Tag: فلک جاوید

  • سنگین الزامات : حبا فواد نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی

    سنگین الزامات : حبا فواد نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی

    اسلام آباد: سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سوشل میڈیا پر الزامات کے بعد پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ فلک جاوید نے ایکس اکاؤنٹ سے مجھ پر فرضی الزامات اور بہتان لگائے، انھوں نےدھمکیاں بھی دیں۔

    حبا فواد نے کہا فلک جاوید کے الزامات سے میرے شوہر فواد چوہدری کی عزت پامال کی گئی، سوشل میڈیا پر مجھ پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے گئے۔

    فواد چوہدری کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا آپ کو گھر تک چھوڑ کر آنے کا بندوبست کرلیا، میں نے ایف آئی اے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکردی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الزامات لگائے ہیں توثابت کروورنہ عدالتی کاروائی کےلیےتیارہوجاؤ، ایسے افراد کو سبق سکھاناہوگاجو پی ٹی آئی کے لیے باعث شرمندگی بن رہےہیں۔

  • عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو:   فلک جاوید سائبرکرائم ونگ میں طلب

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: فلک جاوید سائبرکرائم ونگ میں طلب

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو  اپ لوڈ کرنے پر پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو سائبرکرائم ونگ میں طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کوسائبرکرائم ونگ میں طلب کر لیا۔

    ایف آئی اے نے فلک جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا، ان کےلاہورمیں گھرپر تالاہونے کی وجہ سےگیٹ پرنوٹس چسپاں کیا گیا۔

    ایف آئی اے نے دیگر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالوں کی شناخت کیلئے نادرا کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نادرا سے اکاؤنٹس ہولڈرزکی شناخت کےبعدکارروائی ہوگی،عظمیٰ بخاری کی ویڈیوز اوورسیز کے اکاؤنٹس سےبھی اپ لوڈکی گئیں، ایسے اوورسیزکو نادراسے نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا۔