Tag: فنکار

  • تصاویر کا عالمی دن: 2016 کی بہترین تصاویر

    تصاویر کا عالمی دن: 2016 کی بہترین تصاویر

    کہتے ہیں کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔ تصویر کسی چیز کی منظر کشی، اس کا پس منظر اور مقصد ایک لمحہ میں بیان کرسکتی ہے۔

    آج دنیا بھر میں تصویروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہم نے نیشنل جیوگرافک کی جانب سے سال 2016 کی بہترین قرار دی جانے والی تصاویر کو جمع کیا ہے۔ آئیے آپ بھی وہ تصاویر دیکھیئے۔

    ونٹر ہارس مین

    P1
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    انتھونی لا کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’ونٹر ہارس مین‘ ہے۔ اس میں منگولیا کا ایک گھڑ سوار بے رحمانہ انداز میں اپنے گھوڑوں کو ہنکاتا ہوا لے کر جارہا ہے۔

    تم جہاں بھی جاؤ گے، میں تمہارے پیچھے آؤں گا

    P2
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    ہیروکی انو کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ہے، ’تم جہاں بھی جاؤ گے، میں تمہارے پیچھے آؤں گا‘۔

    برگ پر بھالو

    P3
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    جان رولنس نے یہ تصویر کینیڈا کے آرکٹک میں کھینچی۔ اس میں ایک بھالو اپنے بچے کے ساتھ برف پر موجود ہے۔ اس کا عنوان ’برگ پر بھالو‘ ہے۔

    بن یوسف

    P4
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    تاکاشی ناگاکاوا نے یہ تصویر مراکش میں کھینچی۔ وہ بتاتے ہیں، ’میں پرہجوم بازاروں میں گھوم پھر کر تھک گیا تو بن یوسف مدرسہ میں آرام کی غرض سے لیٹ گیا اور تب ہی میں نے پانی پر اس پراسرر شخص کا عکس دیکھا‘۔

    طلوع سحر اور ایریزونا

    P6
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    ایریزونا کے جنگلات میں بنایا گیا یادگاری مقام طلوع سحر کے وقت۔ اس تصویر کو ڈینی موسیس مین نے کھینچا۔

    خاموش

    P10
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    یہ تصویر چین کے صوبے گنگ ژو میں ایک ہاسٹل کی ہے جہاں تمام طلبہ دوپہر کے کھانے کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں۔ ونگ کا ایچ کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’خاموش‘ ہے۔

    آسمانی خیال

    P9
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    جیریمی ٹین نے یہ تصویر ملائیشیا کے جارج ٹاؤن میں کھینچی جب طوفان کے دوران زور سے بجلی چمکی۔ تصویر کا عنوان ’آسمانی خیال‘ ہے۔

    تقسیم

    P8
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    نیویارک کے سینٹرل پارک اور شہر کو الگ کرتی سڑک کی فضائی تصویر ’تقسیم‘ کیتھلین ڈول میچ نے کھینچی۔

    طلوع سحر کا دھماکہ

    P7
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    انڈونیشیا کے شہر جاوا میں ایک پھٹتے ہوئے آتش فشاں کی تصویر، طلوع ہوتے سورج اور آتش فشاں کی راکھ نے اسے فوٹوگرافی کا شاہکار بنا دیا۔ رونالڈ نیلسن کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’طلوع سحر کا دھماکہ‘ ہے۔

    مون بو

    P5
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    تاکا ہیرو کی کھینچی گئی تصویر ’مون بو‘۔ جب چاند کی روشنی پانی پر ایسے زاویے سے پڑے کہ روشنی اور پانی کے قطروں کا عکس مل کر ایک قوس قزح تشکیل دے دے تو اسے مون بو کہا جاتا ہے۔

  • برلن کی عمارت پر قد آدم پرندہ

    برلن کی عمارت پر قد آدم پرندہ

    برلن: جرمنی کے شہر برلن میں ایک عمارت پر ایک خوبصورت میورل (قد آدم تصویر) بنایا گیا ہے۔ یہ میورل ایک نیلے پرندے کا ہے۔

    برلن میں 137 فٹ لمبے اس میورل کو شہر کے مرکزی حصہ میں ایک عمارت پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسے نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سپر اے اور کولن وین نے بنایا ہے۔

    berlin-1

    berlin-2

    میورل پرندے کی ایک قسم ’اسٹارلنگ‘ کا ہے جو چند یورپی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ میورل ایک اربن (شہری) ترقی کے منصوبے کے تحت بنایا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو خوبصورت بنانا ہے۔

    berlin-3

    berlin-4

    berlin-5

    میورل دور سے دیکھنے میں تو خوبصورت اور آرٹ کا شاہکار نظر آتا ہی ہے لکین اگر اسے قریب سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اسے بہت خوبصورتی اور باریکی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • پیانو بجانے کا ماہر 5 سالہ ننھا فنکار

    پیانو بجانے کا ماہر 5 سالہ ننھا فنکار

    آپ نے بے شمار باصلاحیت فنکاروں کو دیکھا ہوگا جو گٹار، پیانو یا کوئی اور آلہ موسیقی بجانے کی شاندار صلاحیت رکھتا ہوگا۔

    آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک پیانسٹ سے ملواتے ہیں جس کی عمر صرف 5 سال ہے۔

    piano-4

    ایوان لے امریکی شہر کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہے۔ وہ حیران کن صلاحیتوں کا مالک بچہ ہے۔ ابتدا میں جب وہ کوئی اچھی دھن سنتا تو ایک بار سننے کے بعد ہی وہ اسے یاد ہوجاتی اور وہ اسے گنگنانے لگتا۔

    piano-3

    صرف 3 سال کی عمر میں اس نے پیانو بھی بجانا شروع کردیا اور پیانو پر اپنی پسندیدہ دھنیں بجا کر سب کو حیران کردیا۔

    اس کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اس کے والدین نے اسے باقاعدہ پیانو بجانے کی تربیت دلوانی شروع کی اور 5 سال کی عمر میں وہ خود اپنی موسیقی تخلیق کرنے لگا۔

    ایوان اب تک کئی ٹی وی پروگرامز میں پرفارم کرچکا ہے۔ پیانو پر اس کی ننھی ننھی انگلیاں اس قدر ماہرانہ انداز میں حرکت کرتی ہیں کہ سب ہی دنگ رہ جاتے ہیں۔

  • وین گوف کی تاروں بھری رات

    وین گوف کی تاروں بھری رات

    آپ نے مشہور مصور وین گوف کا شاہکار ’تاروں بھری رات‘ ضرور دیکھا ہوگا۔ یہ شاہکار وین گوف نے 1889 میں تخلیق کیا تھا۔

    اس آئل پینٹنگ میں ایک شہر کے پس منظر میں آسمان کو دکھایا گیا ہے جس میں خوبصورت تارے جھلملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    vg3

    چلی میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھا گیا جس نے وین گوف کے اس شاہکار کی یاد تازہ کردی۔ یورپی جنوبی اوبزرویٹری نے چلی کے آسمان کی ایک تصویر جاری کی ہے جو بالکل وان گوگ کی تخلیق کردہ پینٹنگ کی طرح نظر آرہی ہے۔

    یہ نظارہ کچھ تو قدرتی تھا کچھ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعال کیا گیا۔ فوٹوگرافر نے کیمرے کو جنوبی کیلسٹیل پول (زمین کے گرد قائم تصوراتی مقام جہاں سے زمین اور ستاروں کی گردش کا نظارہ کیا جاسکتا ہے) پر رکھا اور ’لیپس فوٹو گرافی‘ کی تکنیک اپنائی۔

    vg-2

    اس تکنیک کے ذریعہ وقت کو تیزی سے آگے بڑھا کر پورے دن کی تصویر یا ویڈیو چند سیکنڈز میں تخلیق کی جاسکتی ہے۔

    اس طریقہ سے جو تصویر حاصل ہوئی وہ بالکل وین گوف کے مشہور شاہکار ’تاروں بھری رات‘ جیسی ہے۔

    ونسنٹ وین گوف نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والا ایک مصور تھا جس کے فن مصوری نے اس دور کی مصوری پر اہم اثرات مرتب کیے۔ وہ مشہور مصور پکاسو سے متاثر تھا۔

  • خوبصورت تصاویر کھینچنے کی تکنیک

    خوبصورت تصاویر کھینچنے کی تکنیک

    فوٹوگرافی ایک آرٹ ہے۔ روز بروز ترقی کرتی ٹیکنالوجی نے تصویر کھینچنے کے فن کو بھی نئی جہتوں پر روشناس کروا دیا ہے۔

    اس میں کچھ کمال فوٹو گرافرز کا بھی ہوتا ہے۔ بعض فوٹو گرافرز تصویر کھینچنے کے لیے ایسے زاویے استعمال کرتے ہیں جس کے باعث وہ تصویر آرٹ کا کوئی شاہکار معلوم ہونے لگتی ہے۔

    انگوٹھی پر عکس سے تصاویر *

    گو کہ اب فوٹو شاپ کی موجودگی میں تصویر کھینچنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں اور آپ اپنے کمپیوٹر پر بیٹھ کر تصویر کو مختلف زاویے دے سکتے ہیں لیکن پروفیشنل اور باصلاحیت فوٹو گرافرز اب بھی ذاتی محنت سے تصاویر کھینچتے ہیں۔

    یہاں کچھ ایسی ہی خوبصورت تصاویر دی جارہی ہیں جن کی خوبصورتی دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ لیکن ان کے پیچھے کیا تکنیک استعمال ہوئی یہ شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

    پتوں سے برستے پانی سے کھیلتی اس بچی کی تصویر کھینچنے کے لیے فوٹوگرافر نے کیا تکنیک استعمال کی، آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔

    10

    ایک سحر انگیز دھند میں لپٹا ہوا دروازہ، جو نامعلوم دنیاؤں میں کھلتا ہو، کچھ اس طرح عکس بند کیا گیا۔

    9

    آپ نے اکثر فلموں میں زیر آب مناظر دیکھیں ہوں گے۔ یہ مناظر عموماً ڈرامائی قسم کے ہوتے ہیں جن میں تصوراتی کرداروں یا جل پریوں کو دکھایا جاتا ہے۔ انہیں کچھ اس طرح عکس بند کیا جاتا ہے۔

    8

    مشہور فوٹو سیزیر ’فالو می‘ سے ایک جھلک۔ ایک غیر ملکی جوڑا دنیا کے مشہور اور تاریخی مقامات پر گیا اور وہاں انوکھے انداز میں عکس بندی کی۔

    7

    ایک سرپھرے مہم جو کی مہم جوئی کو عکس بند کرنے کے لیے فوٹو گرافر کو بھی اپنی جان خطرے میں ڈالنی پڑی۔

    6

    ہالی ووڈ کی تصوراتی کرداروں پر مبنی فلموں جیسا ایک منظر۔ اسے دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ فلموں میں جل پریوں، روحوں اور جادوگرنیوں کو کیسے فلم بند کیا جاتا ہے۔

    5

    جنگلی حیات کو اس طرح عکس بند کیا جاتا ہے۔

    4

    برستی بارش اور چھتری کا سحر انگیز منظر کچھ یوں عکس بند کیا گیا۔

    3

    پانی میں بھاگتا ہوا ایک جوڑا، جس کے پس منظر میں نیلا آسمان، سمندر اور سورج کی روشنی کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    2

    چند عشروں قبل کا پرسکون برطانیہ دراصل یوں عکس بند کیا گیا۔

    1

    آپ کو ان سب میں سے بہترین تصویر کون سی لگی؟

  • ٹرمپ کے خلاف ہالی ووڈ اداکار بھی میدان میں

    ٹرمپ کے خلاف ہالی ووڈ اداکار بھی میدان میں

    لاس اینجلس: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اداکار بھی میدان میں آگئے۔ امریکا میں 100 کے قریب اداکاروں اور گلوکاروں نے ٹرمپ کے خلاف ایک آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایک نفرت انگیز نظریے کو فروغ دے رہے ہیں۔ آن لائن جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے، ’ہم ان لاکھوں امریکیوں کا ساتھ دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں جو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا چاہتے ہیں‘۔

    اپیل میں مزید کہا گیا ہے، ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کی توجہ دلائیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں امریکا کو کیا کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں‘۔

    ان ہالی ووڈ اداکاروں میں کیری واشنگٹن، جولیانے مور، پیٹریشیا آرکیٹ، جین فونڈا اور ووڈی ہیرلسن جبکہ گلوکاروں میں رسل سمسن، مشل سٹپ اور ڈی جے اسپوکی شامل ہیں۔

    ان فنکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ارب پتی ٹرمپ چاہتا ہے کہ ہمارا ملک دوبارہ اس دور میں چلا جائے جب خوف اور تشدد کا دور تھا، جب لالچ تفریق کو فروغ دے رہی تھی، اور جب ریاست میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین تھے۔

    hw-2

    فنکاروں کا یہ گروپ لوگوں کو قائل کر رہا ہے کہ وہ اس پٹیشن پر دستخط کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کے نفرت انگیز نظریے کو شکست دے دیں۔

  • ایدھی کے انتقال پر فنکار بھی سوگوار

    ایدھی کے انتقال پر فنکار بھی سوگوار

    کراچی: عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی موت نے فنکاروں کو بھی سوگوار کردیا۔ مختلف فنکاروں نے ایدھی کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ایک عظیم انسانی کارکن کے بچھڑنے پر دکھ کا اظہار کیا۔

    مشہور اداکار و ہدایت کار شان نے ایدھی کا مشہور قول ٹوئٹ کیا۔

      پاکستانی نژاد امریکی ریپر بوہیمیا نے بھی ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔  

    ماہرہ خان نے ایدھی کے بلندی درجات کی دعا کی۔

    معروف گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایدھی سے اپنے گانے میں شامل ہونے کے لیے کہا تو ایدھی صاحب نے کہا تھا، ’ہیرو میں تیرے سے اچھا گاتا ہوں‘۔

    گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 8 جولائی کو ’یوم ایدھی‘ کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا۔

      معروف اداکار فواد خان نے ایدھی صاحب کو سب کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔

      ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

    مارننگ پروگرام کی میزبان صنم بلوچ نے ایدھی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔  

      ہمایوں سعید نے اپنی کیفیات کا اظہار کرتے ہوئے الفاظ کو ان کی بڑائی کے لیے ناکافی قرار دیا گیا۔

    معروف گلوکار عدنان سمیع نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایدھی کو ’صوفی فقیر‘ قرار دیا۔

    اداکارہ عمیمہ ملک نے ایدھی کی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش کو ان کی عظمت کی نشانی قرار دیا۔

    میشا شفیع نے ایدھی کی یاد میں امن پھیلانے اور انسانیت کی خدمت کرنے کا پیغام دیا۔  

  • فطرت سے متاثر آرٹ کے دلچسپ شاہکار

    فطرت سے متاثر آرٹ کے دلچسپ شاہکار

    شکاگو: امریکی شہر شکاگو میں 2 ماں بیٹیوں نے فطرت سے متاثر دلچسپ شاہکار بنائے ہیں۔

    بروک اور ان کی بیٹی وکی کو فطرت سے بے حد پیار ہے۔ وہ دونوں اپنا زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتی ہیں اور ایسی قدرتی چیزوں کی تلاش میں رہتی ہیں جن سے وہ اپنی خوبصورت تخلیقات بنا سکیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ فطرت کی چیزوں جیسے پھول، پتہ ان کے تخلیق کردہ آرٹ کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کا آرٹ ہماری ماں فطرت، جو ہمیں اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، کا شکریہ ادا کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

    یہی نہیں دونوں ماں بیٹی فوٹوگرافر بھی ہیں اور مختلف قدرتی چیزوں کی وہ نہایت منفرد زاویوں سے تصاویر کھینچتی ہیں۔

    آئیے آپ بھی ان کا تخلیق کردہ آرٹ دیکھیں اور داد دیجیئے۔

    Untitled-9

    1

    6

    2

    7

    3

    8

    4

    9

    5

  • برطانوی مصورہ کی خوبصورت منی ایچر پینٹنگز

    برطانوی مصورہ کی خوبصورت منی ایچر پینٹنگز

    لندن: برطانیہ کی ریچل بیلٹس آرٹ کی دلدادہ ہیں۔ لیکن وہ ہمیشہ سے ایک آرٹسٹ نہیں تھیں۔

    وہ بتاتی ہیں کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو اپنے فارغ وقت میں منی ایچر پینٹنگز بنایا کرتی تھیں۔

    یہ پینٹنگز وہ کرسمس کے موقع پر اپنے خاندان والوں کو تحفتاً دیا کرتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں، ’میرے گھر والے یہ پینٹنگز دیکھ کر بہت حیران اور خوش ہوتے تھے۔ ان کے تاثرات سے میری ساری محنت وصول ہوجاتی تھی‘۔

    ریچل نے اس کے بعد مستقل یہ پینٹنگز بنانی شروع کردیں۔ انہوں نے اپنے شوق کو اپنا کیرئیر بنالیا ہے۔ ان کے مطابق وہ اب مکمل طور پر فطرت اور آرٹ کی دلداہ ہوچکی ہیں۔

    آئیے آپ بھی ان کی خوبصورت پینٹنگز سے لطف اندوز ہوں۔

    art-1

    art-2

    art-3

    art-4

    art-5

    art-6

    art-16

    art-7

    art-8

    art-9

    art-10

    art-15

    art-11

    art-12

    art-13

    art-14

  • خطاط الحرم المسجد النبوی ۔ استاد شفیق الزمان

    خطاط الحرم المسجد النبوی ۔ استاد شفیق الزمان

    گزشتہ دنوں حرم مدنی میں روضہ رسول کے اوپر کندہ قرآنی آیات کا رسم الخط تبدیل کیا گیا اور یہ کام ایک پاکستانی خطاط کی زیر نگرانی سر انجام دیا گیا ہے جنہیں دنیا استاد شفیق الزمان کے نام سے جانتی ہے۔ مسجد نبوی کی موجودہ جدید تعمیرات میں دیواروں اور روضہ رسول پر کندہ آیات و احادیث وغیرہ کی خطاطی کا کام انہیں کے زیر نگرانی سر انجام پایا ہے۔

    پاکستان کے ممتاز خطاط استاد شفیق الزمان 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ خطاط الحرم المسجد النبوی کے لقب سے مشہور ہیں اور گزشتہ 20 سال سے مسجد نبوی کے توسیعی منصوبے میں بطور استاد الخطاط خدمات سرانجام دے ر ہے ہیں۔

    pyar-ali-post

    استاد شفیق الزمان کی شہرت کا آغاز اس وقت ہوا جب 2 مارچ 1994 کو استنبول میں واقع اسلامی ورثہ کے تحفظ کے کمیشن کی جانب سے منعقدہ تیسرے عالمی مقابلہ خطاطی میں ان کے ایک فن پارے کو دوسری پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا۔ یہ خطاطی کے کسی بھی عالمی مقابلے میں پاکستان کے لیے پہلا عالمی اعزاز تھا۔

    استاد شفیق الزمان کے جس فن پارے کو یہ اعزاز عطا ہوا تھا وہ سورہ لقمان کی آیت 27 اور 28 کی خطاطی پر مبنی تھا اور خط ثلث جلی میں تحریر کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کے سینکڑوں خطاط نے حصہ لیا تھا اور جس جیوری نے انعام کا فیصلہ کیا تھا اس میں دنیا بھر کے خطاطی کے دس بڑے اساتذہ شامل تھے۔

    پاکستانی خطاط کے لیے بین الاقوامی اعزاز *

    استاد شفیق الزمان اس سے قبل مسجد نبوی میں مستقل طور پر فن خطاطی کا مظاہرہ کرنے کے لیے دنیا بھر کے سینکڑوں فن کاروں میں اول قرار دیے جا چکے تھے اور انہیں مسجد نبوی میں خطاطی کرنے والے پہلے پاکستانی خطاط ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

    حکومت پاکستان نے استاد شفیق الزمان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 14 اگست 2013 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا۔