Tag: فلیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے

  • ملتان کے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آٹھ افراد جھلس گئے

    ملتان کے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آٹھ افراد جھلس گئے

    ملتان:  گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے8 افراد جھلس گئے، دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔

    سورج میانی کے علاقہ میں اہل خانہ کے مطابق سلنڈر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ سوئی گیس نہ ہونے کے باعث گھر کا کھانہ سلنڈر گیس سے پکا رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد گھر کے 8 افراد جھلس گئے ریکسیو نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ زیادہ جھلسنے والوں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔

     زخمیوں میں 2 بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں، یاد رہے کہ موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے جو کہ قانوناً جرم بھی ہے۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • راولپنڈی گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک جاں بحق، کوئٹہ گیس بھر جانے سے آٹھ افراد زخمی

    راولپنڈی گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک جاں بحق، کوئٹہ گیس بھر جانے سے آٹھ افراد زخمی

    راولپنڈی/کوئٹہ: راولپنڈی کی پی ڈبلیو کالونی میں گیس سلنڈر دھماکےسےایک شخص جاں بحق اورچار افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس بھرجانےسےدو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی پی ڈبلیو کالونی کے فلیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیو ں کو فوری طور پر اسپتال منقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مکان میں گیس بھرنے سے دو خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئےسول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر مین اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی روک تھام کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نی چاہیں تاکہ اپنے پیاروں کی زند گیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔