Tag: فلیٹ میں آتشزدگی

  • کراچی : رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی، خاتون سمیت 5 افراد جھلس گئے

    کراچی : رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی، خاتون سمیت 5 افراد جھلس گئے

    کراچی : رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلشن اقبال کے بلاک گیارہ میں واقع رہائشی فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

    جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر جلد قابو پالیا، فلیٹ میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    یاد رہے رواں کے آغاز میں کراچی کے علاقے لانڈھی میں کپڑاگلی کے قریب گھر میں گیس لیکج کے دھماکا سے آگ لگ گئی تھی ، آگ سے جھلس کر 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ زخمی ہونیوالی 3 بچیوں کی عمر3 سے 5سال کے درمیان ہے۔

  • کراچی:فلیٹ میں آتشزدگی،بچی سمیت 3افراد جھلس گئے

    کراچی:فلیٹ میں آتشزدگی،بچی سمیت 3افراد جھلس گئے

    کراچی کےعلاقے لائنزایریا کے فلیٹ میں آتشزدگی کے بعد سلنڈر پھٹ جانے سے بچی سمیت تین افراد جھلس گئے۔

    پولیس کے مطابق لائنز ایریا بلاک آئی میں واقع رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

    تاہم آگ لگنے کی وجہ سے گھر کے کچن میں موجود سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹا، جس کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، واقعے میں میاں بیوی اور ایک بچی زخمی ہوئے، جنہیں امدادی رضاکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے پہنچ کر دوگھنٹے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، واقعے میں گھریلو استعمال کی متعدد اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔