Tag: فن پاروں کی نمائش

  • ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ مملکت زرتاج گل

    ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ مملکت زرتاج گل

    لاہور: وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور وزیر زرتاج گل نے لاہور میوزیم میں پاکستان کے عظیم مصور صادقین کی 32 ویں برسی کے موقع پر ان کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔

    [bs-quote quote=”صادقین کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زرتاج گل”][/bs-quote]

    مشہور مصور، خطاط، نقاش اور شاعر صادقین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لاہور میوزیم میں محکمہ فن و ثقافت کے تحت ایک فنکشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں زرتاج گل نے بہ طورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

    صادقین کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرِ مملکت زرتاج گل نے عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور نمائش میں رکھے گئے فن پارے دیکھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ہم پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔

    زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کے لیے صادقین کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:  پاکستان کےعظیم مصوراورخطاط صادقین کی 32 ویں برسی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مشہور پینٹر، خطاط، نقاش اور شاعر صادقین کی 32 ویں برسی منائی گئی، 1930 میں سید صادقین احمد نقوی امروہہ کے جس سادات گھرانے میں پیدا ہوئے، وہ خاندان اپنے فن خطاطی کے حوالے سے نہایت مشہور تھا۔ صادقین کے دادا خطاط تھے، جب کہ ان کے والد باقاعدہ خطاط تو نہ تھے، البتہ نہایت خوش خط تھے۔

  • الحمراءآرٹ گیلری میں آرٹسٹ ماہم سہیل کے فن پاروں کی نمائش

    الحمراءآرٹ گیلری میں آرٹسٹ ماہم سہیل کے فن پاروں کی نمائش

    لاہور: الحمراءآرٹ گیلری میں آرٹسٹ ماہم سہیل کے فن پاروں کی پانچ روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا افتتاح ٹینس سٹار اعصام الحق نے کیا۔

    الحمراءآرٹ گیلری میں شروع ہونیوالے آرٹ شو میں آرٹسٹ ماہم سہیل کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح دنیائے ٹینس کے معروف کھلاڑی اعصام الحق نے کیے اور آرٹ شو سے بے پناہ محظوظ ہوئے،ماہم سہیل نے اپنے اس آرٹ شو میں فوٹو گرافی ،پینٹنگز اور سکلپچر آرٹ کا خوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ نیچر کو بھی منفرد انداز میں اجاگر کیا ہے،آرٹ شو دیکھنے کیلئے شائقین فنون لطیفہ کی کثیر تعداد الحمراءآرٹ گیلری میں موجود تھی جنہوں نے ماہم سہیل کے فن پاروں کو سراہا۔

  • لاہور: پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتی تصویروں کی نمائش

    لاہور: پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتی تصویروں کی نمائش

    تصویریں بولتی ہیں، ایسی ہی پاکستان کی تاریخ ، ثقافت ، اور رہن سہن کا احوال سناتی کچھ تصاویر لاہور کی طالبات نے بنائیں جنکی نمائش نیشنل کالج آف آرٹس میں کی گئی۔

    این سی اے لاہور شعبہ فائن آرٹس کی طالبات نے بھی کچھ ایسی تصاویر بنائیں جن میں پاکستان کی شہری اور دیہی زندگی کے بیتے پہلوؤں ، روایات اور سوغاتوں کو اپنی کہانی سنانے کا موقع دیا گیا۔

    نمائش کے شرکاء بھی ان تصاویر میں حقیقت کی جھلک دیکھ کر خود کو ایک سحر میں جکڑے محسوس کرتے رہے، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد بھی ایسی نمائشوں کو دنیا کیلئے پاکستان کا روشن دروازہ قرار دیا۔

    طلبا کے تخلیق کردہ ان فن پاروں کی نمائش فن پرستوں کیلئے چھبیس جنوری تک نیشنل کالج آف آرٹس میں جاری رہے گی۔