Tag: فوادچوہدری

  • کابینہ سےدرخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے،  فوادچوہدری

    کابینہ سےدرخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے خاتمے کیلئے کابینہ میں معاملہ اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا امید ہےاوآئی سی ہمارے قمری کلینڈرکومنظور کرلے گی، مریم اوربلاول دونوں ابوبچاؤمہم پرگامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا سے سائنس اورٹیکنالوجی میں تعاون بحال کرناچاہتےہیں، کابینہ سےدرخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا چانددیکھنےسےمتعلق دیگرممالک نےہماری کوشش کوبہت سراہاہے، امید ہے او آئی سی ہمارے قمری کلینڈر کو منظور کرلےگی، اوآئی سی ہمارے قمری کلینڈر پر غور کرےگی، اللہ نے چاہا تو اسلامی دنیا کا ایک متفقہ کلینڈر ہوگا۔

    اللہ نےچاہاتواسلامی دنیا کا ایک متفقہ کلینڈر ہوگا

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں سن سن کربورہوگئےہیں، نوازشریف اورمریم نوازپربڑےسادہ سے الزامات ہیں، آپ کے پاس ثبوت نہیں توآپ نے کرپشن کی ہے، جج صاحب کے لیٹر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، جتنی محنت ویڈیو خریدنے میں کی، اتنی محنت سےریکارڈجمع کر لیتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوپیسہ آپ نےچوری کیااسےواپس کرناچاہیے، عمران خان نےسپریم کورٹ میں ایک ایک پائی کاحساب دیا، یہ لوگ صرف آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں جبکہ عمران خان نے40سال پراناتک ریکارڈعدالت میں جمع کرایا۔

    جتنی محنت ویڈیو خریدنے میں کی، اتنی محنت سےریکارڈجمع کرلیتے

    فوادچوہدری نے کہا حسن اورحسین نوازکہتےہیں ان پرپاکستانی قانون نافذنہیں برطانوی ہیں ، بیٹی کہتی ہےکہ میں پاکستان اورقوم کی بیٹی ہوں، پہلےگھرمیں فیصلہ کریں پاکستانی ہیں یابرطانوی ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ لوگ کبھی اپنےپاؤں پرکھڑے ہی نہیں ہوئے، مریم اوربلاول دونوں ابوبچاؤمہم پرگامزن ہیں، جن جرائم میں یہ لوگ اندرہیں وہ مالی جرائم ہیں، بلاول جہاں بھی جاتےہیں اسپیشل فلائٹ پرجاتےہیں۔

    افتخارچوہدری کے اثاثوں کو فوری طور پر سیزکرنا چاہئے

    انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ حارث نے کم ازکم 8 سے 10 کروڑ فیس لی ہے، خواجہ حارث کی فیس کہاں سے آرہی ہے، جب تک افتخار چوہدری جیل نہیں جاتے احتساب مکمل نہیں ہوسکتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا شہزاد اکبر سے میرا بڑا پرانا تعلق ہے، شہباز شریف کا شہزاداکبر نے ٹی ٹی والا اسکینڈل پکڑا، باقیوں کے بھی بچے ہیں لیکن اتنی جلدی بلین پتی بن گئے، افتخارچوہدری کے اثاثوں کو فوری طور پر سیزکرنا چاہئے، زیادہ پیسے ٹھکانے لگانے میں افتخار چوہدری عقل مند ہیں۔

  • اگلے 2 اہم اسلامی دن یعنی عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، فوادچوہدری

    اگلے 2 اہم اسلامی دن یعنی عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد :وفاقی وزیربرائےسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا عید کی بحث ختم ہوئی ، اب ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ سوموار 12 اگست اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائےسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا چلیے اس عید کی بحث ختم ، اب اگلے 2 اہم اسلامی دن یعنی عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، ہجری کیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ سوموار12 اگست کوہوگی اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا

    یاد رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔

    بعد ازاں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا تھا کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں : آئندہ 5 سال کا اسلامی کلینڈر تیار ہوگیا

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ متعارف کرائی تھی اور اس کا لنک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا۔

    واضح رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ قمری کلینڈر کے مطابق عید پانچ جون کو ہے جبکہ رویتِ ہلال کمیٹی پہلے ہی چار جون کو عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرچکی۔

    ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔

  • پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، فوادچوہدری

    پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، اب این ڈی ایس اوررا یہی کام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں، پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، بھارت سے بعد میں معاملات خراب ہوئے اور روس نے اسے ہوا دی، اب این ڈی ایس اور را یہی کام کررہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈی سی شمالی وزیرستان نے رپورٹ کے پی حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں خرکمر واقعے کا ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر کو قرار دیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا پچیس مئی کوبویامیں بارہ عمائدین کےساتھ مذاکرات ہوئے، حکام دھرناختم کرنےکی شرط پرایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوگئے جبکہ علی وزیراورمحسن داوڑکے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے۔

    چھبیس مئی کوایم این ایزتین سوحامی لےکرچیک پوسٹ پرپہنچے تو فورسز نے احتجاجی کیمپ میں جانے کیلئے پارلیمنٹیرینز کو دوسرا راستہ اختیار کرنے کوکہا، علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کیلئے بھڑکایا۔

    محسن داوڑاورعلی وزیرنے چیک پوسٹ پرحملہ کرنےوالوں کی قیادت کی، مظاہرین نےچیک پوسٹ پر پتھراؤ کیا،ایم این ایز کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں، سیکیورٹی فورسز نے مختصر دورانیے کے لیے جوابی فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹیرینز کی گاڑیوں پر لگی تھیں۔

  • قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، فوادچوہدری

    قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، چند ماہ میں بس کے کرائے، گاڑی خریدنے تک ادائیگی فون سے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا قمری کیلنڈر کے بعد اگلا چیلنج موبائل فون ادائیگیوں کا ہے، کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون ادائیگی سے بدلناہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہ چند ماہ میں بس کے کرائے،گاڑی خریدنے تک ادائیگی فون سے ہوں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا تھا کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا ہمیں پاکستان کوٹیکنالوجی کےانقلاب سےروشناس کراناہے،چوتھاصنعتی انقلاب ٹیکنالوجی کی بنیادپرآرہاہے،ہم نےتوجہ نہیں دی اس لیے زراعت کوترقی نہ دے سکی، جب تک ہم اپنی نئی نسل کوٹیکنالوجی تک نہیں لائیں گےترقی ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں : رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی، ان کا کام سفارشات دینا ہے، فواد چوہدری

    بعد ازاں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے علماء میں 3 سے 4 آرا پائی جاتی ہیں، بعض علماء کے نزدیک رویت ہلال خالصتاً تکنیکی معاملہ ہے، امام احمد حنبل نے چاند کی رویت کے لیے آنکھ ضروری قرار دی، امام شافعی کے مطابق چاند آنکھ سے دیکھنا ضروری نہیں ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ مذہبی تہوار پرریاست کسی کومجبورنہیں کرسکتی یہ عقیدے کی بات ہے، ہم نےعلما کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سےچاند دیکھ سکتے ہیں۔

  • شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا اور کہا   قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہےاور عید الفطر 5 جون ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا ، اسلامی نظریاتی کونسل سے 5 دن میں رائے مانگی ہے۔

    رویت قمری کلینڈر کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک تفصیلی خط اور قمری کلینڈربھی اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا ہے، رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل خط وصولی کے بعد اب جائزہ لے گی۔

    ذرائع کے مطابق رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل عید کے بعد اجلاس طلب کرے گی، اسلامی نظریاتی کونسل رویت بصری اور رویت آلاتی پر مختلف مسالک سے رائے لے گی۔

    اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا رویت کی پیدائش کے وقت سے شہادت لی جائے یا روئیت انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھنے کے قابل ہوجائے تو شہادت لی جائے، جس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل مختلف مسالک سے رائے لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    گزشتہ روز فواد چوہدری نے چیئرمین کونسل سے فون پر رابطہ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت سائنس، اسپارکو، محکمہ موسمیات کے ماہرین نے قمری کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    قمری کیلنڈر کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی، انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا اور چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

  • جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

    جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا رویت ہلال کیلنڈر15رمضان تک تیار ہوجائے گا، ودیکھنا چاہے وہ ایپ کےذریعےچانددیکھ سکےگا، اگست کو سائنس وٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سائنس وٹیکنالوجی کے اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا رویت ہلال کیلنڈر15رمضان تک تیار ہوجائے گا، امریکیوں نےپہلےہی قمری کیلنڈربنارکھاہے، جودیکھنا چاہے وہ ایپ کےذریعےچانددیکھ سکےگا۔

    وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا چاند دیکھنےپر 40 لاکھ کےاخراجات آتےہیں، پہلے اسپیکر بھی حرام تھامگراب پیاراہوچکاہے۔

    انھوں نے مزید کہا اگست کو سائنس وٹیکنالوجی کامہینہ قراردےرہےہیں، سائنس وٹیکنالوجی کےزیر انتظام لیب کواپ گریڈکیاجائےگا، موبائل پر کیش اکانومی کو لےکر آئیں گے۔

    مزید پڑھیں : فواد چوہدری کا چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلا ن

    یاد رہے چند روز  قبل وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔

  • پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، فواد چوہدری

    پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، اگرآپ  کچھ مختلف اورنیا پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں توتیارہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، سائنس میلے کے لئے انٹریزیکم جولائی سے لی جائیں گی۔اگرآپ نے کچھ مختلف اورنیا کیا ہے، جوآپ پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں توتیارہوجائیں۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا سنہ 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، خلا میں بھی بھارت کو مات دیں گے، اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے۔ پاکستان بھر سے جس نے بھی جو چیز ایجاد کی انہیں شوکیس کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے، فواد چوہدری

    ان کا کہنا تھا رویت ہلال کا 5 سالہ کیلنڈر 15 ویں روزے سے پہلے تیار ہوجائے گا، کیلنڈر کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کابینہ کرے گی، تمام علما قابل احترام ہیں، کوشش کریں گے سائنس پر انحصار کریں۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

  • چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، فوادچوہدری

    چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، فوادچوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کم ازکم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ علما کا احترام ہے لیکن دینا میں ایسے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پرہوتے ہیں، میں نے رائے دی ہے ہرکسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عید اور رمضان کے چاند پر36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے، چاند دیکھنے پر قومی خزانےسے رقم خرچ ہورہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کم ازکم چاند دیکھنے کا تومعاوضہ نہیں ہونا چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پڑھے لکھےعلما کرام میری تجویزکی حمایت کررہے ہیں، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 10سال کا کیلنڈربن جائے گا توغیرضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ دین کے معاملات پر جو متعلقہ وزیر ہیں، وہ بات کریں، ہروزیر دین کی حساسیت کو نہیں سجھتا لہذا انہیں دینی معاملات پر تبصرہ کرنے کا فری لائسنس نہیں ملنا چاہیے۔

  • فوادچوہدری نے  کوئٹہ ، حیات آباد اور کوسٹل ہائی وے  واقعے کوبہیمانہ قرار دے دیا

    فوادچوہدری نے کوئٹہ ، حیات آباد اور کوسٹل ہائی وے واقعے کوبہیمانہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کوئٹہ ،پشاور اور کوسٹل ہائی وے واقعے کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے کہا حملوں میں منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، ذمے داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کوئٹہ میں ہزارہ پر حملہ، پھرحیات آباد میں اور پھر آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ہیں ، حملوں میں ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔

    اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری کاکہنا تھا امن کیلئے بہت قربانی دی ہے، ذمےداران کو مثال عبرت بنا دیں گے،دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں،جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    یاد رہے مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے چودہ افراد کو قتل کردیا ، لیویز ذرائع کا کہنا تھا تمام افرادکوبسوں سے اتار کرقتل کیاگیا۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کوبدنام اور بلوچستان کی ترقی روکنے کی گھناؤنی سازش ہے، ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ بلوچستان نے بھی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ادارے جلدملزمان تک پہنچ جائیں گے ، گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • 2008سے2018 تک بیرونی قرضہ میں 60ارب ڈالر کااضافہ ہوا،یہ پیسہ کہاں گیا؟ فوادچوہدری

    2008سے2018 تک بیرونی قرضہ میں 60ارب ڈالر کااضافہ ہوا،یہ پیسہ کہاں گیا؟ فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا 2008سے2018 تک بیرونی قرضہ میں 60ارب ڈالر کااضافہ ہوا،یہ پیسہ کہاں گیا؟نواز شریف اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف اورآصف زرداری پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا 1947 سے 2008 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ37ارب ڈالر تھا۔اس رقم سے اسلام آباد بنا،تربیلا اور منگلا ڈیم بنے،نیول بیسز بنے، فوج کو جدید ہتھیار ملے،گوادر بنا،موٹروے بنی جبکہ 2008سے2018 تک بیرونی قرضہ97ارب ڈالر تک جا پہنچا،سوال ہے کہ یہ 60ارب ڈالر کہاں چلے گئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کیا یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ فراڈ کا ماڈل دونوں خاندانوں نےبار بار استعمال کیا۔پیسہ کو حوالہ اور ہنڈی سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاﺅنٹس اور جعلی لوگ استعمال ہوئے، نواز شریف اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں۔