Tag: فنانشل ٹائمز

  • یوکرین کیلئے کھڑا ہونا، فلسطین کیلئے خاموشی مغربی دہرے معیار کا ثبوت قرار

    یوکرین کیلئے کھڑا ہونا، فلسطین کیلئے خاموشی مغربی دہرے معیار کا ثبوت قرار

    معروف اخبار فنانشل ٹائمز کا اپنے تجزیے میں کہنا ہے کہ مغرب نے اسرائیل کی اندھی حمایت کے باعث اپنا مقام کھو دیا ہے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یوکرین کیلئے کھڑا ہونا اور فلسطین کیلئے خاموشی مغربی دہرے معیار کا ثبوت قرار دیا جارہا ہے۔ مغرب کی منافقت اور دہرے معیارکی وجہ سےعالمی سطح پر اس نے مقام کھو دیا ہے۔

    مؤقر روزنامے نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں امریکا اور اتحادیوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ مغربی ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کو جارحیت قرار دیا

    فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے اسرائیل کی کارروائیوں پرخاموشی اختیار کی۔ مغربی ممالک مذمت کے بجائے اسرائیل کی حمایت میں بڑھ چڑھ کربیان دینے لگے۔

    جی7 کے سینئرسفارتکار نے کہا کہ ہم یقینی طور پر گلوبل ساؤتھ میں جنگ ہار چکے ہیں۔ یوکرین کے بارے میں جو کہا گیا اس کا اطلاق غزہ پر بھی ہونا چاہیے۔

    سفارتکار کا مزید کہنا تھا کہ دہرے معیار کی وجہ سے اب دنیا انسانی حقوق کی ہماری باتوں پر کیوں یقین کرے گی۔

  • یو این ڈویلپمنٹ پروگرام کا پاکستان کی قرض ادائیگیاں معطل کرنے پر زور

    یو این ڈویلپمنٹ پروگرام کا پاکستان کی قرض ادائیگیاں معطل کرنے پر زور

    اسلام آباد: اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے پاکستان کی قرض ادائیگیاں معطل کرنے پر زور دیا ہے، فنانشل ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قرض دہندگان کے ساتھ قرضوں کو ری شیڈول کرنا چاہیئے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے پاکستانی قرض ادائیگیوں کو معطل کرنے پر زور دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگیوں کو معطل کرنا چاہیئے، قرض دہندگان کے ساتھ قرضوں کو ری شیڈول کرنا چاہیئے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کے مالیاتی بحران میں اضافہ ہوا، ضرورت ہے کہ پاکستان قرض کی ادائیگی کے بجائے سیلاب کی تباہی میں مالی امداد کو ترجیح دے سکے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 30 بلین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے، سیلاب نے 3 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو متاثر کیا اور اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

  • وزیر اعظم کی کامیابی، پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ترین ملک قرار

    وزیر اعظم کی کامیابی، پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ترین ملک قرار

    لندن: کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا ہے، پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ترین ملک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دے دیا، فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کے بعد پاکستان کے مجموعی آؤٹ لک میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    معروف برطانوی اخبار نے لکھا کہ مختصر عرصے میں پاکستان میں معاشی پالیسیوں میں قابل ذکر بہتری ہوئی، کاروباری اور معاشی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا مجموعی آؤٹ لک بھی بہتر ہوا۔

    اخبار کے مطابق نئی قیادت کے تحت پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں بھی بنیادی اصلاحات کی گئیں، جن کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو جدید مرکزی بینک کے سانچے میں ڈھالا جا چکا ہے۔

    عمران خان کے ایک سالہ اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آیا: برطانوی اخبار

    اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان جیسی نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    تجزیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو ورثے میں نامساعد حالات اور ابتر معاشی صورت حال ملی، تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظر آئے، ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے عمران خان نے کئی اقدامات کیے، وہ ان اقدامات پر تنقید کی بجائے تعریف کے مستحق ہیں۔

  • بھارت کی کرونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام، عالمی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارت کی کرونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام، عالمی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

    لندن: پڑوسی ملک بھارت کی کرونا وبا کے خلاف حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی، عالمی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 1.4 ارب آبادی کا ملک بھارت ساڑھے 7 ہزار اموات کے ساتھ بدترین خطہ بن گیا ہے۔

    عالمی جریدے کے مطابق بھارت کرونا وائرس کے محاذ پر بھی پِٹ گیا ہے، کرونا وبا کے خلاف اس کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہو چکی، اس سلسلے میں غیر ملکی جریدے فنانشل ٹائمز کے ہاتھوں مودی سرکار کی بڑی سُبکی سامنے آ گئی ہے۔

    جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی نے 500 کرونا کیسز پر 24 مارچ کو دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاؤن کیا، اور پھر تباہ ہوتی معیشت پر مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا، جس کے بعد بھارت میں انفیکشن بڑھا اور اسپتال مریضوں سے بھر گئے، بھارت میں لاک ڈاؤن حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی۔

    بھارت: آسیب زدہ اسکول قرنطینہ سینٹر قرار، خوفزدہ شخص کی خودکشی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت خطرناک حد تک وائرس کی طوالت برداشت کرنے کو تیار نہیں، بھارت میں کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل، مزدور بے روزگار ہو گئے، لاک ڈاؤن میں لاکھوں افراد پھنسے رہے، بیش تر پیدل اپنے دیہات کو گئے، اور سنگین معاشی بحران پیدا ہوا، 14 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کے باعث بھارت 40 سال کی شدید کساد بازاری سے گزر رہا ہے، یومیہ کرونا کیسز اوسطاً 9 ہزار 439 ہو چکے ہیں، شہروں سے دیہات کو جانے والے مزدور کرونا پھیلاؤ کا ذریعہ بن گئے، لاک ڈاؤن کے مضر اثرات نے مودی کو سب کھولنے پر مجبور کر دیا۔

    جریدے کے مطابق ٹڈی دل بھارتی معیشت اور غذائی پیداوار کے لیے دوسرا بڑا خطرہ ہے، بھارت کا شعبہ صحت بغیر مالی وسائل شدید دباؤ میں آ چکا ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے 266 ارب ڈالر یا شرح نمو کے 10 فی صد پیکج کا اعلان کیا، لیکن در حقیقت بھارتی مالیاتی پیکج صرف شرح نمو کا 1.5 فی صد ہے۔

  • آج کا پاکستان 6 ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے: عالمی میڈیا

    آج کا پاکستان 6 ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے: عالمی میڈیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور کام یاب معاشی و خارجہ پالیسی کی بہ دولت پوری دنیا کا میڈیا پاکستان کی ترقی کا معترف نظر آ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی اقتصادی و خارجہ پالیسی کے پیشِ نظر عالمی میڈیا اس بات کا معترف ہے کہ پاکستان اب ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عالمی میڈیا”][/bs-quote]

    عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان خطے کے استحکام میں اپنی جغرافیائی اہمیت منوا رہا ہے۔

    فنانشنل ٹائمز کا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان چھ ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق تحریکِ انصاف کی حکومت نے محض چھ ماہ میں خلیجی ممالک سے تعلقات میں بہتری سمیت کرتار پور راہ داری اور طالبان امریکا مذاکرات جیسی کام یابیاں حاصل کی ہیں۔

    اخبار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ 8 معاہدوں کی منظوری دے دی

    اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان کا دورہ اس سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جو پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

    صرف چھ ماہ کے قلیل عرصے میں سفارتی و معاشی محاذ پر یہ تمام کام یابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بالکل درست سمت میں گام زن ہے۔

    [bs-quote quote=”خطے میں پاکستان ایک نئے چیپٹر میں داخل ہو چکا ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”ولی نثر” author_job=”ڈین، جان ہاپکنز یونی ورسٹی”][/bs-quote]

    جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین ولی نثر کا کہنا ہے کہ خطے میں پاکستان ایک نئے چیپٹر میں داخل ہو چکا ہے، اب افغانستان کے مسئلے کے کسی بھی حل کے لیے پاکستان ہی کی ضرورت ہے، چناں چہ پاکستان امریکا کے ساتھ کھیلتے ہوئے مطالبات کرنے کی اچھی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

    ہانگ کانگ میں ایک عالمی مالیاتی کمپنی کے ریجنل ہیڈ یوحنا شووا کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے ملنے والے تعاون نے حکومتِ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے بات چیت کے لیے مزید وقت فراہم کر دیا ہے، اگرچہ یہ تعاون پاکستان کی عالمی پوزیشن کے لیے فوری طور پر مثبت اثر کا حامل نہیں۔

    فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ خوش قسمتی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان پر اقتصادی دباؤ کم ہوا ہے، اور بیرونی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے آنے والی کمی کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے، تاہم 2017 سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 30 فی صد گر گئی ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات زیادہ مسابقتی ہوں گے۔