Tag: فواد عالم

  • طیب طاہر قومی ٹیم کا حصہ مگر پی ایس ایل سے باہر؟ سوال اٹھ گیا

    طیب طاہر قومی ٹیم کا حصہ مگر پی ایس ایل سے باہر؟ سوال اٹھ گیا

    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے طیب طاہر کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں عدم شمولیت پر سوال اُٹھادیا۔

    نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ طیب طاہر پاکستان سے ریگولر کھیل رہا ہے اور پاکستانی ٹیم کا کپتان محمد رضوان ہے،’رضوان ملتان سلطانز کا کپتان بھی ہے‘۔ مگر طیب طاہر کو کسی فرنچائز نہیں لیا۔۔ کیوں؟

    ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ طیب طاہر پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کررہا ہے، مگر پی ایس ایل میں اسے موقع کیوں نہیں ملا؟ انہوں نے سوال کیا کہاں کون غلط ہے؟ یا اُدھر وہ غلط ہیں، یا وہ اِدھر غلط ہیں۔

    اس چیز کا جواب دینا چاہئے کہ طیب پاکستانی ٹیم کا ریگولر پلیئر ہے، وہ اپنی لیگ کرکٹ نہیں کھیلے گا تو پاکستانی ٹیم میں پھر کیسے کھیل سکتا ہے؟ اتنی صلاحیت اس میں کیسے ہے کہ وہ اپنی لیگ نہیں کھیل پارہا مگر وہ پاکستانی ٹیم میں کیسے کھیل رہا ہے؟

    فواد نے سوال اُٹھایا کہ آپ کیسے سلیکشن کرتے ہیں کسی پلیئر کی؟ کہ کسی نے ایسی ہی تھوڑا سا پریشر ڈالا آپ نے اسے ٹیم میں رکھ لیا، آپ کے پاس تو کوئی جواز ہی نہیں ہے، جب آپ اُس کو ادھر نہیں کھلا رہے تو پاکستان میں کیسے چانس دے رہے ہیں؟۔

    آپ نے چھ چھ آٹھ آٹھ بار اس پلیئر کو ٹیم میں موقع دے دیا، کس وجہ سے یہ سب کیا گیا، کیا پرفارمنس ہے، انہوں نے کہا کہ میں اس پر ڈاؤٹ نہیں کررہا، میں ان کی سلیکشن پر سوال اُٹھا رہا ہوں۔

    اس سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز نے اپنی اسکول لائف سے متعلق بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا تھا۔

    نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح خاموشی سے وہ اپنا اسائمنٹ کلاس کی لڑکیوں سے کروا لیا کرتے تھے۔

    پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنی کلاس کی لڑکیوں سے ایسا کیا کہتے تھے جو وہ آپ کا کام بخوشی کردیا کرتی تھیں؟

    جس کے جواب میں فواد عالم نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی بنیادی طور پر اور طبیعتاً ایک شریف بچہ تھا اور زیادہ تر خاموش رہتا تھا جس کا اندازہ کلاس کی دیگر لڑکیوں کو بھی تھا۔

    نامور بھارتی کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میری لکھائی بہت زیادہ خراب ہوا کرتی تھی تو میں اپنی کلاس فیلوز سے درخواست کرتا تھا تو وہ میرا ہوم ورک کردیا کرتی تھیں۔

  • اپنی خاموشی سے کیسے فائدہ اٹھایا ؟ فواد عالم نے اہم راز فاش کردیا

    اپنی خاموشی سے کیسے فائدہ اٹھایا ؟ فواد عالم نے اہم راز فاش کردیا

    لاہور : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فواد عالم  نے اپنی اسکول لائف سے متعلق بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح خاموشی سے وہ اپنا اسائمنٹ کلاس کی لڑکیوں سے کروا لیا کرتے تھے۔

    پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنی کلاس کی لڑکیوں سے ایسا کیا کہتے تھے جو وہ آپ کا کام بخوشی کردیا کرتی تھیں؟

    جس کے جواب میں فواد عالم نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی بنیادی طور پر اور طبیعتاً ایک شریف بچہ تھا اور زیادہ تر خاموش رہتا تھا جس کا اندازہ کلاس کی دیگر لڑکیوں کو بھی تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میری لکھائی بہت زیادہ خراب ہوا کرتی تھی تو میں اپنی کلاس فیلوز سے درخواست کرتا تھا تو وہ میرا ہوم ورک کردیا کرتی تھیں۔

    اس موقع پر حاضرین میں موجود ایک شخص نے فواد عالم سے ان کے کھیلنے کے انداز سے متعلق سوال کیا کہ آپ کریز پر پہلے سے سیدھے کیوں کھڑے نہیں ہوتے عین موقع پر کیوں سامنے آتے ہیں؟

    جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں بہت زیادہ جدوجہد کی لیکن مجھے کوئی اتنا زیادہ جانتا نہیں تھا تو سوچا کہ کیوں نہ کچھ نیا کروں کہ جس سے منفرد نظر آؤں تو میں نے کریز پر کھڑے ہونے کا یہ انداز اپنایا۔

    واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے  اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ وہ 2009 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

    اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ فواد عالم ریٹائرمنٹ لے کر امریکا منتقل ہورہے ہیں تاہم کرکٹرز نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/maya-alis-comment-on-cricketer-fawad-alams-video-goes-viral/

  • ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں

    کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کی عمر 63 برس تھی۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ والدہ چند ماہ سے شدید علیل تھیں، ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت ٹاکراکب ہوگا؟

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔

    اطلاعات کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ میں ادا کی جائیگی۔

  • فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر کیا کہا؟

    فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر رد عمل دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امریکا روانگی کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں۔

    مگر اب اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ اُن کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں، ایسی خبریں صداقت پر مبنی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ کرکٹ شائقین میں ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

  • فواد عالم کا ریٹائر منٹ لینے کا عندیہ، امریکا منتقلی کی تیاری

    فواد عالم کا ریٹائر منٹ لینے کا عندیہ، امریکا منتقلی کی تیاری

    لاہور:معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا، جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فواد عالم امریکا منتقل ہوجائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کررہے ہیں، فواد عالم امریکا کی جانب سے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    فواد عالم کو 2009 کے بعد 2020 میں انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ جولائی 2022 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ فواد عالم سے قبل احسان عاد ل، سمیع اسلم اور حماد اعظم بھی امریکا میں اپنا پڑاؤ ڈال چکے ہیں، جبکہ کرکٹر فواد عالم 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کے لئے اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں۔

  • ’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا‘ فواد عالم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا‘ فواد عالم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فواد عالم نے سوشل میڈیا پر نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔

    ’نہ چھیڑ ملنگا نوں‘ فواد عالم کی تصاویر وائرل

    فواد عالم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا، اللہ نے رحمتوں کے بعد نعمت سے بھی نواز دیا ہے‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fawad Alam (@iamfawadalam)

    واضح رہے کہ 2011 میں فواد عالم نے سمرین فواد سے شادی کی تھی، 2018 میں فواد عالم کو اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نواز ا جس کا نام فاطمہ ہے۔

  • فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

    فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے بتادیا

    لاہور: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں فواد عالم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران فواد عالم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے سوال پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کی موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ جو لڑکے ٹیم کے ساتھ سفر کررہے تھے ان کو ہی مواقع فراہم کریں کیونکہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ساتھ سفر بھی کررہے ہیں۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فواد عالم ڈومیسٹک میں فارم کا مسئلہ لگ رہا ہے، تاہم نئے لڑکوں کی فارم کی بنیاد پر فواد عالم اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کے میچز کی پرفارمنس پر اسکواڈ کو منتخب کیا ہے، 5 روزہ ٹیسٹ میں ہمارے پاس فاسٹ بالرز زیادہ نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے اور تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے، وہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمارے پاس حارث رؤف جیسے بہت زبردست بالر ہے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عابد علی پر ہماری نظر ہے ان کی پروگریس اچھی چل رہی ہے، عابد علی مستقبل میں ہمارے پلینز میں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں ہے۔

    چیف سلیکٹر محمدوسیم نے انجرڈ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھے۔

  • فواد عالم کا میچ کے حوالے سے اظہار خیال

    فواد عالم کا میچ کے حوالے سے اظہار خیال

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹسمین فواد عالم کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ میں یہ اننگز کھیلنے اور سنچری بنانے پر خوش ہوں لیکن قومی ٹیم کی شکست پر دل سے دکھی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زیادہ سے زیادہ دیر وکٹ پر رک کر کھیلیں۔ ٹیم مشکل میں تھی، اسی وجہ سے ہماری کوشش یہ رہی کہ آج کا دن وکٹ پر گزار لیں۔

    ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم نے نیوزی لینڈ سے شکست پر افسوس کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ میں یہ اننگز کھیلنے اور سنچری بنانے پر خوش ہوں لیکن قومی ٹیم کی شکست پر دل سے دکھی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ ٹیم مشکلات کا شکار تھی، ایسے وقت میں پرفارم کیا، میری طرح سب ہی نے میچ بچانے کی کوشش کی۔ وکٹ پر موجودگی کے دوران ہماری کوشش تھی کہ ہار نہیں ماننی، لگے رہنا ہے، سیشنز بائے سیشنز آج کا دن گزارنا ہے۔

    فواد عالم نے مزید کہا کہ مخالف بولر کی اچھی گیند پر تو بیٹسمین کو آؤٹ ہو ہی جانا ہوتا ہے، ہم دونوں کی وکٹ پر یہی کوشش تھی آؤٹ نہ ہوں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

    ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم نے سینچری سمیت کئی ریکارڈز بنا ڈالے، کیویز کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری جڑنے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے۔

    اس کے علاوہ غیر ایشیائی کنڈیشنز کی چوتھی اننگز میں کریز پر سب سے زیادہ رکنے والے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر بھی انہوں نے اپنا نام درج کروالیا۔

  • ’’اسی طرح کھڑے ہوکر رنز بنائے ہیں اور بناؤں گا‘‘

    ’’اسی طرح کھڑے ہوکر رنز بنائے ہیں اور بناؤں گا‘‘

    ساؤتھمپٹن: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ اسی طرح کھڑے ہوکر رنز بنائے ہیں اور آئندہ بھی بناؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے روز کھیل کے اختتام پر فواد عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 600 رنز کا دباؤ ہوتا ہے لیکن میچ ابھی ختم نہیں ہوا ہم فائٹ کریں گے۔

    فواد عالم کا کہنا تھا کہ اسی طرح کھڑے ہوکر رنز بنائے ہیں اور آئندہ بھی بناؤں گا، اسی انداز سے کھیل کر پاکستانی ٹیم میں آیا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم سے دور رہنا کیسا ہوتا ہے مجھے پتا ہے، 11 سال بعد اللہ نے دوبارہ یہاں بٹھایا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ تین وکٹیں جلدی گرنا برا ہوا کل کا پہلا سیشن اہم ہوگا کوشش کریں گے وکٹیں جلد نہ گریں۔

    مزید پڑھیں: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان مشکلات کا شکار، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

    فواد عالم نے کہا کہ مصباح الحق اچھے انداز میں سمجھاتے ہیں، کوشش ہوگی دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کروں۔

    واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز بنانے کے بعد گرین کیپس کے ابتدائی تین بلے بازوں کو بھی پویلین بھیج دیا، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے۔

  • ’’امید ہے فواد عالم دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے‘‘

    ’’امید ہے فواد عالم دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے‘‘

    ساؤتھمپٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کا کہنا ہے کہ امید ہے فواد عالم دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کے پرفارم نہ کرنے پر پورا پاکستان مایوس ہوا ہے مگر امید ہے کہ دوسری اننگز میں وہ اچھا پرفارم کریں گے۔

    عابد علی نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اچھا اسکور سیٹ کریں لیکن بارش کی وجہ سے ہمارے بلے باز جلدی آؤٹ ہوگئے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین بولر ہیں اور میں اس چیز کو چیلنج سمجھ کر کھیل رہا تھا، میرا انگلینڈ میں پہلا ٹور ہے اس لیے مشکل پیش آئی لیکن کوچنگ ٹیم بہت محنت کررہی ہے دوسری اننگز میں اچھا کھیل پیش کروں گا۔

    اوپنر بلے باز نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جلدی آؤٹ ہونے پر معذرت ہی کرسکتا ہوں، یونس خان بیٹنگ بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کی آدھی ٹیم 126 رنز پر آؤٹ

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر دھوکا دے گئی، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے، بابر اعظم 25 اور محمد رضوان 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان اظہر علی پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناکام ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنا کر چلتے بنے، 11 سال بعد ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    اوپنر عابد علی نے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی انہیں کرن نے برنس کے ہاتھوں کے کیچ آؤٹ کروایا، اسد شفیق 5 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر سبلی کو کیچ دے بیٹھے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسٹیورٹ براڈ، کرن اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔