Tag: فواد خان

  • ‘فواد خان کی بہت یاد آتی ہے’

    ‘فواد خان کی بہت یاد آتی ہے’

    یوں تو فی الحال فواد خان کے کسی بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہونے کا امکان نظر نہیں آتا، تاہم بھارتیوں کی ان سے محبت اور ان کے لیے پسندیدگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جس کا اظہار وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرے بغیر سر عام بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں فواد خان کی بالی ووڈ فلم’ کپور اینڈ سنز‘ کے ہدایت کار شکن بترا نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد خان کو بہت یاد کرتے ہیں۔

    fawad-2

    ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا، ’فواد خان کے ساتھ کام کرنا، اور اس دوران جو مزے دار لمحات گزرے، وہ سب یادگار تھا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں علم کہ مجھے اپنے ان خیالات کا اظہار کرنا چاہیئے یا نہیں۔ لیکن فواد خان کو یاد کرنے کی وجہ کوئی متنازعہ نہیں۔ وہ ایک اچھا اور محبت کرنے والا انسان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو اس سے ملتا ہے اسے پسند کرنے لگتا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: بھارتیوں کی فواد خان سے نفرت کی وجہ ان کا حسن

    بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی سے متعلق ان کا کہنا تھا، ’ہم بھارتی دنیا بھر میں قانونی طور پر کام کرتے ہیں، اگر کوئی اور بھی ہمارے ملک میں قانونی طور پر کام کرنا چاہے، تو اسے روکا نہیں جانا چاہیئے‘۔

    یاد رہے کہ کپور اینڈ سنز فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم تھی جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور موجود تھے۔

    fawad-3

    fawad-4

    انہیں اس فلم میں ادا کیے جانے والے کردار کے لیے فلم فیئر ایوارڈز میں بھی نامزد کیا گیا تاہم رشی کپور یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    فواد خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ’خوبصورت‘ فلم سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے متنازعہ ترین فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی کام کیا جس میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور جلوہ گر تھے۔

  • مولا جٹ کا ’سیکوئل‘ کب جلوہ گر ہوگا؟

    مولا جٹ کا ’سیکوئل‘ کب جلوہ گر ہوگا؟

    کراچی: چند روز قبل فواد خان کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ کافی بدلے بدلے دکھائی دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کا یہ نیا روپ ان کی نئی آنے والی فلم کے لیے تھا جو ممکنہ طور پر پاکستانی کلاسیکی فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل ہے۔

    لیکن اس فلم کے بارے میں اس کے ہدایت کار بلال لاشاری نے تمام غلط فہمیوں کو دور کردیا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم نہ ہی تو مولا جٹ کا سیکوئل ہے اور نہ ہی اس کا ری میک۔

    انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس فلم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مذکورہ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور ذرائع کے مطابق کرداروں کو مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی تربیت دینے کے لیے لاس اینجلس سے ایک کوریو گرافر کو بلوایا گیا ہے۔

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    #dubai

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    فلم میں اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    Caption This.

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    یاد رہے کہ سنہ 2013 میں بلال لاشاری کی فلم ’وار‘ نے پاکستانی سینما کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • فواد خان میں حیرت انگیز تبدیلی

    فواد خان میں حیرت انگیز تبدیلی

    سال 2016 کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ فلم ’وار‘ کے ہدایتکار بلال لاشاری پاکستانی سینما کے لیے کلاسک کا درجہ رکھنے والی فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔

    فلم کے لیے اداکار فواد خان کو مرکزی کردار میں لیے جانے کی اطلاعات تھیں جبکہ نوری نتھ کا کردار حمزہ علی عباسی کو دیا جانا تھا۔

    اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور کرداروں کو مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی تربیت دینے کے لیے لاس اینجلس سے ایک کوریو گرافر کو بلوایا گیا ہے۔

    اس فلم کے لیے فواد خان نے بھی اپنے آپ کو کردار کے مطابق ڈھال لیا ہے اور کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آنے والی تصاویر میں وہ اس فواد خان سے کچھ مختلف نظر آرہے ہیں جس نے بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

    فلم کے لیے فواد خان نے خاصا وزن بڑھا لیا ہے اور اپنے آپ کو پروفیشنل اداکار ثابت کردیا ہے جو کردار کے مطابق کسی بھی روپ میں ڈھل سکتا ہے۔

    آپ بھی یہ تصاویر دیکھیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کو فواد خان کا کون سا روپ پسند ہے؟

    fawad-4

    fawad-3

    fawad-2

    Such a deference ❤ He still looks so hot . Beard suits him #fawadkhan #beardlook #lollywood #pakistanimediaindustry

    A photo posted by PAKISTANI MEDIA INDUSTRY (@pakistani.media.industry) on

    #fawadkhan gearing up for #maulajutt !! From fit to fat #weightgain #talkofthetown #movierole #misstheoldfawad

    A photo posted by My Lifestyle Blog (@my_life_style_blog) on

    Mr.Beanie#Fawad #fawadkhan #fawadafzalkhan #fawadafzalkhanofc #pakistani #lollywood @fawadkhan81

    A photo posted by Fawad Afzal Khan {F.A.K.O} (@fawad.afzal.khan.ofc) on

  • چار پاکستانی فنکار فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

    چار پاکستانی فنکار فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

    ممبئی: ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پاک بھارت کشیدگی کے باوجود تاریخ میں پہلی بار چار پاکستانی فنکاروں کو فلم فئیر ایوارڈ  کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے 62 ویں فلمی ایوارڈ فلم فئیر کے لیے ایوارڈز کی نامزدگیاں جاری کردی گئی ہیں، جس میں پاکستانی اداکار فواد خان کو ’کپور اینڈ سنز‘ میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا۔

    پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو سلمان خان کی معروف فلم سلطان کے گیت ’جگ گھومیا‘ کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ پاکستانی پاپ سنگر عاطف اسلم کو فلم رستم کے گیت ’تیرے سنگ یارا‘ کو مقابلے میں شامل کیا گیا جبکہ پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کو فلم ’پنک‘ کے گیت کاری کاری کے لیے نامزد کیا گیاہے۔

    پڑھیں: ’’ پرکشش ایشائی خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ بھی شامل ‘‘

    خیال رہے پاکستانی کلاسیکل گلوگار راحت فتح علی خان کو 2011 میں فلم عشقیہ کے گیت ’دل تو بچہ ہے جی‘ کے لیے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے تاہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ چار فنکاروں کو فلم فیئر ایوارڈ میں نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ جے پور فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ ‘‘

    واضح رہے گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف  کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے سنگین دھمکیاں بھی دی تھیں۔

  • بھارتیوں کی فواد خان سے نفرت کی وجہ؟

    بھارتیوں کی فواد خان سے نفرت کی وجہ؟

    بھارت میں بسنے والے شائقین کی ایک بڑی تعداد مشہور پاکستانی اداکار فواد خان کی دیوانی ہے اور تقریباً ہر دوسرا بھارتی انہیں پسند کرتا ہے۔ لیکن بھارت میں ایک کامیڈین فواد خان سے سخت نفرت کرتا ہے اور کھلے عام اس کا اظہار کرنے سے بھی نہیں چوکتا۔

    ڈینیئل فرنینڈس نامی اس فنکار نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ فواد خان سے نفرت کرنے کے نہایت ٹھوس دلائل دے رہا ہے۔

    آئیے آپ بھی دیکھیئے وہ دلائل کیا ہیں۔

    ڈینیئل کا کہنا ہے کہ وہ فواد خان کو پسند کرنا ’افورڈ‘ نہیں کرسکتا کیونکہ اس کے پاس 5 کروڑ نہیں۔

    fawwad-2

    دراصل یہاں پر ڈینیئل کا اشارہ بھارتی انتہا پسند تنظیموں کے غنڈہ ٹیکس کی جانب ہے جو انہوں نے کرن جوہر سے اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے لیے طلب کیے، بصورت دیگر انہوں نے فلم کی ریلیز روک دینے کی دھمکی دی تھی۔

    ڈینیئل کے مطابق فواد خان سے نفرت کرنے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ فواد خان پاکستان میں پیدا ہوئے جبکہ وہ خود بھارت میں۔ ’یہ میری ’ڈیفالٹ سیٹنگ‘ ہے جس کا میری پسند نا پسند سے کوئی تعلق نہیں۔ مجبوراً مجھے فواد خان سے نفرت کرنی پڑ رہی ہے‘۔

    تیسری اور سب سے اہم وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ فواد خان بے حد خوبصورت ہیں، ’کسی مرد کو اتنا خوبصورت نہیں ہونا چاہیئے ورنہ دنیا کے دیگر مرد اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں‘۔

    ڈینیئل کہتے ہیں، ’کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستان کے پاس اچھا مال ہے؟ ان کے پاس فواد خان ہے، ہمارے پاس کمل آر خان۔ ان کے پاس کوک اسٹوڈیو ہے، ہمارے پاس سنجے دت ہے‘۔ ’یہاں تک ان کا چائے والا بھی اتنا خوبصورت ہے، اس کی بھی نیلی آنکھیں ہیں‘۔

    chai-wala

    kamal

    چائے والے کا ذکر کرتے ہوئے ڈینیئل کہتے ہیں، ’ان کے چائے والے کو ماڈلنگ کی آفر ہوتی ہے۔ ہمارا چائے والا وزیر اعظم (نریندر مودی) بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چائے والے کے بعد ایک اور نیپالی لڑکی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی تھی جس کی خوبصورتی دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیمار ذہنیت کے حامل ہیں جو سوچتے ہیں کہ غریب لوگ خوبصورت نہیں ہوسکتے، لہٰذا ہم جہاں کسی غریب کو خوبصورت پاتے ہیں ہم اس کی تصویریں کھینچنا شروع کر دیتے ہیں۔

    البتہ کوئی اس بات پر حیران نہیں ہوتا کہ کوئی بدصورت شخص امیر کیسے بن گیا۔ انہوں نے بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی اس کی شکل دیکھ کر یہ کیوں نہیں سوچتا کہ یہ کیسے امیر بنا، اس کی تصویر کھینچو‘۔

    mukesh

    فواد خان کی وجہ سے بھارت میں تنازعے کا شکار ہونے والی کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے بارے میں ڈینیئل نے کہا کہ 3 گھنٹے کی فلم میں صرف 3 منٹ کے لیے فواد خان موجود تھے۔ جب وہ اسکرین پر آئے تو میرے برابر بیٹھا ایک شخص چیخنے لگا، کہ ’اے! پاکستان واپس جاؤ‘۔

    آخر میں ڈینیئل نے محبت اور امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے شہری ایک جیسے ہی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ ہم ایک ہی ملک میں رہ رہے ہیں۔

  • عروہ اور فرحان کا ولیمہ: نامور شوبز شخصیات کی شرکت

    عروہ اور فرحان کا ولیمہ: نامور شوبز شخصیات کی شرکت

    لاہور: اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں ملک کے نامور شوبز ستاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

    خوبرو اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ دعوت ولیمہ میں دونوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے افراد بھرپور انداز سے شریک ہوئے۔

    #UrwaFarhan with Farhan Saeeds family! #dailypakistanglobal #entertainment #updates

    A photo posted by DAILY PAKISTAN (@dailypakistandp) on

    #UrwaFarhan wedding! @irfanahson photography! #dailypakistanglobal #entertainment #updates

    A photo posted by DAILY PAKISTAN (@dailypakistandp) on

    #NoumanIjaz with his #Wife #RabiaNouman at #UrwaFarhan #Wedding #Reception #ilsmagzine #exclusive

    A photo posted by Influence Life Style Magazine (@ilsmag.pk) on

    #NaumanIjaz with his wife and son at #UrwaFarhan ‘s #WeddingReception

    A photo posted by Paki_Celebs_Universe ✨ (@paki_celebs_universe) on

    #bushraansari #elegant as ever at #Farhan & #Urwa’s reception! #Urhan #Urwafarhan

    A photo posted by ItsMyBlog (@yeah.its.my.blog) on

    @armeenakhanofficial beautiful sisters together at #urwaFarhan wedding!

    A photo posted by Bride’s Rouge (@bridesrouge) on

    دونوں ستارے جہاں اپنی شادی پر بے حد خوش ہیں وہیں انہوں نے مستقبل میں گلوکاری اور اداکاری میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

    Urwa & Farhan on their reception #pakistaniweddings #urwafarhan #urwahocane #farhansaeed

    A photo posted by Pakistani Weddings (@pakistaniweddings) on

    #urwahocane #urwafarhan #farhansaeed #hsy

    A photo posted by @avantgardepakistan on

    دعوت ولیمہ میں ریشم، نعمان اعجاز اور فواد خان سمیت مختلف ماڈلز اور اداکاروں نے شرکت کی۔

    تقریب میں دلہا دلہن سمیت متعدد افراد نے رقص بھی کیا۔

    Jeeju & Saali Dance #urwafarhan #wedding #lahore #urwahocane #bridal #farhansaeed #mawra

    A video posted by Bridal Fashion (@bridal.fashion) on

    Best dancer #mawrahocane #urwafarhan #dancer #wedding

    A video posted by Abhigyas Phanka (@abhigyatisha) on

    عروہ حسین اور فرحان سعید کی دعوت ولیمہ میں شریک شوبز شخصیات نے دونوں کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ‘پابندی صرف فنکاروں کے لیے ہی کیوں ہے؟’

    ‘پابندی صرف فنکاروں کے لیے ہی کیوں ہے؟’

    ممبئی: بھارتی اداکار ابھے دیول نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر میں حکومت کو سنجیدگی سے لے ہی نہیں رہا۔ اگر پابندی ہی عائد کرنی ہے تو ہر شعبہ پر عائد کی جائے صرف فنکاروں پر نہیں۔

    فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کی پروموشن کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ابھے دیول کا کہنا تھا کہ پابندی صرف فنکاروں کے لیے ہی کیوں ہے؟

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ *

    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر پابندی لگانی ہی ہے تو ہر شعبہ پر لگائی جائے، چاہے وہ کاروبار ہو، چاہے برآمدات ہوں یا درآمدات ہوں۔ پابندی سب پر ہونی چاہیئے۔ صرف فنکاروں پر ہی پابندی کیوں ہے۔

    ابھے کا کہنا تھا کہ صرف فنکاروں پر پابندی لگائی گئی جبکہ باقی تمام شعبے اس پابندی سے مستشنیٰ ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اس اقدام سے صرف شور مچانا چاہتی ہے۔

    ‘پاکستانی فنکاروں کی حب الوطنی سے بھارتی سبق سیکھیں’ *

    ابھے نے اس فیصلے کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ میں اس فیصلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ ہاں اگر حکومت تمام شعبوں میں پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر دے تو میں اس فیصلے کا احترام کروں گا۔

    اس موقع پر وہاں موجود فلم ساز زویا اختر نے بھی کچھ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے صرف فلم اور اداکاروں کو ہدف بنانے کو بدقسمتی قرار دیا۔

    دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار *

    کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کو روکنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا، ’کرن جوہر نے کچھ غلط نہیں کیا۔ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارت آنے کے لیے ویزا خود حکومت نے دیا ہے۔ اگر وہ یہاں کام کر رہے ہیں تو یہ بالکل قانونی ہے۔

    اس سے قبل بھارتی ہندو انتہا پسند تواتر سے فلم ساز کرن جوہر کو دھمکیاں دے رہے تھے کہ وہ ’اے دل ہے مشکل‘ سے پاکستانی اداکار فواد خان کے مناظر کو نکال دیں ورنہ وہ فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

    بالآخر کرن جوہر کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ آئندہ کسی پاکستانی اداکار کو اپنی فلم میں نہیں لیں گے۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی اداکاروں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس سے قبل سلمان خان سمیت متعدد اداکار اس فیصلے کی مخالفت کر چکے ہیں جس کی پاداش میں انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔

  • فواد خان کو بھارتی فلم میں دوبارہ مرکزی کردار کی پیشکش

    فواد خان کو بھارتی فلم میں دوبارہ مرکزی کردار کی پیشکش

    نئی دہلی : معروف بھارتی فلم ساز شیام بینیگل نے اپنی فلم کے لیے پاکستانی اداکار فواد خان کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے، فلم کا موضوع آرٹ اور کلچر کے ذریعے ایک دوسرے سے لڑنے والے ممالک کو قریب لانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیام بینیگل کی نئی آنے والی فلم کا نام ’’یہ راستے ہیں پیار کے‘‘ ہے جو ہدایت کار ہرش نارائن ہیں جس میں فواد خان کا کردار ایک موسیقار کا ہوگا جو محبت اور اتفاق کی سُروں پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔

    شیام بینیگل کی جانب سے فواد خان کو نئی فلم میں کام کرنے کی پیشکش اپنی جگہ لیکن بالی ووڈ پاکستانی اداکاروں کے لیے بھیانک خواب بنتا جارہا ہے، جہاں سے حال ہی میں پاکستانی اداکاروں کو ہزیمت بھری واپسی کا سامنا رہا ہے تاہم ایسے ملک میں اور ایسے کشیدہ حالات میں شیام بینیگل کا فواد خان کو اپنی فلم میں پیشکش دلیرانہ فیصلہ ہے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری اس حوالے سے دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی ہے ایک طرف Central Board of Film Certification ہے جس کے سربراہ پہلاج نیہلانی نے واضح کردیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو بالی ووڈ میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ شیام بینیگل جو اسی ’’سی بی ایف سی‘‘ کی بہتری اور بحالی کی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، وہ فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

    اس دلچسپ صورت حال کے پیدا ہونے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ شیام بینیگل کے اس فیصلے پر کیا ردعمل دیتی ہے اور خود فواد خان اس پیشکش پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے لائن آف کنٹرول ہر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تھی جب کہ بھارتی حکومت بھی پاکستانی اداکاروں کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر رہی جس کے بعد پاکستانی اداکار وطن واپس لوٹ آئے تھے۔

    پاکستانی اداکاروں کی وطن واپسی کے بعد بھی نفرت کی آگ بجھی نہیں جس کے بعد بھارتی انتہا پسندی کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں بننے اور ریلیز ہونے والی فلموں پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

     

  • فلم اے دلِ مشکل میں فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار شامل

    فلم اے دلِ مشکل میں فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار شامل

    ممبئی : بھارتی فلم اے دل مشکل کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے، فلم کی ریلیز میں کچھ ہی وقت رہ گیا ہے ، فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکار فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار بھی شامل ہیں۔

    imran-post-1

    حال ہی میں فلم اے دل مشکل کا نیا گانا دا بریک اپ ریلیز کیا گیا جس میں پاکستانی معروف اداکارعمران عباس کی جھلک بھی نظرآرہی ہے وہ گانے میں ساتھی اداکارہ کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے اس سے قبل فلم اے دل مشکل کی کاسٹ میں کہیں عمران عباس کا نام نہیں لیا جا رہا تھا لیکن اب اس گانے کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ ساتھ عمران عباس کا بھی کردار موجود ہے۔

    imran-post-2

    تا ہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ عمران عباس کا فلم اے دل مشکل میں کیا کردار ہے اور کتنے سین ان پر پکچرائزکیے گئے ہیں۔

    یاد رہے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانی اداکاروں کو ملک بدر کرنے اور پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان وطن واپس لوٹ آئے تھے اور بھارتی سینما گھروں میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

     

  • بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

    بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

    ممبئی: بھارتی انتہا پسند پاکستان دشمنی میں ہر حد پار گئے۔ کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کی موجودگی کے باعث ملک بھر میں فلم کی ریلیز روک دی گئی۔

    کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے۔

    فلم 28 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جانے والی تھی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سینما مالکان نے فلم کی نمائش سے انکار کردیا ہے۔

    انتہا پسندوں کے خوف سے بھارتی سینما مالکان نے ان تمام فلموں کو سینما گھروں کی زینت بنانے سے انکار کردیا جن میں پاکستانی اداکار موجود ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم مہارا شٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم ساز کرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے۔

    انتہا پسند تنظیم کے سربراہ چترپٹ سینا کا کہنا تھا کہ اڑی حملے کے بعد ہم نے فلم انڈسٹری سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن مہیش بھٹ اور کرن جوہر نے ہماری اپیل پر مثبت جواب نہیں دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو انہیں ہماری جانب سے جواب کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

    اس سے قبل اسی تنظیم نے پاکستانی اداکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا انتباہ بھی دیا تھا۔

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن پاکستانی اداکاروں پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔ علاوہ ازیں کئی بالی ووڈ فنکاروں نے بھی پابندی کو درست قرار دیتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعض اداکار اس موقع پر غیر جانبدار رہے اور امن کی خواہش پر زور دیا تاہم سلمان خان، کرن جوہر، سیف علی خان اور اوم پوری نے کھل کر پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دیا جس کے بعد ان اداکاروں کو بھی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتیوں نے اوم پوری کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کروایا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کر کے اپنی جان چھڑائی۔

    دوسری جانب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘ میں ان کے کردار کے بارے میں بھی متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ ماہرہ خان کو فلم سے نکال دیا گیا ہے لیکن فلم کے ڈائریکٹر رتیش سدھوانی نے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے، اب اس میں کسی تبدیلی کی گنجائش نہیں اور اسے مقررہ وقت پر ہی ریلیز کیا جائے گا۔

    ماہرہ خان فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کردار ادا کر رہی ہیں۔