Tag: فواد خان

  • ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسیناکی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کاسلسلہ جاری ہے اور اب انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو سینا نے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ  منسوخ کرانے کے بعد اب پاکستانی اداکار فواد خان اورماہرہ خان کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ انتہا پسند جماعت  کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستان فنکار،کرکٹریاکسی بھی پرفارمرکو مہاراشٹرا کی سر زمین پرقدم نہیں رکھنے دیں گے۔

    شیوسینا کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ ان پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کون سائن کررہا ہے، کرن جوہر، فرحان اختر، شاہ رخ خان وغیرہ ذمہ دار بھارتی شہری ہیں اورانہیں پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    پاکستانی اداکارفواد خان، ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ کا آغازکرنے والے ہیں تاہم وہ ابھی فلم “کپوراینڈ سنز” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم  “رئیس” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال ریلیزہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات سے قبل بی سی سی ہیڈکوارٹر پردھاوا بول دیا تھا جب کہ پاکستانی امپائرعلیم ڈارکو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔

  • عالیہ بھٹ کے ساتھ بے باک مناظر ریکارڈ کروانا میری ذاتی مرضی ہے، فواد خان

    عالیہ بھٹ کے ساتھ بے باک مناظر ریکارڈ کروانا میری ذاتی مرضی ہے، فواد خان

    ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ بولڈ سین کرنا نہ کرنا ان کی ذاتی مرضی ہے۔

    ایک انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے حوالے سے کئی دنوں تک میڈیا میں قیاس آرائیاں ہوتی رہی جس میں ان کے اور بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان بولڈ سین کی خبر پر فواد کا انکار شامل ہیں۔

    فواد کے مطابق ایسے مناظر فلمانا یہ نا فلمانا ان کی ذاتی مرضی ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

    فواد خان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کے انہیں پاکستان میں اپنے گلوکاری کے دن بہت زیادہ یاد آتے ہیں۔

    اپنے کرئیر کے حوالے سے فواد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت ہی مختصر کردار ادا کیے ہیں اور خوش قسمتی سے زیادہ تر میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

    فواد کے مطابق انہوں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے کچھ چیزیں مدد کرتی ہیں البتہ کچھ ایسی بھی ہیں جس کے لیے وہ دعا کرتے ہیں کہ کاش وہ انہیں نہ جانتے ہوتے۔

  • فواد خان بھارتی اداکاروں کو اردو سکھا رہے ہیں

    فواد خان بھارتی اداکاروں کو اردو سکھا رہے ہیں

    ممبئی : اداکار فواد خان آج کل بھارتی اداکاروں کو اردو زبان سکھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان ان دنوں نئی آنے والی بھارتی فلم کپور اینڈ سنز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں رشی کپور، عالیہ بھٹ، سدھاتھ ملہوترااور دیگر اداکار شامل ہیں۔

    فلم میں اردو زبان کے بیشتر الفاط بھی استعمال کئے جا رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کے موقع پر فواد خان اردو کے حوالے سے بھارتی اداکاروں کو آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

    بھارتی اداکار سدھاتھ ملہوترا اور فواد خان میں گہری دوستی ہوگئی ہے، سدھاتھ ملہوترا کا کہناہے کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

    With the kapoor of #kapoorandsons fun night @shakunbatra @_fawadakhan_ n his Mrs #party #chilling #cast #crew

    A photo posted by Sidharth Malhotra (@s1dofficial) on

     

    Nights on #KapoorandSons

    A photo posted by Fawad Khan (@ifawadkhan) on

     

    #KapoorandSons celebrating with #Piku

    A photo posted by Fawad Khan (@ifawadkhan) on

     

    Jab we met

    A photo posted by Fawad Khan (@ifawadkhan) on

     

    At the success party of #Piku. All the very best to Deepika Padukone and her entire team!

    A photo posted by Fawad Khan (@ifawadkhan) on

     

    #Khoobsurat promotions in #Dubai

    A photo posted by Fawad Khan (@ifawadkhan) on

  • سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    کراچی :  بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اداکار سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے پاکستان کے بارے میں اداکار فواد خان سے سُنا ہے۔

    فلم ایک ویلن کے اسٹار سدھارت ملہوترا بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    سدھارت ملہوترا اپنی نئی فلم  ’برادر‘ میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہونگے جبکہ ایک اور فلم ’کپور اینڈ سنز‘میں فواد خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • فواد خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں، سونم کپور

    فواد خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں، سونم کپور

    بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان  بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جس کا اندازہ انہیں فواد کے ساتھ فلم ’’خوبصورت‘‘ میں کام کرکے اور گھر پران کے ساتھ بات چیت میں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فواد خان کم گو اورشرمیلے نظرآتے ہیں اور ان کے مداح بھی انہیں اسی قسم کے کرداروں میں پسند کرتے ہیں لیکن درحقیقت عام زندگی میں وہ بڑے زندہ دل اورپرمزاح ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد خان نے سونم کپورکے ساتھ فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں کام کیا تھا جو پاکستانی اداکارکی بالی ووڈ میں پہلی فلم بھی تھی۔

  • فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    اپنی بہترین اداکاری کے باعث خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کسی بھی بالغ کردار کو نبھانے کے مخالف نظر آئیں ہیں لیکن ان کا یہ رویہ ان کے مستقبل کے لئے خطرناک ثابت ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

    فلم فیئر کے مطابق فلم ’بیٹل آف بیٹورا‘میں ان کی جگہ سدھارتھ ملہوترا کو کاسٹ کیا جارہا ہے ، کیونکہ پاکستان ادکار فواد خان نے فلم میں رومانوی کردار جسے کہ بوسہ دینے والے کردار سے معزرت کرلی تھی ۔

      اس فلم میں ہیروئن کا کردار سونم کپور ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر سونم کپور کی بہن ریا کپور ہیں ۔

    اس قبل بھی پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ  فواد خان بالی ووڈ کے وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے فحش سین عکسبند کرانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ اس پر عمل پیرا بھی ہیں ۔

  • پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان نے چند روز قبل بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کو دعوت دی۔

    پاکستانی اداکار آج کل بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ دوستیاں کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔

    چند قبل فواد افضل خان بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ دیکھائی دے رہے تاہم آج وہ بالی ووڈ کے عمر رسیدہ اور لیجنڈ اداکاررشی کپور اور ساتھی اداکار سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک شام گزارتے نطر آئے۔

     

    بالی ووڈ اداکار رشی کپور جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم دیکھائی دیتے ہیں ، رشی کپور نے ایک ٹوئٹ میں تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ان کی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے کرداروں کے ساتھ نظر آئے۔

    اداکار فواد خان رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک گھر کے اندر خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیئے، تمام اداکار آنے والی نئی فلم ’کپور اینڈ سنز ‘ کے شوٹنگ کے سلسلے میں ایک ساتھ جمع ہوئے ۔ یاد رہے کہ اداکار فواد خان فلم’ کپور اینڈ سنز‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا۔

     تفصیلات کے مطابق عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد خان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو، ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں، حتی کہ فواد کے ان دونوں مشہور رومانوی فیملی ڈراموں میں کوئی ایسے مناظر نہیں۔

    ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد خان کسی بھی ایسے منظر کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں جو ان کے ہم وطنوں کے لئے دیکھنے کے قابل نہ ہو اور جس کی وجہ سے اشتعال پھیلنے کا اندیشہ ہو۔

    ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر کو سافٹ کرنے پر غور کریں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد کے اگلی بار ممبئی آنے پر سب مل بیٹھ کر ان مناظر پر گفتگو کریں گے تاکہ ان مناظر کی وجہ سے مستقبل میں کسی تنازع سے بچا جا سکے۔