Tag: فواد خان

  • محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، اگر کیریئر اور محبت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تومحبت کے آگے کیریئر قربان کر دوں گی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کی خواہش بھی ہو تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی اور گھرپررہ کر بچوں کوسنبھالوں گی۔

    katrina-kaif11

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو شادی کرنے کے بجائے اپنے کیرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں لیکن اگر فطری طور پر بات کی جائے تو خواتین زیادہ اپنے خاندان کی جانب مائل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں، اگر مجھ سے اس حوالے سے پوچھا جائے تو میں ان دونوں چیزوں کو منتخب کرنا چاہوں گی۔

    Katrina-Kaif

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول مختلف اداکاروں کے ساتھ گہری دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کچھ عرصہ پہلے ہی ان کا رنبیر کپور سے طویل معاشقے کے بعد بریک اپ ہوا ہے، یہ بریک اپ اس وقت ہوا کب ان کی شادی کی خبریں بھی آرہی تھیں، اس بریک اپ کے بعد اداکارہ ٹوٹ گئی ہیں۔

  • میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد خان نے میری فلم میں کام کیا جس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے اور اپنی اداکاری سےلوگوں کو دیوانہ بنانے والے فواد خان کے حوالے سے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد کا میری فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار لیکن بہت خاص کردار ہے.
    fawad-post-3

    کرن جوہر نے فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فواد خان نے صرف ایک مختصر کردار کے لیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری، وہ یقیناً ایک بہترین اداکار ہیں‘.

    *فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے

    یاد رہے کہ فواد خان کی گذشتہ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جسےمداحوں نے کافی پسند کیاتھا.
    fawad-post-2

    فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار عمران عباس بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے.اس فلم میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور،ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں.

    Fawad-post-1

    واضح رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

  • بھارتی اداکارہ فواد خان کی حمایت میں بول پڑیں

    بھارتی اداکارہ فواد خان کی حمایت میں بول پڑیں

    نئی دہلی: بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب انہوں نے ایک صحافی سے پاکستانی اداکار فواد خان کی حمایت میں اچھی خاصی بحث کر ڈالی۔

    دونوں اداکار میلبرن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول کی پریس کانفرنس میں شریک تھے جہاں ان کے ساتھ بالی ووڈ کے دیگر اداکار بھی موجود تھے۔

    پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے فواد خان سے پاکستان اور بھارت کے ثقافتی اختلافات کے بارے میں سوال کیا۔ اس سے پہلے کہ فواد خان کوئی جواب دیتے، بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا میدان میں کود پڑیں اور صحافی کی بات کاٹتے ہوئے انہوں نے اس کا مفصل جواب دے ڈالا۔

    فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے *

    انہوں نے کہا، ’آپ جانتی ہوں گی ہم پر ایک عرصہ تک برطانوی سامراج نے حکومت کی۔ جب وہ وہاں سے گیا تو ہمیں آپس میں تقسیم کرگیا ورنہ اس سے قبل ہم ایک ہی تھے‘۔

    ریچا کا کہنا تھا کہ، ’یہ تاریخ رہی کہ برطانیہ جب بھی کہیں سے گیا تو وہ ان ممالک کو تقسیم کرگیا تاکہ وہاں پر سیاسی انتشار جاری رہے۔ چاہے وہ شمالی اور جنوبی کوریا ہوں، یا جرمنی ہو۔ میں معذرت خواہ ہوں اگر کسی کو میری بات بری لگی‘۔

    انہوں نے کہا کہ فن سرحدوں سے بالاتر ہوتا ہے اور فنکاروں کے بیچ میں سرحدوں اور ممالک کو نہیں لانا چاہیئے‘۔

    واضح رہے کہ فواد خان آج کل بھارت میں اپنی فلم پدما وتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ دپیکا پڈوکون کے مقابل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • ممبئی: میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،دپیکا پڈوکون

    ممبئی: میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،دپیکا پڈوکون

    ممبئی: بالی ووڈ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ نہ تو میری منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی میری شادی ہوئی ہے،میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں اداکاروں کے اہلخانہ نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے اور دونوں کی خاموشی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گھر میں منگنی بھی ہوچکی ہے،تاہم دپیکا پڈوکون نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا.

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ پر پاکستانی اداکار فواد خان کے ہمراہ واک کی،اس فیشن شو کے دوران دپیکا عروسی لباس پہنے نظر آئیں.

    DIPIKIA POST 1

    اس فیشن شو کے بعد دپیکا پڈوکون سے رنویر سنگھ سے منگنی کے متعلق سوال کیا گیا جس پر دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’اس بات کی وضاحت کا یہ سب سے اچھا موقع ہے،نہ تو میری منگنی ہوئی ہے،نہ ہی میری شادی ہوئی ہے اورمیرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘.

    DIPIKIA POST 2

    فیشن شو میں پیش کیے گئے ملبوسات کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہر دلہن اپنی شادی کے روز خوبصورت نظر آنا چاہتی ہے اور جب میں شادی کروں گی تو میں بھی یہی چاہوں گی‘.

    DIPIKIA POST 3

    یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ دوفلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں اداکار ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم ’پدماوتی‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے.

  • فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان کا بالی ووڈ میں بلندیوں کا سفر جاری ہے اور شنید ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

    fawad-post-1

    اس بارے میں سب سے پہلے فلم فیئر ایوارڈز کے ایڈیٹر جتیش پہلائی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ دھر ہوں گے جن کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

    fawad-post-3

    فواد خان کچھ عرصہ قبل ہی آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کر چکے ہیں۔ ان کی 2 بالی ووڈ فلمیں ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل، ہے مشکل‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کر رہے ہیں۔

    fawwad

    فواد خان کی اداکاری کو بھارت میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ بھارتی چینل ’زندگی‘ سے ان کے ڈرامے تواتر کے ساتھ نشر کیے جارہے ہیں جبکہ یہ چینل ایک ماہ قبل ’فواد فیسٹیول‘ بھی منا چکا ہے جس کے دوران فواد خان کے ڈرامے دکھائے گئے۔

  • دپیکا کے لیے فواد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

    دپیکا کے لیے فواد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

    میڈرڈ: پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ حسینا دپیکا پڈکون کے لیے گانا گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے.

    پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فواد بالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروں کی پسند بن گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور فلمساز کرن جوہرنے بھارتی فلم اندسٹری کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) راکس 2016 ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی.

    تقریب کے دوران میزبان کرن جوہر کی جانب سے فواد خان کو رومانوی گیت گانے کا چیلینج دیا گیا،جس پر پاکستانی اداکار بالی ووڈ حسینا دپیکا پڈوکون کے لیے گیت ’’روپ تیرامستانا‘‘ گانا گاتے ہوئےگھٹنے کے بل بیٹھ گئے،جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

    واضح رہے کہ فواد خان اور کرن جوہر ایک ساتھ رواں برس آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کررہے ہیں.

  • فواد خان نے انڈین ڈراموں میں بھی اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    فواد خان نے انڈین ڈراموں میں بھی اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    بالی ووڈ میں روزبروز کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ وہ ہندستان کے ٹیلی ویژن پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں۔

    بالی ووڈ میں فلم ’خوبصورت‘اور’کپور اینڈ سنس‘جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے سرخیوں رہنے والے فواد نے کہا ہے کہ میری اداکاری کی شروعات ہی ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی اور پاکستان میں کئی ٹی وی شو کرنے کے بعد مجھے فلموں میں موقع ملا تھا اور آج کے دور میں تو بڑے بڑے ستارے ٹی وی کا رخ کر رہے ہیں۔

    kapoor

    پاکستان کے ٹی وی شو ‘ہمسفر’ سے شناخت قائم کرنے والے اس اداکار نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر اداکاری کا طریقہ فلموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے جس کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہیں۔

    fawwwad-klhan-01

    انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اچھی کہانی اور اچھا کردار ملے تو میں ٹیلی ویژن پر کام ضرور کرنا چاہوں گا، ٹی وی اور فلموں کے علاوہ میں ڈرامے بھی کرنا چاہتا ہوں، جو اداکاری کا سب سے مشکل کام ہے۔

    ایک فیشن پروگرام میں اپنے مداحوں سے ملنے پہنچنے پر فواد خان نے کہا کہ ہندستان میں جو پیار ملا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں ہے اور انہیں الگ الگ جگہوں پر مداحوں سے ملنا کافی اچھا لگتا ہے۔

  • پاکستان اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کے اہم ستاروں کی جگہ لے لی

    پاکستان اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کے اہم ستاروں کی جگہ لے لی

    بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کو شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کا متبادل قرار دے دیا گیا۔

    پاکستانی اداکار فواد خان نے انتہائی مختصرعرصے میں اپنی بے داغ اداکاری کے بل بوتے پر بولی ووڈجیسی بڑی فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔

    پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد تازہ ترین ایک فیشن مگزین کے فرنٹ پیج پر جلوہ گر ہوئے ہیں ۔

    بھارت میں پاکستان اداکار فواد خان کی پُرکشش تصویر مسلسل دوسرے ماہ کسی دوسرے بھارتی میگزین کے کور پیج پر لگی ہے، بھارتی میگزین ہائے بلٹز (Hi! Blitz) کے مئی کے کور پیج پر فواد کی خان کی تصویر لگی ہے جس میں وہ انتہائی پُرکشش ، پُر اطمینان اور ساکن دکھائی دے رہے ہیں ۔

    Fawad Khan

    میگزین نے فواد خان کو ’دی نیو ایج آف خان ‘قرار دیا ہے کہ فوادبالی ووڈ خانزشاہ رخ، سلمان اور عامر کی صف میں شامل ہو جائینگے یاپھر ان کی جگہ لے لیں گے ۔

    رپورٹ میں فواد کی اگلی بالی ووڈ فلم کے بارے میں تو نہیں بتایا گیا تاہم پاکستان میں فواد خان دوفلمیں سائن کر چکے ہیں جن میں البیلا راہی اور مولا جٹ شامل ہیں ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسی مگزین کے فرنٹ پیج پر بالی ووڈ کے ستارے جس میں رنبیر کپور ، بپاشا باسو ، کرینہ کپور ، لارا دتہ ، ویدیہ بالن ، عمران خان اور جیکولین فرننڈس بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

    فواد خان ٹائمز سیلبریٹیز کی رواں سال شائع ہونے والی فہرست میں 18 پوائنٹس کے ساتھ بولی وود کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

  • فواد کو اپنے گھر کا حصہ سمجھتی ہوں، سونم کپور

    فواد کو اپنے گھر کا حصہ سمجھتی ہوں، سونم کپور

    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم خوبصورت میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور انھیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔

    چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی، علاوہ ازیں شیو سینا کے رہنماﺅں کے طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو مہاراشٹرا کی سرزمیں پر کسی صورت اپنے کام کی تشھیر کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سونم کا کہنا تھا کہ انکے بہت سے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستا ن ہے تو کیا اب وہ محض چند لوگوں کی باتوں پر ان سے دوستی ختم کردیں ؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دو ٹکڑے برٹش سرکار نے کیااس میں دونوں ملکوں کی عوام کا کیا قصور ہے؟۔

    Sonam Kapoor

    سونم کپور کا کہنا تھا کہ صرف مذہب ذات یا نسل کی بنیاد پر انسانیت کو پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ واضح رہے اداکارہ کی پریم رتن دھن پایو 12نومبر کو ملک بھرکے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    سورج بر جاتیا کی پریم رتن دھن پایو کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔

  • فحش مناظر فلمانے سے انکارکرنے والے پاکستانی اداکار

    فحش مناظر فلمانے سے انکارکرنے والے پاکستانی اداکار

    پاکستان کے ناموراداکار بھارت میں بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں لیکن فواد خان اور ماہرہ خان جیسے بلند شہرت اداکار فحش مناظرفلمانے سے مسلسل انکار کرتے آرہے ہیں جس کی اطلاعات عوام کو کم ہی ملتی ہیں۔

    حالیہ دنوں پاکستانی اداکار فواد خان ، علی ظفر اور ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلموں میں فحش مناظر فلمانے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔

    ماہرہ خان

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان اورنوازالدین صدیقی کے ساتھ اپنی آنے والے فلم ’رئیس‘ میں فحش مناظرفلمانے سے انکار کیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے نواز الدین صدیقی کے ہمراہ جس منظر کو فلمانے سے انکار کیا ہے وہ کافی حد تک جنسی تشدد کے مناظر پر مبنی تھا اور ماہرہ خان ایسا کوئی بھی منظر فلمانے کے لئے راضی نہیں ہیں جس سے پاکستان میں انکے مداحوں کی نظر میں ان کی ساکھ متاثر ہو چاہے اس فلم میں کنگ خان ہی کیوں نہ موجود ہیں۔

    فواد خان

    ممبئی مرر نابی بھارتی اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے جذبات کو مدںظررکھتے ہوئے اپنی آئندہ آنے والی فلم میں خوبرو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ بے باک مناظر فلمانے سے انکار کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد خان فلم کے دوران جسمانی قربت کے مناظر کی فلم بندی کے حق میں نہیں ہیں لہذا ان کے مشہورپاکستانوں ڈراموں میں بھی اس قسم کے مناظرکو نہیں فلمایا گیا حالانکہ وہ رومانوی ڈرامے تھے۔

    علی ظفر

    نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی بھارت میں فلم لینے سے قبل یہی شرط رکھتے ہیں کہ ان کے کردار کے لئے بوس و کنار کے مناظر نہیں رکھے جائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ اس بات کا خیال رہتا ہے کہ میرے وطن پاکستان میں اخلاقی اقدار کا معیار بے حد بلند ہے اوریہاں کے ناظرین اس قسم کے بے باک مناظر پسند نہیں کرتے۔