Tag: فواد حسن فواد

  • وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ سہیل عامر کا تقرر

    وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ سہیل عامر کا تقرر

    اسلام آباد : پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم فواد حسن فواد کو تبدیل کردیا گیا ، صد ر مملکت نے نئے سیکرٹری کا تقرر کردیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے نو نئے ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ سہیل عامر کو سیکرٹری برائے وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ ابو عاکف کو کابینہ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، نئی تقرریاں صدرِ مملکت کے حکم سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا تعیناتیوں کے ساتھ ہی ساتھ اسلامی نظر یاتی کونسل کے9نئے ممبران کی تقرری بھی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    فواد حسن فواد نے 21 نومبر 2015 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے اپنی خدمات فراہم کرتے رہے، ان سے قبل اس عہدے پر جاوید اسلم تعینات تھے۔ ان کے خلاف آشیانہ ہاؤ سنگ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔ فواد کو ڈی جی سول سروسز اکیڈمی تعینا ت کیا گیا ہے۔

    ان کی جگہ عہدہ سنبھالنے وا لے سہیل عامر بھی 22 گریڈ کے افسر ہیں جو کہ پاکستان کی بیوروکریسی کا سینئر ترین عہدہ ہے، سنہ 2016 میں انہیں سیکرٹری اوور سیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ مذہبی امور کی وزارت سے وابستہ تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی

    شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی

    لاہور : نیب نے شہباز شریف کو چار جون اور فواد حسن فواد کو 25مئی کو طلب کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں چار جون کوطلب کرلیا ہے، شہباز شریف جب تک سابق وزیر اعلیٰ ہوجائیں گے، تیس مئی کو موجودہ اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

    خادم اعلیٰ اس وقت وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے، آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں پیشی کے بعد شہبازشریف دوسری بار نیب میں پیش ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو سوالنامہ بھجوادیا ہے، جس میں ان سے صاف پانی منصوبے سے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف نیب کی طرف سے بلائی گئی تاریخ کو وزیر اعلی پنجاب نہیں ہوں گے کیونکہ تب تک موجودہ حکومت اپنا عرصہ اقتدار مکمل کرکے ختم ہوچکی ہوگی۔

    دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی25مئی کو نیب میں طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے

    فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا گیا، ان کو اس سے پہلے بھی چار بارطلب کیا جاچکا ہے، نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فواد حسن فواد4میں سے دو بار نیب میں پیش ہوچکے ہیں، نیب فواد حسن فواد کے جواب سے مطمئن نہیں اس لئے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔