Tag: فوادچوہدری

  • ‘مودی خود ہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے’

    ‘مودی خود ہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مودی جیسی قیادت ہوتوکسی کوبھارت کے خلاف کچھ کرنےکی ضرورت نہیں، مودی خود ہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کے الزام پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اوربھارتی میڈیا کو جوکرچلارہے ہیں، جوکروں کامجھ پربھارت کےخلاف عالمی مہم کا الزام بکواس ہے، مودی جیسی قیادت ہوتو کسی کوبھارت کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، مودی خودہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے۔

    یاد رہے بھارتی میڈیا نے خالصتاں تحریک کا ملبہ پیٹر فیڈرک پر ڈالنا شروع کردیا ، اور الزام لگایا کہ پیٹر فیڈرک فواد چوہدری کے کہنے پر مہم چلا رہا ہے۔

  • ‘براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں’

    ‘براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےبراڈ شیٹ کیس سے متعلق کہا کہ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگےچلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں، نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگےچلیں، بھائی کیسےآگےجاسکتے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیں۔

    یاد رہے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کرتے ہوئے کہا تھا دستاویز پبلک کئےبغیر شفافیت نہیں آسکتی۔

    شہزاد اکبر نے بتایا کہ نواز شریف کی ایون فیلڈ پراپرٹی کی مد میں براڈشیٹ کوحصہ دیا گیا، 21.5میں سے 20.5ملین شریف خاندان کی مد میں ادا کرناپڑے جبکہ شون گروپ ،شیر پاؤ ودیگر کی مد میں صرف 1.08 ملین ڈالر ادا کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق پراسس سے گزار کرسزا دلانا اور براڈشیٹ سے2000 کے معاہدے کو 31دسمبر 2020تک دیکھنا ضروری ہے۔

  • کورونا کے مریضوں کیلئے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ

    کورونا کے مریضوں کیلئے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ملک کےسرکاری اورنجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرزکوکارآمدبنانےکافیصلہ کرلیا گیا، فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کارآمد بناکر کورونا کے مریضوں کیلئے استعمال ہوں گے، انشا اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی صورتحال کےپیش نظروزارت سائنس وٹیکنالوجی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ملک کےسرکاری اورنجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرزکارآمدبناکرکوروناکےمریضوں کیلئے استعمال ہوں گے ، پاکستان میں 1000سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں تھے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی سطح پرٹیمیں تشکیل دےدی ہیں، خراب وینٹی لیٹرکی مرمت سمیت ٹیکنکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ، خوشی ہےپاکستانی نوجوان انجینئرزمشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑےہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹرزاورٹیسٹنگ کٹس نہیں بناتا تھا، آج پاکستان اپنےوینٹی لیٹرزاورٹیسٹنگ کٹس بنانےجارہاہے، ڈریپ نےقانونی کارروائی مکمل کرلی ہے، مینوفیکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغازہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےاپنےلوگوں میں خوداعتمادی پیداکی، ہم مل کرکوروناوائرس کوشکست دیں گے، انشا اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

  • فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کیخلاف سازش کےبیان کاجائزہ لیاگیا اور فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ  مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    فواد چوہدری نے کہا فضل الرحمان نےمنتخب حکومت کیخلاف سازش کےاعتراف کیا، مولانافضل الرحمان کےاعتراف کی روشنی میں انکوائری ہونی چاہیے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ترجمانوں کےاجلاس میں بھی فضل الرحمان کےبیان پرانکوائری کامطالبہ کیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نے گارنٹی دی، علی زیدی

    یاد رہے گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا  تھا کہ ہمارے دھرنے اور مولانافضل الرحمان کےدھرنے میں فرق تھا، ہم2 سال بعد 4حلقےکھلوانے آئے تھے لیکن حکومت گرانےنہیں جب کہ مولانافضل الرحمان چند ماہ بعد ہی حکومت گرانے پہنچ گئےتھے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نےگارنٹی دی، فضل الرحمان کےدعوے سے متعلق کل کابینہ میں گفتگو کروں گا۔

  • ‘کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی معیشت نے مودی کےاوسان خطا کر دیے’

    ‘کشمیر، شہریت کے قانون اور گرتی معیشت نے مودی کےاوسان خطا کر دیے’

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر، شہریت کےقانون،گرتی معیشت نے مودی کےاوسان خطا کر دیےہیں، بھارت کےلوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان کے حوالے سے کہا بھارت کےلوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں، انتخابات میں شکست دیکھ کرمودی نےپاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر،شہریت کے قانون،گرتی معیشت نے مودی کےاوسان خطا کر دیےہیں ،ایسے بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اشتعال انگیزبیان بازی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا یہ بیانات بھارت میں پاکستان کےخوف کے عکاس ہیں۔

    ترجمان ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بی جے پی حکومت کے ایسے بیانات اپنی خفت مٹانے کی بھونڈی کوشش ہیں، بالاکوٹ پرپاکستانی جواب بھارت کو یادرکھنا چاہیے۔

    دفترخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈونچرکا بھرپورجواب دیا، بھارتی جہاز گرایا اور پائلٹ گرفتار کیا، پاکستان کا جواب اہلیت تیاری اور عزم جاننے کے لیے کافی ہونا چاہیے۔

  • آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سو فیصد آئینی ہے، فواد چوہدری

    آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سو فیصد آئینی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سو فیصد آئینی ہے، وزیراعظم ، صدر اورکابینہ یکسو ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج آرگنائز اور عمل کرنے والا ادارہ ہے، آرمی چیف پاک فوج کی کمانڈ کرتے ہیں، توسیع کا معاملہ قانونی سے زیادہ سیاسی ہے، جواپوائنٹ کرتاہےوہ ری اپوائنٹ بھی کرسکتاہے ، عدالت اس معاملے پر ہمیں گائیڈ لائن دے دیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ،صدر اوروزیراعظم پاکستان کی ایک حیثیت ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم اور کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے ، کابینہ یکسو ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے مفاد میں ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کابینہ جو بھی متفقہ فیصلہ کرتی ہے وزیراعظم اس کی منظوری دیتے ہیں ، آرمی چیف کے عہدے کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ 17یا 18گریڈ کے افسر کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں ہے، کل آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے طریقہ کار کو پورا کیاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کا طریقہ کار مختلف ہے ، سوچنا ہوگاصورتحال میں ملکی حالات دیکھیں یاقانونی پیچیدگیوں کو، سیکیورٹی صورتحال چیف ایگزیکٹیو اور کابینہ نے دیکھنی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا عدالت اور ججز کی طرح پاک فوج کی قیادت کا احترام بھی اہم ہے، اداروں کےدرمیان بیلنس ہونا چاہیے اسے خراب نہیں ہوناچاہیے، آرمی چیف کا عہدہ اتنا اہم ہے کہ اس پرزیادہ گفتگو سے ہیجان پیدا ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سوفیصدآئینی ہے، اس معاملے کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

  • ‘مودی کا اگلا نشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا’

    ‘مودی کا اگلا نشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا’

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مودی کااگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا ، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں ، شدیدنقصان کے لیے تیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں، شدید نقصان کے لیے تیار رہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کااگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا، بھارت پاکستان کے حصے کا پانی پتہ نہیں کیسے برداشت کررہاہے، پاکستان کے پاس آنکھ  جھپکنے کا بھی وقت نہیں، تیار رہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر نے کہا تھا کشمیرکامسئلہ اس دھرنےکی وجہ سےپیچھےچلاگیاہے، مولانا فضل الرحمان کی سیاسی قوت سے اختلاف ہے، امید ہے مولانا کا مارچ پر امن رہے گا،دھرنے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں : کشمیر کا مسئلہ اس دھرنے کی وجہ سے پیچھے چلا گیا ہے، فواد چوہدری

    خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی انتخابی ریلی میں پاکستان کاپانی روکنےکی پھردھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں جو فیصلہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ، بھارتیوں کا پانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے یہ کیسے ہوسکتاہے، بھارت کاپانی پاکستان نہیں جانےدوں گا اب ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔

  • اکتوبر کے مہینےکو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے، فوادچوہدری کی درخواست

    اکتوبر کے مہینےکو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے، فوادچوہدری کی درخواست

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے  درخواست کی کہ اکتوبرکےمہینےکوسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد نے ملاقات کی جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تنظیم نو کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے درخواست کی کہ اکتوبر کے مہینے کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے۔

    چوہدری فواد احمد نے جہلم میں قائم کیے جانے والے بائیو ٹیکنالوجی اور ہربل میڈیسن پارک منصوبے پر بھی وزیر اعظم کو بریف بھی کیا۔

    مزید پڑھیں : سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، فواد

    یاد رہے چند روز قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا عام طور پر خلا میں جانے کیلئے پائلٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے، ایئرفورس کے پائلٹس کی ٹریننگ اچھی ہوتی ہے، پاکستان میں بھی ایئرفورس ہی خلاباز کا انتخاب کرےگی۔

    انھوں نے کہا تھا  سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، جس کے پاس سائنس اینڈٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے،  ہماراسب سے بڑا مسئلہ منصوبہ سازی نہ ہونے سے پیسوں ضیاع ہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کو پیپر لیس کردیا ہے۔

    اس سے قبل فوادچوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، اگرآپ کچھ مختلف اورنیا پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں تو تیار ہوجائیں۔

  • وزیر اعظم نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ،فوادچوہدری

    وزیر اعظم نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ،فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ہے، سزامکمل کرنے کے باوجود جرمانہ نہ ہونے پر قید افراد کو رہا کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کابینہ نےکل ایک انتہائی اہم فیصلہ کیاہے، وزیر اعظم عمران خان نےایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی ان قیدیوں کےمقدمات کاجائزہ لےگی جوسنگین جرائم میں ملوث نہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا جوقیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں ان کی رہائی کا جائزہ لیا جائےگا، سزامکمل کرنےکےباوجودجرمانہ نہ ہونے پر قید افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کابینہ نےجیل ریفارم ایجنڈاکمیٹی کے سپرد کیاہے، صوبائی حکومتوں سے ملکر جیل نظام کی تبدیل کیلئے پیشرفت کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی حالت زا رسےمتعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ، وزیراعظم نے ہدایت کی ڈیٹاجمع کرکے حقائق سامنے لائےجائیں، مستحق اور نادار قیدیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

  • 25جولائی  کو عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست دی، فوادچوہدری

    25جولائی کو عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو شکست دی، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا مران خان کی قیادت میں عوام نے پچیس جولائی کے دن مافیا کو تاریخی شکست دی ، جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا،اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔

    وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عمران خان کی قیادت میں عوام نے پچیس جولائی کے دن مافیا کو تاریخی شکست دی۔پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا، یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پر اور سنگلاخ ہےلیکن منزل ترقی کرتا پاکستان ہے۔ اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔

    یاد رہے متحدہ اپوزیشن حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر آج یوم سیاہ منارہی ہے ، اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چاروں صوبوں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری کراچی میں اورشہبازشریف لاہور میں خطاب کریں گے جبکہ مولانافضل الرحمان پشاور میں اورمریم نواز کوئٹہ میں خطاب کریں گی۔

    واضح رہے گذشتہ برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی۔