Tag: فلیٹ

  • کیا آپ جانتے ہیں کہ رہتک روشن کے فلیٹ کا کرایہ کتنا ہے؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ رہتک روشن کے فلیٹ کا کرایہ کتنا ہے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد ہٹ فلمیں دینے والے معروف اداکار رہتک روشن کرائے کے فلیٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہتک روشن ماہانہ 8 لاکھ 25 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل رہتک روشن نے اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’والدہ کے ساتھ ناشتے کی ڈیٹ پر، یہ اچھی صبح ہے، اپنی والدہ کو گلے لگائیں۔‘

    رہتک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر جیسے ہی وائرل ہوئی توایک صارف نے نشاندہی کی کہ ’غور سے دیکھیں ریتک روشن کے گھر سیلن‘۔

    صارف کی جانب سے تصویر کو اس قدر غور سے دیکھنے پر رہتک بھی حیرانی میں مبتلا ہوگئے اور انہوں نے صارف کو جواب دیا۔

    سدرہ نیازی کا شادی شدہ ہونے کا اعتراف

    معروف اداکار نے کہا کہ اس وقت میں کرائے کے گھر میں گزر بسر کررہا ہوں، ایک اور جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ’سیلن نہیں ہوگا تو سیلن کو ٹھیک کرنے کا مزا کیسے آئے گا بھائی جان۔‘

  • کراچی :  ڈیفنس دو دریا کے قریب فلیٹ میں خاتون کا پُراسرار قتل،  شوہر اور ملازم زیر حراست

    کراچی : ڈیفنس دو دریا کے قریب فلیٹ میں خاتون کا پُراسرار قتل، شوہر اور ملازم زیر حراست

    کراچی: ڈیفنس فیز ایٹ میں دو دریا کے قریب فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس دو دریا کے قریب رہائشی فلیٹ میں خاتون کے پراسرار قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون کی موت ہوگئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کے شوہر اور ملازم کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون اور ابرار بگٹی نے گھر والوں کی مرضی کیخلاف 5 اکتوبر کو شادی کی تھی۔

    مقتولہ قرۃ العین کے شوہر ابرار بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نےخودکشی کی ہے، دوران حراست شوہر نے پولیس کوبیان میں بتایا کہ پانچ اکتوبرکو دونوں نےگھروالوں کی مرضی کے بغیر پسند سے شادی کی، مقتولہ پہلےبھی زہریلی شےکھاکرخودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔

    شوہرابراربگٹی کا کہنا تھا کہ آج صبح میری بیوی نےخودکشی سےمتعلق ویڈیوبھی بنائی تھی ، ویڈیومیں بیوی نےکہا کہ میں اپنی زندگی سےبیزارآچکی ہوں، بیوی کی جان بجانے کیلئے کورنگی روڈ کے نجی اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس کوجس کمرے سے خاتون کی لاش ملی تھی وہاں سے ہتھیار بھی ملا ہے تاہم پولیس نے خاتون اورزیرحراست شوہر کا موبائل تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

  • بھارت: فلیٹ شیئر کرنے والی دوست کا قتل، لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا لیے

    بھارت: فلیٹ شیئر کرنے والی دوست کا قتل، لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا لیے

    ممبئی: بھارت میں  ایک شخص نے اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا دیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بیڈ کی خالی جگہ پر چھپا دیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ہاردک شاہ اور 36 سالہ میگھا کرائے کے ایک فلیٹ میں رہتے تھے جہاں رینٹ ایگریمنٹ میں دونوں نے خود کو شادی شدہ ظاہر کیا تھا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع میگھا کی بہن کی جانب سے ملی، مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ ہاردک نے اسے فون کرکے بتایا ہےکہ اس نے میگھا کو قتل کردیا ہے اور ساتھ ہی اس نے  خودکشی کرنےکی دھمکی بھی دی۔

    پولیس کے مطابق فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہیں  بیڈ سے لاش کے ٹکڑے ملے،گردن پر گلا گھونٹنےکے نشانات بھی موجود تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹے ہوٹل کے کمرے کے فریزر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نکی یادیو کے نام سے ہوئی تھی۔

    پولیس نے ہوٹل کے مالک 24 سالہ ساحل گہلوٹ کو گرفتار کرلیا جس کی تین چار روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس سے متعلق ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

  • کویت: ہزاروں فلیٹ خالی، کرائے میں کمی

    کویت: ہزاروں فلیٹ خالی، کرائے میں کمی

    کویت سٹی: کویت میں سرمایہ کاری کے علاقوں میں کرائے کی قیمت میں 10 سے 15 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے، کویت میں اس وقت 61 ہزار فلیٹ خالی ہیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت ریئل اسٹیٹ یونین کے 2021 میں شائع ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کویت میں 61 ہزار فلیٹ خالی تھے جبکہ 3 لاکھ 35 ہزار 100 فلیٹس زیر قبضہ ہیں جو کل اپارٹمنٹس کا 84.6 فیصد بنتے ہیں۔

    ریئل اسٹیٹ کے ماہر سلیمان الدلیجان نے بتایا کہ رہائشی علاقوں میں قیمتیں مستحکم ہیں جبکہ سرمایہ کاری کے علاقوں میں کرائے کی قیمت میں 10 سے 15 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کئی اقتصادی عوامل کی وجوہات نے سرمایہ کاری کے علاقوں میں کرائے کی قیمتوں کو متاثر کیا، وبائی امراض کے دوران ان کی آمدنی کے استحکام کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں اس مندی کا اثر شہریوں پر نہیں پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ حولی گورنریٹ میں 60 مربع میٹر کے اپارٹمنٹ کا اوسط کرایہ 270 سے 300 کویتی دینار ہے۔

    ریئل اسٹیٹ بروکر سالم البرکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں سرمایہ کاری کے اپارٹمنٹ کے کرایوں میں 10 سے 12 فیصد کمی کے باوجود، قیمتیں اب بھی علاقے کے لحاظ سے زیادہ ہیں اور سرمایہ کاری کی عمارتوں میں خدمات کی کمی ہے۔

    برکی نے وضاحت کی کہ اگرچہ رہائشی علاقوں میں بہتر خدمات ہیں، اس کے باوجود بہت سے کرایہ دار زیادہ کرایہ ادا کرنے پر راضی ہونے کے باوجود سخت شرائط کا سامنا کر رہے ہیں یہاں تک کہ اگر کرایہ دار زیادہ کرایہ قبول کرتا ہے تو انہیں فلیٹ میں رہنے والے لوگوں کی تعداد کے بارے میں مالکان کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے۔

    اپارٹمنٹ کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں برکی کا کہنا تھا کہ یہ متعدد عناصر پر منحصر ہے جس میں مارکیٹ کی قیمت، طلب اور رسد، مالک کی قیمتوں کا تعین اور فریقین کے درمیان معاہدہ شامل ہے۔

    ابو احمد نے ریئل اسٹیٹ مالکان کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا کہ میونسپل کونسل اپارٹمنٹ کے سائز کا تعین کرتی ہے لیکن پراپرٹی سے بجلی منسلک ہونے کے بعد مالک اپارٹمنٹ کو ایک کے بجائے دو اپارٹمنٹس میں تقسیم کرتا ہے اور ان کی قیمت اس طرح لگاتا ہے جیسے یہ ایک بڑا اپارٹمنٹ ہے جس کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہوجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل جائیداد کے مالکان کو پابند کرتی ہے کہ وہ کرایہ داروں کو عمارت کی بیسمنٹ میں پارکنگ کی جگہ فراہم کریں لیکن عمارت کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد وہ اسے اسٹوریج ایریاز میں تبدیل کر دیتے ہیں اور پارکنگ کی جگہوں کے لیے کرایہ داروں کی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے باہر کے لوگوں کو کرائے پر دیتے ہیں۔

    ریئل اسٹیٹ آفس کے ایک اور ملازم مصطفیٰ احمد نے کہا کہ تعمیراتی کارکنوں کی کمی کی وجہ سے ان کی یومیہ اجرت میں اضافہ ہوا اور بالآخر ٹھیکیدار کی کل لاگت میں اضافہ ہوا، اس کا مسئلہ کرائے کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے لیکن کرایہ دار پھر بھی اپنے بجٹ کے مطابق کرائے پر لے سکتے ہیں۔

  • 21 سالہ معروف بھارتی اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

    21 سالہ معروف بھارتی اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

    نئی دہلی: مغربی بنگال کی معروف اداکارہ پلوی ڈے اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں بنگالی اداکارہ پلوی ڈے اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ 21 سالہ پلوی ڈے کی لاش اتوار کو ان کے جنوبی کلکتہ کے فلیٹ سے ملی ہے۔

    ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ کو اسپتال پہنچایا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھیں۔

    افسر کا کہنا تھا کہ پلوی نے یہ فلیٹ اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر کرائے پر لیا ہوا تھا اور جب انہوں نے پلوی کو بے سدھ پایا تو چیخ کر پڑوسیوں کو آوازیں دیں۔

    ایک اور بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ کی موت پنکھے سے لٹکنے کے سبب ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش ہر پہلو سے کی جارہی ہے، ابھی ہم ان کے پارٹنر سے بات کررہے ہیں تاکہ واقعے سے پہلے کی صورتحال کو سمجھا جاسکے۔

    21 سالہ پلوی ڈے بنگالی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کافی مشہور تھیں اور انہوں نے بنگالی زبان میں بننے والے متعدد ڈارمے بشمول کنجا چھایا، ریشم جھپی اور من مانے نہ میں کام کیا تھا۔

  • جاپان میں فلیٹ سے9 افراد کی لاشیں اوراعضاء برآمد

    جاپان میں فلیٹ سے9 افراد کی لاشیں اوراعضاء برآمد

    ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے فلیٹ سے 9 افراد کی لاشیں اوراعضاء برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی پولیس نے 23 سالہ گمشدہ لڑکی کی تلاش کے سلسلے میں ٹوکیو میں فلیٹ پر چھاپا مارا جہاں سے 9 افراد کی لاشیں اور اعضاء ملے جن میں سے 8 خواتین اور ایک مرد کی لاش ہے۔

    پولیس نے فلیٹ سے 27 سالہ شخص کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 9 افراد کا قتل کرکے ان کی لاشوں کو چھپا دیا۔

    خیال رہے کہ پولیس کو اس واقعے کا پتہ اس وقت چلا جب وہ 23 سالہ خاتون کی تلاش کررہے تھے جو 21 اکتوبر سے لاپتہ تھیں۔

    پولیس حکام کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جب سے لاپتہ خاتون نے انٹرنیٹ پراپنی خودکشی کے ارادے کے بارے میں لکھا تھا تب سے ملزم ان کے ساتھ رابطے میں تھا۔

    واضح رہے کہ ملزم کے ایک پڑوسی نے بتایا کہ رواں سال اگست میں جب سے 27 سالہ شخص فلیٹ میں آئے تھے تو انہیں عجیب سی بو آنے لگے تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پارلیمنٹ لاجز میں واقع طلال چوہدری کے فلیٹ میں چوری

    پارلیمنٹ لاجز میں واقع طلال چوہدری کے فلیٹ میں چوری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے پارلیمنٹ لاجز میں واقع فلیٹ میں چوری کا واقعہ پیش آگیا۔ چور قیمتی گھڑیاں اور زیورات چرا کر لے گیا۔

    پولیس کے مطابق چور بالکنی کے راستے فلیٹ میں داخل ہوا۔ طلال چوہدری کے بھائی نے پولیس کو چوری کی اطلاع دی۔ ان کے مطابق جب وہ وہاں گئے تو انہیں دروازہ ٹوٹا ہوا ملا۔ فلیٹ میں سامان بکھرا ہوا تھا جبکہ قیمتی گھڑیاں اور زیورات غائب تھے۔

    پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھرمار، چینی ماہرین بھی ناکام *

    واقعہ کی پولیس کو رپورٹ کردی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    طلال چوہدری ان دنوں فیصل آباد میں ہیں اور ان کا فلیٹ خالی تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ واپس آکر اس معاملے کو دیکھیں گے۔

    جمشید دستی کا پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی حرکات کی تحقیقات کا مطالبہ *

    واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز کا علاقہ سخت سیکیورٹی کا علاقہ ہے۔ یہاں آنے جانے والوں کی مکمل تلاشی لی جاتی ہے جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں آنے والے افراد کی باضابطہ انٹری ہوتی ہے۔ عام افراد کا وہاں داخلہ تقریباً ممنوع ہے۔

  • کراچی میں ایک فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شیں برآمد

    کراچی میں ایک فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شیں برآمد

    کراچی : سچل میں فلیٹ سے تین خواتین اور بچےکی لا شں ملیں ہیں ۔پولیس کے مطابق لاشیں دس دن پرانی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل کے ایک فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے ہولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فلیٹ کو کھولا تو وہاں چار افراد کی تعفن زدہ لاشیں موجود تھیں۔

    پولیس نے ایک بچے اور تین خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں ۔ پولیس کے مطابق لاشیں دس دن پرانی ہیں۔ پولیس نے مذکورہ فلیٹ کو سیل کر دیا، جبکہ لاشوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔