Tag: فواد خان

  • فواد خان کو فلم خوبصورت میں کیسے کام ملا؟ انیل کپور نے بتا دیا

    فواد خان کو فلم خوبصورت میں کیسے کام ملا؟ انیل کپور نے بتا دیا

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار انیل کپور نے فواد خان کو اپنی بیٹی کے ساتھ فلم خوبصورت میں کاسٹ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انیل کپور نے بھارت چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فواد خان سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے انہیں فلم ’’خوبصورت‘‘ میں کاسٹ کرنے کی وجہ بیان کیا۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ اور تقریباً کاسٹ مکمل تھی مگر ہمیں ایک اچھے ہیرو کی تلاش تھی اور یہی بات سب سے پریشانی کا باعث بنی کیونکہ سونم کے مدمقابل بھارت کا کوئی بھی بڑا اداکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ سونم کپور کے ہیرو کے مرکزی کردار کے لیے ہم نے پہلے بھارت کے نامور اداکاروں کو پیش کش بھی کی مگر انہوں نے کوئی نہ کوئی عذر پیش کر کے انکار کیا مگر ہمیں فلم کرنا تھی اس لیے ہیرو کی تلاش کے کام کو جاری رکھا۔

    مزید پڑھیں: سونم کپور فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

    انیل کپور نے بتایا کہ ہماری تلاش کا کام جاری تھا کہ ایک روز میری بیٹی ریہا کپور نے فواد خان سے متعلق بتایا اور اُن کا کام دکھایا جسے دیکھ کر میں بہت زیادہ متاثر ہوا اور پھر اُن سے رابطہ کر کے ہیرو کے کردار کی پیش کش کی تو انہوں نے فوراً حامی بھر لی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فواد کو فلم میں کاسٹ کرنا ہمارے لیے نیک شگون ثابت ہوا اور فلم نے توقع سے زیادہ پزیرائی بھی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’خوبصورت‘‘ انیل کپور پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی تھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا جب کہ اس میں سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • دنیا کی پرکشش شخصیات کی فہرست میں 4 پاکستانی شامل

    دنیا کی پرکشش شخصیات کی فہرست میں 4 پاکستانی شامل

    کراچی: دنیا کے 100 خوبصورت اور پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان، عمران عباس، اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ٹی سی کینڈلز کی جانب سے ہر سال دنیا بھر سے 100 پرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے، پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اس فہرست میں کورین اداکار لی من ہو، اداکار ایان سمر ہالڈر ودیگر شامل ہیں۔

    فہرست میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان، ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز، زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے نام شامل ہیں، کینڈلز نے اس فہرست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چند روز میں ووٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا جس کے بعد واضح ہوسکے گا کہ کون سا اداکار یا اداکارہ کس نمبر پر براجمان ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی اس فہرست میں دو پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

    اداکار فواد خان نے بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور انہیں بھارتی ایوارڈ فلم فیئر سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج

    بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور: معروف پاکستانی اداکار فواد خان کو بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ٹائٹل سانگ گانے والے فواد خان بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوا کر مشکل میں پھنس گئے ہیں، لاہور میں پولیو ورکرز کی ٹیم فواد خان کے گھر پہنچی تو ان کی اہلیہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلانے دئیے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ فواد خان کی اہلیہ صدف خان کی جانب سے پولیو ویکسین نہ پلوانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب کو پولیو فری صوبہ بناؤں گا‘ عثمان بزدار

    صالحہ سعید کے مطابق اداکار فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ورکرز کی ٹیم موجود رہی، لاہور میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر مزید 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 مقدمات تھانہ فیصل ٹاؤن اور 2 مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرائے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر یہ کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ایک پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا

    پی ایس ایل سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا آفیشل نغمہ ریلیز کردیا گیا جس میں نامور اداکار فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا، نئے نغمے میں نامور اداکار فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گانے کی ویڈیو میں بھی فواد خان موجود ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے پہلے تین سیزن میں نامور گلوکار علی ظفر کی آواز میں نغمے جاری کیے گئے تھے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی۔

    پی ایس ایل 4 ایڈیشن کے لیے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے اور اس کی تھیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ’یہ کھیل دیوانوں کا‘ ہے۔

    فواد خان کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اداکاری سے قبل ان کا ایک بینڈ ’ای پی‘ کے نام سے موجود تھا جس کے گانے ’وقت تھم جائے میں رہوں گا، موت آئے تو آئے میں رہوں گا‘ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    پی ایس ایل کے 2016 کے پہلے ایڈیشن کا نغمہ گلوکار علی ظفر نے لکھا اور گایا جس نے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

    پی ایس ایل 2017 ایڈیشن میں بھی علی ظفر کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا گیا جس کے بول تھے سیٹی بجے گی، کھیل سجے گا، تالی بجے گی اب کھیل جمے گا۔

    پی ایس ایل سیزن تھری کے لیے علی ظفر نے ہی نغمہ گایا جس بول تھے لو پھر آئے جلوہ دکھانے، پھر ملے چلو ہم اس بہانے، یہ کھیل پھر جمے گا اور اسٹیج پھر سے سجے گا۔

  • سونم کپور  فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

    سونم کپور فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہ سونم کپور فواد خان کی دیوانی نکلیں اور انہوں نے اپنی اور پاکستانی اداکار کی جوڑی کو بہترین قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ہدایت کار کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ اسکرین پر سب سے زیادہ کس کے ساتھ خوبصورت نظر آتی ہیں؟‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    I also think she looks the best with @fawadkhan81 😂❤

    A post shared by ℬollywood💙 (@bollysfitoor) on

    سونم کپور نے ایک لمحہ سوچے بغیر پاکستانی اداکار فواد خان کا نام لیا اور کرن جوہر سے کہا کہ ’آپ نے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا‘۔ پروگرام میں اداکارہ کی بہن اور بھائی بھی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

    قبل ازیں پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد سونم کپور نے فواد خان کو مخاطب کر کے بولا تھا کہ ’آپ ایک اسٹار ہیں‘۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جس میں اُن کے مد مقابل سونم کپور تھیں۔ دونوں اداکاروں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کون پسند ہے؟ خان کی فہرست میں فواد خان کو بھی شامل کرو، ٹوئنکل کھنہ

    یہ بھی پڑھیں: ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    یہ بھی یاد رہے کہ 2014 میں سامنے آنے والی فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے کرن جوہر کی فلموں ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کیا تاہم 2016 میں مقبوضہ کشمیر میں واقع فوجی چھاؤنی اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں نے بالی ووڈ ہدایت کاروں کو دھمکی دی تھی کہ وہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہ دیں۔

    بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث فواد خان اور ماہرہ خان اپنی فلمیں ادھوری چھوڑ پر پاکستان واپس آگئے تھے البتہ آج بھی بالی ووڈ‌انڈسٹری میں‌ دونوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر جاری

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر جاری

    کراچی: پاکستان کی میگا بجٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری کی میگا بجٹ فلم ’دی لیجنڈ مولا جٹ‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں‌ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    علاوہ ازیں حمیمہ ملک، شفقت چیمہ، گوہر رشید، فارس شفیع، نیئر اعجاز، صائمہ بلوچ اور علی عظمت سمیت دیگر اسٹارز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر میں مختلف مناظر شامل کیے گئے جبکہ اس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی لڑائی بھی دکھائی گئی۔

    ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ جنوبی ایشیاء کی پہلی فلم ہوگی جسے مقامی سینیماؤں کے ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی جبکہ یہ ایڈیٹنگ کے مراحل میں ہے، سن 70 کی دہائی میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز کی گئی تھی جس کو مقبول ترین فلم کا اعزاز بھی ملا تھا۔

    ہدایت کار بلال لاشاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا تھا کہ ’یہ فلم نہ تو مولا جٹ کا سیکوئل ہے اور نہ ہی اس کا ری میک بنایا جارہا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    یاد رہے کہ سنہ 2013 میں بلال لاشاری کی فلم ’وار‘ نے پاکستانی سینما کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمی پنڈت ترن آدرش نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان آئندہ برس سلمان خان کو ٹکر دینے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان بمقابلہ فواد خان، آئندہ سال عید پر پاکستان کی بڑی فلم مولا جٹ جبکہ سلمان خان کی بھارت ریلیز ہورہی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر سلمان خان کا راج ہوگا یا فواد خان راج کرے گا‘۔

    یاد رہے کہ معروف پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری کی میگا بجٹ فلم ’دی لیجنڈ مولا جٹ‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں‌ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ جنوبی ایشیاء کی پہلی فلم ہوگی جسے مقامی سینیماؤں کے ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔

    فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی جبکہ یہ ایڈیٹنگ کے مراحل میں ہے، جس کا ٹریلر جلد ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ سن 70 کی دہائی میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز کی گئی تھی جس کو مقبول ترین فلم کا اعزاز بھی ملا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    دوسری جانب بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ می شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے سال 2019 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ بھارت کی ہدایت کاری علی عباس کررہے ہیں جبکہ اس میں کترینہ کیف سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  • اداکار فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد

    اداکار فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد

    اسلام آباد: پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکاروں فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پرکش مردوں کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے، دنیا کے پرکشش مردوں کی دوڑ میں ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا، امریکی گلوکار زین ملک، اداکار رابرٹ پیٹنسن اور ہریتھک روشن سمیت دنیا بھر کے معروف اسٹارز شامل ہیں۔

    عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پریہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل ہوکر پاکستانی کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔

    اس سے قبل اداکار عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے بھی 2018 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نور العین‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکار فواد خان کو بھارت کے مشہور فیشن میگزین ’ووگ‘ کی جانب سے چھٹے ووگ بیوٹی ایوارڈ کی تقریب میں پرکشش مرد کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • فواد خان کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

    فواد خان کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

    دبئی: فیشن میگزین فلم فیئر کے مشرق وسطیٰ ایڈیشن کے دوبارہ اجرا کے موقع پر معروف پاکستانی اداکار فواد خان کو سینماٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیشن میگزین فلم فیئر کے اجرا کی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کی بے حد پذیرائی ہوئی۔ تقریب میں فواد خان، معروف اداکارہ مہوش حیات اور جاوید شیخ نے شرکت کی۔

    @fawadkhan81 is here… #filmfareme @bollywoodparksdubai

    A post shared by Filmfare Middle East (@filmfareme) on

    تقریب میں مہوش حیات کو پاکستانی آئیکون، فواد خان کو سینماٹک آئیکون اور جاوید شیخ کو سینماٹک لیجنڈ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    اس موقع پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے ایوارڈ ملنے کو کامیابی نہیں سمجھتی مگر فلم فیئر بین الاقومی ایوارڈ ہے اور مجھے پاکستانی انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر بڑا اعزاز ملا، یہ ایوارڈ میرا نہیں دراصل پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ہے‘۔

    #fawadkhan #karanjohar #manishmalhotra #lastnight at #filmfaremiddleeast

    A post shared by FawadandSadaf (@fawadandsadaf) on

    فواد خان نے اپنی پذیرائی پر شکریہ ادا کیا جبکہ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

    فلم فیئر کی تقریب اجرا کے موقع پر کرن جوہر، دپیکا پڈوکون، دیا مرزا اور جیکی شیروف سمیت بے شمار بالی ووڈ شخصیات شریک تھیں۔ اس موقع پر بالی ووڈ شخصیات نے فواد خان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    یاد رہے کہ فواد خان اور جاوید شیخ متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ دونوں اداکار بالی ووڈ کی بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس کے بعد بھارت میں بھی بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فواد خان بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر

    فواد خان بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر

    ممبئی : معروف پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو بھارتی فلم دھڑکن 2 کی کاسٹ سے باہر کردیا گیا ہے ان کی جگہ معروف ماڈل روہیت کو کاسٹ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متعصب بھارتی حکومت کی نقش قدم پر چلتی بھارتی فلم انڈسٹری کی تنگ نظری نے فن اور فنکار کو بھی نہیں بخشا جس کی تازہ مثال دھڑکن 2 کی کاسٹ میں سے پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان کو باہر کردینا ہے۔
    fawwad-2
    خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ فلم دھڑکن کے سیکوئیل کے لیے دھڑکن 2 میں فواد خان کو سنیل شیٹھی کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہےجب کہ شردہا کپور کو شپلپا شیٹھی کی جگہ ہیروئن کا کردار نبھانا تھا۔

    اس حوالے سے یہ خبر بھی گرم ہے کہ فواد خان کی جگہ اب نئے ابھرتے ماڈل اور اداکار روہیت کھنڈیلوال کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو اس سے قبل مسٹر انڈیا کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں اور آج کل کئی اشتہارات بھی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد سے بھارت میں پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بیدخل کردیا گیا تھا جب کہ بھارتی فلم رئیس سے بھی مائرہ خان کے سین کاٹ دیئے گئے تھے۔