Tag: فلیٹ میں گیس

  • لندن : فلیٹ میں گیس کے سبب دھماکا، 1 خاتون ہلاک

    لندن : فلیٹ میں گیس کے سبب دھماکا، 1 خاتون ہلاک

    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت میں واقع فلیٹ میں گیس کے سبب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ فلیٹ کی پہلی منزل تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے ہورو کے فلبیک وے اسٹریٹ میں واقع فلیٹ میں گیس کے سبب اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فلیٹ کی پہلی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھماکا رات کے 1 بجے ہوا جس کے بعد فلیٹ میں ہولناک آگ لگ گئی، امدادی سرگرامیاں انجام دیے والے عملے نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ لندن حکام کی جانب سے جائے حادثہ پر 70 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے جبکہ متاثرہ افراد کے 40 پڑوسیوں کو نکال لیا گیا تھا۔

    لندن پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں لیکن مبینہ دھماکے کی تحقیقات بریگیڈ اور میٹروپولیٹن پولیس سروس کررہی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث لگنے والی آگ بجھانے کے لیے دس فائر انجن مصروف تھے تاہم اڑھائی گھنٹے بعد آتشزدگی پر قابو پالیا ہے۔

  • راولپنڈی گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک جاں بحق، کوئٹہ گیس بھر جانے سے آٹھ افراد زخمی

    راولپنڈی گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک جاں بحق، کوئٹہ گیس بھر جانے سے آٹھ افراد زخمی

    راولپنڈی/کوئٹہ: راولپنڈی کی پی ڈبلیو کالونی میں گیس سلنڈر دھماکےسےایک شخص جاں بحق اورچار افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس بھرجانےسےدو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی پی ڈبلیو کالونی کے فلیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیو ں کو فوری طور پر اسپتال منقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مکان میں گیس بھرنے سے دو خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئےسول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر مین اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی روک تھام کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نی چاہیں تاکہ اپنے پیاروں کی زند گیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔