Tag: فوادچوہدری

  • جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت؟ فواد چوہدری نے واضح کردیا

    جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت؟ فواد چوہدری نے واضح کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد جہانگیر ترین گروپ ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے کئی ارکان نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کئے اور انہوں نے ترین گروپ میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

    جہانگیر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دو سے تین روز میں سو سے زائد رہنماؤں سے رابطے کئے گئے ہیں، رابطہ کرنے والوں میں فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی ارکان ترین گروپ کے ساتھ چلنے کا اعلان کرینگے۔

    ادھر فواد چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی واضح کرچکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی، فواد چوہدری

    ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی، فواد چوہدری

    پاکستان ٹحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائی، ان کو بھی پتہ تھا کئی ٹریلین روپے کا منصوبہ چیریٹی سے نہیں بن سکتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ثاقب نثار کا مقصد اس اہم معاملے پر رائے عامہ بنانا تھا جو کامیابی سے بنائی، ان کے خلاف مہم بدنیتی پر مبنی تھی اور ہے۔

  • آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے، فوادچوہدری

    آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے، فوادچوہدری

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے  کہا ہے کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہے، انھوں نے پہلی تقریر میں بڑے معاملات پر گفتگو، اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدراعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمائیت کی جائے اور عوامی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات منعقد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ کو بھی الیکشن کمیشن کیطرح بے وقعت ادارہ بنانےکی کوشش کی گئی تو  عوام کے پاس انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں بچےگا۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنےحقوق کیلئے سروں پر کفن باندھ کر اسلام آبادکی طرف نکلنا ہوگا، اب تک آئین کے اندر رہ کر جدو جہد کی ہے، اگر آئین نہ رہا تو جدوجہد کی بھی حدود نہیں ہوں گی، اس لئے آئین کو مقدم مانا جائے اور عوام کو دیوار سے نہ لگائیں۔

  • چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، فوادچوہدری

    چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، فوادچوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواف چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب نے استعفیٰ دے دیا ہے، چیئرمین نیب پر دباؤ تھا کہ سیاسی مخالفین پر مقدمات کریں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ آج کل تو نیب کے بغیر  بھی گھٹیا مقدمے درج ہو رہے ہیں، جنہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا ان پر دہشتگردی کے کیسز ہوگئے، سعودی عرب میں ان پر نعرے لگے تو ہم سب پر توہین مذہب کے مقدمات بنادیے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان پرتقریباً28 کرمنل کیسز بنائےگئے ہیں، مجھ پر بغاوت اور شیخ رشید پر شراب کا کیس بنا دیا گیا، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی نئے اپوزیشن لیڈر کے بعد ہونی چاہیے، راجہ ریاض کی مشاورت سے نیا چیئرمین نیب ناقابل قبول ہوگا، راجا ریاض اور شہبازشریف میں ذاتی غلام جیسا فرق ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ اسپیکر سے کہوں گا کہ اپنے عہدے کا تھوڑا بہت خیال کریں، اسپیکر کو منشی نہ بنائیں یہ بہت بڑے عہدے ہیں، اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہوناچاہیے اسکے بعد چیئرمین نیب لگنا چاہیے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو چیئرمین نیب سے سبق حاصل کرنا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، چیف الیکشن کمشنرکو شریف فیملی کی طرف سے صدارت کی آفردی گئی، رفیق تارڑ بھی اسی طرح کی مینجمنٹ کے نتیجےمیں صدر بنے تھے۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان سے چیئرمین نیب پر مشاورت نہ کی گئی توعدلیہ سے رجوع کرینگے۔

  • عدالتوں کیخلاف مریم نواز کا میڈیا سیل مہم چلا رہا ہے، فوادچوہدری 

    عدالتوں کیخلاف مریم نواز کا میڈیا سیل مہم چلا رہا ہے، فوادچوہدری 

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں کیخلاف مریم نواز کا میڈیا سیل مہم چلا رہا ہے۔

    لاہور ہائیکوٹ میں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہائیکورٹ میں آج 2 کیسز کی سماعت ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان نہ کرنےکیخلاف توہین عدالت درخواست تھی، دوسرا اہم کیس شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن عدالتی حکم کے باوجودنہیں ہوا، عدالتوں کے فیصلے کو مذاق بنایا جارہا ہے، اس ملک کو بنانا رپبلک نہ بنایاجائے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آج بھی بطور منشی کا کام سرانجام دیا، عدالتوں کیخلاف مریم نواز کا میڈیا سیل مہم چلارہا ہے، انکو کوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے اوپر مقدمات درج ہورہے ہیں۔

  • عدالتی فیصلہ: ‘عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی’

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخ ساز فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہو، لاہور ہائی کورٹ نے آج آئین کا تحفظ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ پنجاب اور پاکستان کی عوام کی فتح ہے،پہلےدن سےکہہ رہےتھے کہ آئین بالکل واضح ہے،لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارےمؤقف کی جیت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا تین ماہ میں پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم

    فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو عدالت نےحکم دے دیا ہےکہ شیڈول جاری کریں عدالتی حکم کے تحت اب الیکشن شیڈول دیناہوگا۔

    انہوں نے شہباز حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومتی لیت ولعل کے بجائےہمارےساتھ بیٹھےاورالیکشن کیلئےبڑھے،ملک مزید آئین کےساتھ کھلواڑ کامتحمل نہیں ہوسکتا،یہ حالات صرف ملک کے لئے نقصان دہ ہے، یہ ہمارےساتھ بیٹھےاورملک کو الیکشن کی طرف لےکرجائیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے،حکومت میں تھوڑی سی بھی عقل ہوتو الیکشن کیلئےتیاری کرے۔

  • فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید

    فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہو چکے ہیں،  عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔

    سابق  وفاقی وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر4  بلین سےکم اورآئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں،  موجودہ دور حکومت میں وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کا بحران حکومت کےگلے پڑنے والاہے۔

    فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

    انکا کہنا تھا کہ ملک جام ہےحکومت کاکام تمام ہے، فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کرےگی، اب ملک الیکشن کے بجائے تشددکی راہ پر چل پڑا ہے فیصلے سڑکوں  پر ہوں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط سے پہلےگرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کےبعدجام حکومت کاسڑکوں پرکام تمام ہوجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کے نتائج پر کیا خاک اعتبار کرےگی، چھوٹا بھائی پرائم منسٹر ہے اور بڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ الیکشن کامطالبہ کرنےوالے الیکشن پرجانےکےلیےتیارنہیں ہیں، نیب ترامیم سےفائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔

  • ‘اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کی تلاشی کیلئے اعلیٰ حکام کو خط’

    ‘اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کی تلاشی کیلئے اعلیٰ حکام کو خط’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کی تلاشی کے لئے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل سے بہت سے برساتی تجزیہ نگار سیلاب کے موقع پر سیاست نہ کرنے کے بھاشن دے رہے تھے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے اعلی حکام کو خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کی تلاشی لینے کیلیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

    رہنما پی ٹی آئی رہنما نے ایک ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو وقت سیلاب سےنمٹنےکےاقدامات میں خرچ کرنا تھا وہ سیاسی انتقام میں ضائع کردیاگیا،وقت عمران خان اور شہباز گل کو فکس کرنے کی کوششوں میں ضائع کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور سیاسی کارکنان کو تشدد سے منہ بند کرنے پرلگے رہے، اب سب برباد کرنے کے بعد میسنی شکلیں بنا کرپریس کانفرنسیں کی جا رہی ہیں۔

  • ‘وزیر خزانہ کی  پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس، وزیر اطلاعات مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیلتی رہیں’

    ‘وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس، وزیر اطلاعات مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیلتی رہیں’

    اسلام آباد : سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری  نے  مریم اورنگزیب  پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیلتی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا یہ حکومت کتنے سنجیدہ لوگوں پر مشتمل ہے اس کا اندازہ اس سے لگالیں، وزیر خزانہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور وزیر اطلاعات ان کے ساتھ بیٹھ کر مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیل رہی ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مفتاح این ایف سی ،اٹھارویں ترمیم پرسخت تنقیدکر رہے ہیں، وفاق اورصوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے فارمولے پرتنقید کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے پیپلز پارٹی حکومت بھی اس اہم نکتےپرمتفق ہو گئی، امیدہےن لیگ اورپیپلز پارٹی اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

  • وکلاء نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، فواد چوہدری

    وکلاء نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وکلا نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی معاملات اورآئین و قانون کی بالادستی کیلئےوکلابرادری رہنمائی کرے، بار ایسوسی ایشن جماعتوں کو اصلاحات پرقریب لانے میں کردارادا کرسکتی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، باراوربینچ کےدرمیان وکلا پل کا کردار ادا کرتے ہیں، بار ایسوسی ایشنز کوزیر التوامقدمات جلد نمٹانےکیلئےکاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں ، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے، وکلاکی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

    فوادچوہدری نے عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، جس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا عدلیہ کی بقاکے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔