Tag: فنڈزجاری

  • سول اسپتال: روبوٹک سرجری مشین کی بحالی کیلئے فنڈزجاری

    سول اسپتال: روبوٹک سرجری مشین کی بحالی کیلئے فنڈزجاری

    کراچی : سول اسپتال میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ناکارہ روبوٹک سرجری مشین کو بحال کرنے کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی کی روبوٹک سرجری مشین ڈیڑھ سال سے خراب پڑی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد مشین کی مرمت کیلئے رکے ہوئے فنڈز جاری ہو گئے۔

    روبوٹک سرجری مشین کا یہ کمال ہے کہ کمپیوٹر کے ذریعے پچیدہ ترین آپریشن نہایت مہارت کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔ یہ مشین گزشتہ ڈیڑھ سال سے خراب ہوکر بند پڑی تھی جسے اب دوبارہ فعال کیا جا رہاہے۔

    سول اسپتال کراچی میں سال 2013میں روبوٹک سرجری مشین کے ذریعے مریضوں کے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا لیکن ڈھائی سال بعد یہ مشین خراب ہو گئی جس کی مرمت ڈیڑھ سال تک نہ ہوسکی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد متعلقہ محکمے نے روبوٹک سرجری مشین کی مرمت کے لئے فنڈ جاکر دیئے ہیں۔

  • پی ایس ڈی پی کے تحت 88 ارب روپے سے زائد کے فنڈزجاری

    پی ایس ڈی پی کے تحت 88 ارب روپے سے زائد کے فنڈزجاری

    اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2014-15 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 88 ارب 71 کروڑ71 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

    حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے پانچ کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

    پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیفران/ فاٹا کیلئے تین ارب 61 کروڑ90 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے چار ارب22 کروڑ 70 لاکھ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 18 ارب 92 کروڑ 12 لاکھ روپے، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کیلئے سات ارب 48 کروڑ 32 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 23 ارب 73 کروڑ 62 لاکھ روپے، صحت کیلئے 5 ارب58 کروڑ 70 لاکھ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے سات ارب 34 کروڑ 52 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔