Tag: فل ڈریس ریہرسل

  • کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں یوم دفاع  کی  فل ڈریس ریہرسل

    کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل

    پشاور: يوم دفاع جوش و خروش سے منانے کی تیاری عروج پر پہنچ گئی، کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں پاک فوج کے جوانوں نے فل ڈريس ريہرسل کی اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپورمظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کےکرنل شير خان اسٹيڈيم توپوں کی گھن گرج اور یوم دفاع کیلئے ہونے والے ایونٹ کی فل ڈریس ریہرسل میں پاکستان کے محافظوں کے عزم و حوصلے سے گونج اٹھا۔

    یوم دفاع کے سلسلے میں تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کی تقریب کا انعقاد کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں کیا گیا ، تقریب میں مہمان خصوصی بریگیڈئیر سرفراز،غازیوں،شہدا کے لواحقین سمیت خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔

    فل ڈریس ریہرسل کی تقریب میں جوانوں نے دہشت گردوں سےنمنٹے کی مشق کاعملی نمونہ پیش کیا اور شیردل جوانوں نے کمال فن دکھاتے ہوئے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    دفاع وطن کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیار اورجنگی سازو سامان بھی نمائش کا حصہ بنے۔

    کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم کےسبزہ زارمیں قائداعظم اور شہدا کی تصاویر آویزاں کی گئی جبکہ بری ،بحری ، فضائیہ پولیس کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھا گیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے۔

    یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے 6 سمتبر کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

    اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل، جنگی طیاروں کی گھن گرج

    اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد کےشکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری ہے، دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں جاری ہے ، شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل ہوئی ، جس میں مسلح  افواج اور سیکیورٹی اداروں کےچاق و چوبند دستوں نے حصہ لیا۔

    ریہرسل میں پاک فضائیہ کے شاہینوں اور ترکی کے لڑاکا طیاروں نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ سعودی عرب ، بحرین، سری لنکا، قطر کےپیر اٹروپرزبھی فل ڈریس ریہرسل کا حصہ تھے۔

    پاکستان کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف فلوٹس بھی ریہرسل میں شامل تھیں۔

    دوسری جانب یوم پاکستان کے حوالے سے موٹروےاور ہائی وے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قومی شاہراہ اور موٹروے پر مال بردار گاڑیوں کا رات بارہ سے دن دو بجے تک داخلہ بند ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے یوم پاکستان پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ، ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد وم پاکستان پرپریڈکی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

  • اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    کراچی : اےایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کراچی میں منعقد ہوئی، ریہرسل میں910اہلکاروں میں 149خواتین کیڈٹس شامل تھیں۔

    ریہرسل میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس نے بھی شرکت کی۔ تربیت حاصل کرنے والےچاک وچوبند دستے نے ڈی جی اے ایس ایف کو سلامی پیش کی.

    اس موقع پر اے ایس ایف کے جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل علی عباس حیدر نے کہا کہ اے ایس ایف اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے.

    اےایس ایف میں خواتین دستے کی شمولیت خوش آئند ہے، ان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف ایئرپورٹس پرچیلنجز سے نمٹنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

  • اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

    اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد کےشکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری ہے۔دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج رہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل میں بری، بحری، فضائی افواج، فرنٹیئر کور اورمجاہد فورس سمیت دیگر سروسز کے دستے پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پاک فضائیہ کےلڑاکا طیارے، پاک بحریہ اور فوج کے ہیلی کاپٹر فلائی پاسٹ کررہے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کےلیے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

    اسلام آباد ٹریفک پولیس نےیوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کےلیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

    فل پریڈ ریہرسل کے باعث ایکسپریس وے، فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیےبند کردیاگیا ہے۔ایکسپریس وے کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک اور فیض آباد فلائی اوور ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند ہے۔

    ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک مری روڈ جانے کےلیے کھنہ پل سے ترامڑی چوک کا راستہ استعمال کرے گی، آبپارہ ،بھارہ کہو اورمری جانے کےلیے کشمیر ہائی وے کھلی رہے گی۔

    واضح رہےکہ یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے پیش نظرراولپنڈی اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

  • یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

    یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

    اسلام آباد : دمکتےچہرے، ہاتھوں میں پرچم ، فضا میں طیارے اور زمیں پرنعرہ تکبیر ،اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل دیکھ کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔

    زمین پر رسالہ کے گھوڑوں کی ٹاپیں اورفضا میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کی گھن گرج نے اسلام آباد کی خاموش فضائوں میں ہلچل مچا دی۔

    نوسال سے سونی پڑی شاہراہ دستور پر پھر سے رنگا رنگ وردیوں کی چہل پہل دکھائی دینے لگی اوردہشت گردی کے شکار پاکستان میں ایک بار پھر اعتماد کی فضا دکھائی دینے لگی فوجی ترانہ فضائوں سے زمین پر آتے پیرا ٹروپرز کے رنگ برنگے پیرا شوٹ زمین پر اترتی اپسرائوں کا منظر پیش کر رہے تھے۔

    فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ صوبائی ثقافتوں کے رنگوں سے سجے فلوٹ بھی اپنی آب و تاب لئے خراماں خراماںچلتے دکھائی دیئے ۔

    اس پریڈ کی شان ان دستوں نے مزید بڑھا دی جس میں قوم کی بیٹیاں بھی سروں پر ترچھی ٹوپیاں لگائے دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کرتی نظر آئیں۔