Tag: فواد خان

  • فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ ریلیز

    فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ ریلیز

    پاکستانی اور بھارتی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ کی پہلی قسط ریلیز کردی گئی۔

    سیریز ‘برزخ’ کی پہلی قسط کو بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا ہے، اس سیریز کے ذریعے پاکستانی اداکار فواد خان اور صنم سعید نے 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے اس سے قبل دونوں نے پاکستانی ڈرامہ زندگی گلزار ہے میں کام کیا تھا۔

    اس سیریز میں اب پہلی بار وہ بہن اور بھائی کے کرداروں میں اسکرین پر نظر آئیں گے، عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیزیز کو بھارتی پروڈیوسر نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ZINDAGI (@zindagiofficial)

    ویب سیریز کی پہلی قسط 53 منٹ پر مشتمل ہے اور اسے چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر ہزاروں بار دیکھا گیا اور شائقین نے سیریز کے آغاز کی تعریفیں کیں۔

    ’ برزخ ‘ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

    سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • فواد خان نے بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    فواد خان نے بالی ووڈ میں واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار فواد خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی واپسی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ 

    اداکار فواد خان اور صنم سعید نے بھارتی خبررساں ادارے ‘انڈیا ٹوڈے’ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں دونوں اسٹارز نے اپنی سیریز سمیت دیگر موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔

    انٹرویو کے دوران فواد خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بہت جلد بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ تو وقت اور حالات ہی بتائیں گے کہ کیا ہوگا اور کیا نہیں ہوگا۔

    فواد خان نے کہا کہ اس بار کچھ خاص ہوگا اور میرا ماننا ہے کہ جب صحیح وقت ہوتا ہے تو چیزیں خود ہی ہوجاتی ہیں، لہٰذا جو بھی فائنل ہوگا اس وقت ہی سب کے ساتھ شیئر کروں گا اور میں اپنے مداحوں سے کچھ بھی نہیں چھپاؤں گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان تقریباََ 8 سال بعد بالی ووڈ فلموں میں واپسی کرنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ 19 جولائی یعنی آج سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ اور یوٹیوب چینل ’زندگی‘ پر نشر کی جائے گی۔

  • میرا نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    میرا نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے مستقبل میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ فواد خان کیساتھ کام کرتے ہوئے کب نظر آئیں گی؟ جس پر میرا کا کہنا تھا کہ فواد خان کیساتھ پروجیکٹس کے حوالے سے بات ہو رہی ہے لیکن ان پروجیکٹس کا انحصار ڈائریکٹرز پر ہے۔

    میرا جی نے مزید کہا کہ میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو اُن کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔

    واضح رہے کہ میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ اپنی ان گنت ہٹ فلموں، ڈراموں، بالی ووڈ میں کام اور ذاتی تنازعات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔

    دوسری جانب فواد خان پاکستان کا ایک اور بڑا نام ہے، وہ اس وقت بالی ووڈ سمیت متعدد پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

  • ’بھول بھلیاں 3‘ میں فواد خان کی انٹری؟ بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

    ’بھول بھلیاں 3‘ میں فواد خان کی انٹری؟ بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

    پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان کی بھول بھلیاں 3 میں انٹری سے متعلق پروڈیوسر کا اہم بیان آگیا ہے۔

    گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ بالی ووڈ ‘بھول بھلیاں 3′ میں نامور پاکستانی اداکار فواد خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

    فواد خان ایک اور بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم کی سیکوئل میں انٹری کیلئے تیار

    تاہم اس حوالے سے فلم ‘بھول بھلیاں 3′ کے پروڈیوسر بھوشن کمار کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی فلم میں فواد خان کی انٹری سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

    پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا کہ فواد خان کو فلم ‘بھول بھلیاں 3′ میں کاسٹ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

    واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘بھول بھولیاں 3′ رواں سال ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • فواد خان ایک اور بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم کی سیکوئل میں انٹری کیلئے تیار

    فواد خان ایک اور بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم کی سیکوئل میں انٹری کیلئے تیار

    پاکستان کے ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اداکار فواد خان نے صرف ایک نہیں بلکہ دو بالی ووڈ پروجیکٹس کے لیے سائن کیا ہے، ’فلم فیئر ڈاٹ پی کے‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فواد خان بالی ووڈ حسینہ وانی کپور کے ساتھ نئے پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by GlitzVision (@glitzvision_usa)

    اب بالی ووڈ کی متعدد ویب سائٹس کی جانب سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فواد خان سے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی و ہارر مووی ’بھول بھلیاں 3‘ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان ’بھول بھلیاں 3‘ میں اداکار کارتیک آریان اور اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ ایک مختصر کردار ادا کریں گے، فلم ’بھول بھولیا 3‘ 2024 کی دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    یاد رہے کہ اداکار فواد خان سے قبل بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘، ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

  • فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

    فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فواد خان اور صنم سعید نے ایک مشترکہ پوسٹ میں مختصر ٹیزر شیئر کی ہے جس میں سیریز کے چند کرداروں کی مختصر جھلک دکھائی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)

    ٹیزر میں اداکارہ صنم سعید اور فواد خان سمیت دیگر کرداروں کو آئینے کے سامنے اپنی آنکھوں میں سرمہ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اگرچہ یہ معلوم نہیں ہے کہ برزخ میں سورما کی کیا اہمیت ہے، لیکن قدیم زمانے میں سورما کسی بھی قسم کی بری نظر سے تحفظ کے لیے طویل عرصے سے استعمال ہوتا رہا ہے۔

    اپنے انسٹاگرام پروفائل پر انہوں نے لکھا کہ ’آنکھیں رازوں سے جڑی ہوئی ہیں، جب سب مرجھا جائے گا، کیا محبت برقرار رہے گی؟۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز ‘برزخ’ کو پاکستانی ہدایتکار عاصم عباس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔

    کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر کیسے ہوئی؟ سونم کپور کا بڑا دعویٰ

    فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر کیسے ہوئی؟ سونم کپور کا بڑا دعویٰ

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی اداکار ان کے ساتھ فلم خوبصورت میں کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    سونم کپور کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی بالی ووڈ اداکار ان کے ساتھ ’خوبصورت‘ میں کام نہیں کرنا چاہتا، اور کہانی لڑکی پر مبنی تھی، یہی وجہ تھی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کا انتخاب کیا گیا۔

    فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

    اداکارہ نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کیسے فواد خان ایک بڑے اسٹار بن گئے اس فلم کے بعد فواد خان اور میری جوڑی کو سب مداحوں نے بہت پسند کیا اور بطور اداکار فواد خان کو بے حد سراہا بھی گیا۔

    واضح رہے کہ سپر اسٹار فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں مرکزی اداکارہ سونم کپور تھیں۔

    فلم ’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی، اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے ایک اور بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور  کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا، جسے خوب پسند کیا گیا۔

  • جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے: فواد خان

    جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے: فواد خان

    پاکستان کے  معروف ہیرو فواد خان نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے۔

    فواد خان حال ہی میں علی احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے  اپنے کیرئیر سے متعلق کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

      بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار فواد نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کی شہرت کو بھارتی اداکار خطرہ سمجھتے ہیں یا نہیں اس حوالے سے میں خود تھوڑا سا مختلف نظریہ رکھتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکار  نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ جو دِکھتا ہے وہی بِکتا ہے بلکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جو کم دِکھتا ہے وہ زیادہ بِکتا ہے تو اس لیے میں بھارت میں اپنی پی آر ٹیم کو کہتا ہوں کہ وہ میرا نام ہر جگہ پر سامنے نہ لائیں۔

    فواد خان کا کہنا تھا کہ میری  بھارت میں موجود پی آر ٹیم کو میری اس سوچ پر اعتراض تھا کہ اور وہ لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ کو نہیں پتا کہ آج کل دنیا کس طرح چلتی ہے تو میرا ان لوگوں کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں سوشل میڈیا کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہتا۔

    سونم باجوہ نے ایک بار پھر فواد خان سے محبت کا اظہار کر دیا

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہر گز اس پر اتفاق نہیں رکھتا کہ اگر آپ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں تو ہی فینز آپ کو پیار کریں گے اور توجہ دیں گے، جب سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا تب بھی اچھا کام کرنے والوں کو بہت پیار ملتا تھا۔

    فواد خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود نہیں بنایا، فلم ’خوبصورت‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اس کے بعد فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا۔

  • فواد خان کی مس مارول کا حصہ بننے کی تصدیق

    فواد خان کی مس مارول کا حصہ بننے کی تصدیق

    معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے امریکی ویب سیریز مس مارول کا حصہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کی شوٹنگ ان کے لیے ایک زبردست تجربہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فواد خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ سیریز مس مارول کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے، اور اب تو وہ جھوٹ بھی نہیں بول سکتے کیونکہ پروڈکشن ٹیم نے خود ہی یہ خبر پھیلا دی ہے۔

    فواد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس کاسٹ کے ساتھ اور جن لوگوں کے ساتھ کام کیا، وہ بہت اچھے تھے لیکن انہیں افسوس ہے کہ اس وقت وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے فواد خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں امریکی ویب سیریز مس مارول کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ڈزنی پلس کی یہ سیریز مس مارول، مارول اسٹوڈیوز کے پہلے مسلمان کردار کے بارے میں ہے۔

  • فواد خان کا ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ

    فواد خان کا ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار فواد خان نے ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا، فواد خان ٹویٹر پر زیادہ فعال دکھائی نہیں دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فواد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈیڑھ سال بعد ٹویٹ کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    فواد خان نے اپنا آخری ٹویٹ گزشتہ برس 22 فروری کو کیا تھا جس میں انہوں نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

    اس سے پہلے والا ٹویٹ انہوں نے 21 دسمبر 2018 کو کیا تھا۔

    فواد خان کی ٹویٹر پر واپسی نے ان کے مداحوں کو حیران اور خوش کردیا، ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ آپ ٹھیک ہیں؟ سردی تو نہیں لگ رہی۔

    ایک اور صارف نے لکھا، جانے کتنے دنوں کے بعد گلی میں چاند نکلا۔

    ایک صارف نے حیران ہو کر کمنٹ میں پوچھا کہ کیا کسی نے یہ اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔

    فواد خان کی ٹویٹر ٹائم لائن دیکھی جائے تو وہ ٹویٹر پر زیادہ فعال نظر نہیں آتے، ستمبر 2016 کے بعد سے انہوں نے گنے چنے ہی ٹویٹ کیے جن کے درمیان ڈیڑھ سے 2 سال کا وقفہ ہے۔