فیصلےمیں کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ چین نے تاریخی اعتبار سے خصوصی طور پر سمندر اور وسائل پرکنٹرول رکھا.

    چین نے فیصلے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا جبکہ فلپائن نے عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے.

    چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ کوئی عدالتی فیصلہ چین کی جغرافیائی حاکمیت پراثر انداز نہیں ہو سکتا تاہم چین اپنے ہمسائیوں کے ساتھ تمام تنازعوں کو حل کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے.

    فلپائن نے عالمی عدالت کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،فلپائن نے چین کے ساتھ علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا.

    بین الاقوامی قانون کے ماہرین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ثالثی عدالت کے پاس اس فیصلے کو نافذ کرنے کی طاقت نہیں ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے فلپائن کو فائدہ ہوگا تاہم اسے تسلیم نہ کرنے سے چین کی ساکھ خراب ہوگی.

    یاد رہے کہ چین کی بحریہ نے حال ہی میں جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشقیں کی تھی.

  • فلپائن کی خاتون نائب صدر کی حلف برداری

    فلپائن کی خاتون نائب صدر کی حلف برداری

    منیلا: فلپائن کی نئی خاتون نائب صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ان کا عہد ہے کہ اپنے دور حکومت میں وہ بھوک کے خاتمے، صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے کام کریں گی۔

    لینی روبریدو فلپائن کی 14ویں اور دوسری خاتون نائب صدر ہیں۔ انہوں نے اپنے حریف سابق ڈکٹیٹر فرڈیننڈ مارکوس کے بیٹے کو معمولی فرق سے شکست دی۔

    روبریدو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں بھوک کے خاتمے، صحت اور تعلیم کے لیے کام کریں گی جبکہ دیہی ترقی ان کا خاص ہدف ہے۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ عہدہ صدارت میں اپنے دفتر کو مختلف دیہاتوں میں لے کر جائیں گی۔ کچھہ عرصہ وہ تمام چھوٹے چھوٹے گاؤں میں گزاریں گی تاکہ وہاں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کا خود معائنہ کر سکیں۔

    روبریدو کا موجودہ دفتر بھی منیلا کے مضافات میں کوئزن کے علاقہ میں واقع ہے جو ایک شہر کا ایک ترقی پذیر حصہ ہے۔ روبریدو نے اپنے عہدے کا حلف اسی دفتر میں اٹھایا۔

  • فلپائن: فیکٹری میں آگ، 72افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    فلپائن: فیکٹری میں آگ، 72افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    فلپائن: منیلا میں چپل بنانے کی فیکٹری میں خوفناک آگ نے  72 افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی ہوگئے اور متعدد لاپتہ ہیں۔

    فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ربڑ کی چپل بنانے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائرڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے، اب تک اکتیس افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، درجنوں افراد آگ سے بری طرح جھلس کر متاثر ہوئے، جنھیں طبی امداد دی جارہی ہے، کئی کی حالت نازک ہےجبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے، تحقیقات کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

  • مذاہب کی توہین آزادی اظہار رائے کانام نہیں، پوپ فرانسکو

    مذاہب کی توہین آزادی اظہار رائے کانام نہیں، پوپ فرانسکو

    منیلا: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسکو نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی مذہب کی توہین کی جائے ۔

    فلپائن آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پوپ فرانسکو کا کہنا تھا کہ آزادی رائے ہرانسان کا بنیادی حق ہے لیکن اس سے کسی دوسرے مذاہب کا مذاق اڑانا اور کسی انسان کے احساسات کو مجروع کرنا جائز نہیں ہے۔

    انہوں نے سانحہ پیرس پراظہار افسوس کرتے ہوئے جذبات کی رو میں بہہ کر قتل کرنے کو بھی ناجائز قرار دیا ۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میری ماں کے خلاف گندی زبان استعمال کرتا ہے تو اسے بھی تھپڑ کھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے اسی طرح ہر انسان کو کسی کی توہین اور تشدد کئے بغیر اپنےعقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

  • پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھایا جائے، فلپائنی سفیر

    پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھایا جائے، فلپائنی سفیر

    فلپائن کے سفیر ڈومنگوڈی لوسی ناریو نے پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان براہ راست تعلقات پر زور دیا ہے۔

     تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلپائن میں ہر سال مارچ اور اکتوبر میں بھی تجارتی نمائش منعقد کی جاتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اس میں پاکستانی تاجربھی ضرور شرکت کریں، انہوں نے پاکستان میں منعقد کی جانے والی صنعتی نمائشوں میں فلپائن کے تاجروں کو بھی مدعو کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تاجروں کو ایک سال کا ملٹی پل ویزا دیا جارہا ہے جبکہ چیمبر کی سفارش پر زیادہ مدت کا ویزا بھی جاری کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر دو طرفہ تجارتی وفود کے تبادلوں اور دونوں ملکوں کے درمیان سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کی بھی تجویز پیش کی گئی ۔

  • فلپائن کی سڑکوں پر بھوت نکل آئے

    فلپائن کی سڑکوں پر بھوت نکل آئے

    فلپائن: دنیا بھرمیں ہالووین کا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔کوئی بھوت بنتا ہے تو کوئی  چڑیل کا روپ دھار لیتی ہے۔ کسی نے خوفناک روپ اپنایا تو کسی نے اپنایا منفرد بھیس۔

    دنیا بھر میں ہالووین کو مذہبی تہوار کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کا ماننا ہے کہ سردیوں کے آغاز میں روحیں زمین پرآتی ہیں، اس روزلوگ بھیس بدل کر اوربچے ڈراﺅنے ماسک لگا کر شوخیاں کرتے ہیں۔

    ہالووین کے موقع پر بازاروں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں جہاں لوگ ہالووین کیلئے منفرد لباس اور ماسک کی خریداری کررہے ہیں۔ فلپائن میں خوفناک روپ دھارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورریلی نکالی۔ اس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔

  • فلپائن: دنیا کے سب سے بڑے انڈور گیم ارینا کا افتتاح

    فلپائن: دنیا کے سب سے بڑے انڈور گیم ارینا کا افتتاح

    فلپائن : انڈور گیم ارینا کا افتتاح کردیا گیا، فلپائنی ارینا کو دنیا کا سب سے بڑا انڈور اسٹیڈیم قرار دیا جا رہا ہے۔

    فلپائنی صدر بینگنو اکینو نے رنگارنگ تقریب میں ارینا کا افتتاح کیا، اس موقع  پر وزراء اور سیاستدانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، بولاکین میں تعمیر کیا جانے والے ارینا کو دنیا کا سب سے بڑا انڈور اسٹیڈیم تصور کیا جارہا ہے۔

    پندرہ منزلوں پر مشتمل اسٹیڈیم کا کل رقبہ چھتیس ہزار اسکوائر میٹر ہے، جس میں پچپن ہزار سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اسٹیڈیم تین سال میں تیار کیا گیا ہے، جس پر دوسو پانچ ملین ڈالر لاگت آئی ہے ۔

  • فلپائن:سمندری طوفان سے تباہی،12افراد ہلاک، ڈیڑھ لاکھ بے گھر

    فلپائن:سمندری طوفان سے تباہی،12افراد ہلاک، ڈیڑھ لاکھ بے گھر

    منیلا : فلپائن میں سمندری طوفان رماسون نے تباہی مچا دی، طوفان سے بارہ افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ بے گھر ہوگئے۔

    دارالحکومت منیلا میں سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سڑک کنارے قائم دکانوں کونقصان پہنچا، امدادی کارکن سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہیں، تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں کو بجلی اور مواصلات کا نظام دھرم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔