Tag: فلپ ہوئیز

  • آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک

    آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک

    آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

    کرکٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سر پر گیند لگنے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے،ماضی میں بھی کئی کھلاڑی سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوچکے ہیں، حالیہ واقع میں آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

    ہیوز کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہیوز کی حالت میں بہتری کی امید ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،ہیوز چھبیس ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

  • آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہوئیزسرپرگیند لگنے سے شدید زخمی

    آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہوئیزسرپرگیند لگنے سے شدید زخمی

    آسٹریلیا : آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہوئیز سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئےہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوزا کے سر پر شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے۔

    انھیں فوراً ایمبولنس پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ حادثہ کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔

    اسپتال کے ترجمان ڈیوڈ فیکٹر کا کہنا ہے کہ ہوئیز کی سرجری کی جارہی ہے،چوٹ کافی گہری ہے اس لئے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    فل ہیوز نے 2009 سے  2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔