Tag: فواد عالم

  • انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو شامل کیے جانے کا امکان

    انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو شامل کیے جانے کا امکان

    ساؤتھ ہمپٹن: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاداب خان کی جگہ فواد عالم یا فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان کی جگہ فواد عالم یا فہیم اشرف کی شمولیت متوقع ہے، اگر فواد عالم فائنل الیون کا حصہ بنتے ہیں تو وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔

    واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فواد عالم 2009 کے بعد سے اب ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

    مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو شامل کرنے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ ٹرننگ وکٹ ہوگی، قومی ٹیم کو ایک اسپنر اور ایک ایکسٹرا بیٹسمین کے ساتھ جانا چاہئے، میں اگر کپتان ہوتا تو فواد عالم کو مڈل آرڈر میں شامل کرتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور اسد شفیق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسکور نہیں کیا اور اگر آپ کے سینئر کھلاڑی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو ٹیم کا حوصلہ پست ہوجاتا ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو اپنی باڈی لینگویج اور کمیونی کیشن اسکلز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

  • فواد عالم دورہ انگلینڈ میں کس کی کمی محسوس کررہے ہیں؟

    فواد عالم دورہ انگلینڈ میں کس کی کمی محسوس کررہے ہیں؟

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ شائقین نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، میدان میں تماشائیوں کی غیرموجودگی سے ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر فواد عالم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی جرسی پہن کر فخر محسوس ہوتا ہے، مصباح الحق اور یونس خان کی کوچنگ میں کھیلنا اعزاز ہے، شائقین نے ہمیشہ سپورٹ کیا، ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کوچنگ پینل میں بڑے نام ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، کوویڈ19 کے باعث ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا پڑتا ہے، انگلینڈ کے خلاف بھرپور کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

    دورہ انگلینڈ میں کس کھلاڑی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ رمیزراجہ نے بتادیا

    خیال رہے کہ فواد عالم کو دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے پر ان کے چاہنے والوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا، مداحوں کا کہنا تھا کہ فواد کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن دورے کے لیے ان کی شمولیت خوش آئند ہے، مایہ ناز بلے باز انگلش گراؤنڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

    دوسری جانب ووسٹر میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوا، کوچز اور پلیئرز تین ماہ بعد گراؤنڈ میں واپسی پر خوش نظر آئے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکوں سے اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

  • لوگوں کا پیار ہی میری محنت کا اصل صلہ ہے، فواد عالم

    لوگوں کا پیار ہی میری محنت کا اصل صلہ ہے، فواد عالم

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑی فواد عالم نے کہا ہے کہ لوگوں سے ملنے والا پیار میری محنت کے لیے کافی ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ میرے اندر جو برداشت اور صبر کا عنصر ہے اس کا سارا کریڈٹ میرے والد طارق عالم کو جاتا ہے جو خود بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

    فواد عالم کا کہنا تھا کہ ’میرے والد مجھے فائٹر کہہ کر بلاتے ہیں، فرسٹ کلاس میں پرفارم کر کے لوگوں کا جو پیار حاصل ہوتا ہے وہ میری محنت کے لیے کافی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے کھیلنا یا نہ کھیلنا اہم بات تو ہے مگر میری حوصلہ افزائی والد اورعوام کرتے ہیں، والد مجھے کبھی مایوس نہیں ہونے دیتے ہمیشہ کچھ کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں، یہی ساری باتیں میری سوچ کو مثبت رکھتی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا ڈالی

    فواد عالم نے سلیکشن بورڈ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے کے سوال پر کہا کہ ’میں ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور بہتر کھیل پیش کروں گا‘۔

    https://www.facebook.com/arysports.news/videos/740686843118460/

    یاد رہے کہ فواد عالم نے حال ہی میں ڈبل سنچری بنا کر ڈومیسٹک میں 12 ہزار رنز مکمل کیے اور انہیں اب امید ہے کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سری لنکا کے ساتھ ہونے والی سیریز میں منتخب کرے گی۔

  • یوم دفاع و شہدا پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت

    یوم دفاع و شہدا پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت

    کراچی: ملک بھر میں 6 ستمبر یوم شہداء جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آج 6 ستمبر کویوم دفاع پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پرمنایا جارہا ہے، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک کی افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وقار یونس

    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس نے ڈیفنس ڈے پر پاکستانی ایف 16 جیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہماری خوبصورت سرزمین کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔‘

    شاہد آفریدی
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ’6 ستمبر کا دن ہمارے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، میں آج کے دن پاک فضائیہ کی شہید پائلٹ مریم مختار کے گھر گیا اور اللہ ان کی روح کو سلامت رکھے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ شہید خاتون پائلٹ کی بہادری کا سن کر حیرت ہوئی، مریم مختار ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

    فواد عالم

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 6 ستمبر کے ہیش ٹیگ کرتے ہوئے ایک خوبصورت شعر تحریر کیا جس میں لکھا ہے کہ ’خون دل دے کہ نکھاریں گے رخ برگ گلاب، ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔‘

    احمد شہزاد

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا یوم دفاع کا لوگو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر اس سرزمین کے کے بہادر بیٹوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، پاکستان زندہ باد۔‘

  • معروف کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے

    معروف کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے

    کراچی: معروف بلے باز فواد عالم نے اداکاری کی دنیا میں‌قدم کر دیا، جلد وہ ایک کامیڈی ڈرامے میں‌جلوہ گر ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم سے دور رہنے والے فواد عالم نے اداکار بننے کا فیصلہ کر لیا. فواد عالم جلد سرکاری ٹی وی پرنشر ہونے والے ایک ڈرامے میں نظر آئیں گے.

    یوں‌ لگتا ہے کہ ٹیم سے دوری کے مایوس کن دور میں خود کو ہشاش بشاش رکھنے کے لیے فواد عالم نے یہ فیصلہ کیا ہے.

    خیال رہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے باعث ایک طویل عرصے سے سلیکشن کمیٹی، بالخصوص چیف سلیکٹر انضمام الحق پر تنقید جاری ہے. کہا جاتا ہے کہ اس باصلاحیت کرکٹر کو پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    اس ضمن میں متعدد بار چیف سیلیکٹر سے سوال کیا گیا، مگر وہ اس کا تشفی جواب نہیں‌ دے سکے.

    دوسری جانب فواد عالم نے ایک طویل عرصے سے خاموشی اختیار کیے رکھی، البتہ انھوں نے نہ لیے بغیر محنت کے باوجود منتخب نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی ہے.