Tag: فواد چوہدری

  • فواد چوہدری کا سلمان اکرم راجہ کے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ردعمل

    فواد چوہدری کا سلمان اکرم راجہ کے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر ردعمل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری نے سلمان اکرم کے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے پوئے کہا سلمان اکرم صرف اپنا وزن بڑھا رہے ہیں، پارٹی کا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پارٹی نے اپنے کیسز درست انداز سے نہیں لڑے، جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو لیگل کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا لیکن وہ درست کام نہ کرسکے اور ان کی بنائی ہوئی لیگل اسٹریٹیجی بالکل غلط ثابت ہوئی۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ سلمان اکرم نے زندگی میں پیسوں کے بغیر کبھی کوئی کام نہیں کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے میری تجویز کردہ لیگل اسٹریٹیجی اپنائی ہوتی تو آج یہ سزائیں نہ ہوتیں، مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرتاج گل کے کیس میں تاحال سپریم کورٹ میں اپیل تک دائر نہیں کی گئی۔

    سابق رہنما نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ لیگل ٹیم دیگر کاموں میں مصروف ہے اور کیسز کو وہ توجہ نہیں مل رہی جو ملنی چاہیے تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے اب واحد امید شاہ محمود قریشی ہیں، اگر وہ جیل سے باہر آتے ہیں تو پارٹی کی سیاسی اسٹریٹیجی میں بڑی تبدیلی آئے گی کیونکہ وہ اہم کیسز میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم سیاستدان ہیں، دہشت گرد نہیں، اور مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ہی ووٹ ملتے ہیں اور انہیں کسی بھی صورت مائنس نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ سلمان اکرم راجہ نے مریم نواز کے کیس میں کیلبری فونٹ کے ذریعے جعلی دستاویزات پیش کیے تھے، ان کی علیمہ خانم کے ساتھ لڑائی ہو چکی ہے کیونکہ علیمہ کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا کہا تھا، تو پھر سلمان اکرم پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں ووٹنگ کیوں کروا رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم صرف اپنا وزن بڑھا رہے ہیں، پارٹی کا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

  • میرے پاس 50 کروڑ نہیں ، ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا، فواد چوہدری

    میرے پاس 50 کروڑ نہیں ، ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال کے جواب میں کہا میرے پاس 50 کروڑ نہیں ہے ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص کے بیان پر کہا شیخ وقاص کی جانب سے اس قسم کے بائیکاٹ کی ضرورت نہیں تھی، خبر کی تردیدکی ضرورت ہوتی ہے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایسے لوگ آگئے ہیں جن کوسیاست میں کوئی جانتا بھی نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا اس ٹیم کیساتھ کامیابی کا موقع صفر ہے، موومنٹ بڑی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی والے کنفیوز ہے ان کو معلوم ہی نہیں کرنا کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو بھی سمجھ نہیں آرہا کرنا کیا ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں ایسے لوگ ہیں جن کا سیاست سے تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی اصل قیادت کو ختم ہی کردیا گیا ہے۔

    مرزا آفریدی پی ٹی آئی میں واپس آگئے آپ کیوں نہیں آسکے؟ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا میرے پاس 50 کروڑ نہیں ہے ورنہ پی ٹی آئی میں واپس آجاتا۔

  • فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    راولپنڈی: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقل کی سماعت ہوئی۔

    طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے فواد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، اسپیشل جج اینٹی کرپشن خاور رشید نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر فواد پر جہلم میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج کرایا تھا، ان کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔

  • "اپنے لیے کچھ دماغ بھی آرڈر کردو”، فواد کے جواب پر عدنان سمیع لاجواب

    "اپنے لیے کچھ دماغ بھی آرڈر کردو”، فواد کے جواب پر عدنان سمیع لاجواب

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کو ایسا جواب دیا کہ وہ لاجواب ہوگئے۔

    عدنان سمیع اور فواد چوہدری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اکثر ایک دوسرے سے بحث کرتے نظر آتے ہیں، حال ہی میں عدنان سمیع نے ایکس پر اپنی تصویر لگائی جس میں وہ اپنے نئے ‘ان ایئر مانیٹرز’ کان پر لگائے ہوئے تھے جس پر بھارتی پرچم بنا ہوا تھا۔

    ایکس پر اس پوسٹ پر فواد چوہدری نے لکھا کہ کچھ دماغ بھی آرڈر کردو، ایئر پرو تو تمہارے لیے کافی چھوٹے ہیں جبکہ فواد نے عدان کی اس پوسٹ پر ہیش ٹیگ ’ساڈا بم واپس کرو‘ کا بھی استعمال کیا۔

    اس کمنٹس سے عدنان سمیع اتنے زچ ہوئے کہ انھوں نے خاموش ہونے میں ہی عافیت جانی اور فواد چوہدری کی بات کا جواب نہیں دیا ورنہ اس سے قبل وہ کچھ نہ کچھ ضرور کہتے تھے۔

    گلوکار عدنان سمیع پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرچکے ہیں، وہ بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کےلیے اپنے پرانے وطن پاکستان کے خلاف بولتے نظر آتے ہیں۔

    انھوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے لگاتار پاکستان کے خلاف منفی بیانات دیے جس پر کئی بار فواد چوہدری نے ان کو ترکی بہ ترکی جواب دیا،

    پہلگام واقعے کے بعد جب عدنان سمیع نے پاکستان مخالف بیانات دیے تو فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ کیا عدنان سمیع کو بھی بھارت سے نکالا جائے گا؟ اس سوال پر عدنان سمیع سیخ پا ہوگئے اور فواد چوہدری سے تلخ کلامی شروع کردی اور فواد چوہدری کو جاہل اور احمق قرار دیا۔

    خیال رہے کہ عدنان سمیع یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ انھیں بھارتی شہریت حاصل کرنے میں 18 سال لگے جبکہ ایک مرحلے پر وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک ’بے وطن‘ بھی رہے، پاکستان میں اپنے تحفظ کے حوالے سے خدشات لاحق تھے۔

  • ‘اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا، جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہو’

    ‘اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا، جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہو’

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا، جس نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنےکم عرصےمیں اتنا بڑا نقصان کسی ایئرفورس کا نہیں ہوا جتنا بھارت کا چند گھنٹوں میں ہوا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے چند گھنٹوں میں 5 جہاز اور 20 ایئر بیس تباہ کرالیے، پھر بھارت کو منتیں ترلے کرکے جنگ بندی کرنا پڑی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ تو دور بھارت روایتی جنگ میں پاکستان کامقابلہ نہیں کرسکتا، عوام پاک افواج خصوصاً پاک فضائیہ کی شکرگزارہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے، دنیامیں تاثر تھا بھارت جنوبی ایشیا کا اسرائیل ہے، جو بدل گیا، آج پاکستان جنوبی ایشیا کی سیاست لکھ رہا ہے۔

    یاد رہے پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چند گھنٹوں میں 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا تھا۔

    بھارتی طیاروں کو جنرل ایریا بھٹنڈا، اکھنور، اونتی پور اور ایک مقبوضہ سری نگر میں بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا تھا، ان طیاروں کو اس وقت گرایا گیا جب ان طیاروں نے پاکستان پر حملہ کیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سکوئی اور ایک کمبیٹ ڈرون شامل ہے۔

  • فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات

    فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کےحقوق کوتہس نہس کررہےہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سےملی ہوئی ہے۔

  • فراڈ وکلا لیڈر شپ نے پی ٹی آئی ہائی جیک کر لی، فواد چوہدری کا بڑا بیان

    فراڈ وکلا لیڈر شپ نے پی ٹی آئی ہائی جیک کر لی، فواد چوہدری کا بڑا بیان

    اسلام آباد: فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیا۔

    پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف ہائی جیک ہو چکی ہے، انھوں نے کہا تحریک انصاف کی وکلا لیڈر شپ بنیادی طور پر فراڈیے ہیں، پارٹی ہائی جیک ہو چکی ہے اور اس کا قبضہ چھڑانا اہم ہے۔

    فواد چوہدری نے لیڈر شپ کا نام لے کر تنقید کی، اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، شبلی فراز اور رؤف حسن نے پارٹی ہائی جیک کر لی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ منی لانڈرنگ ایکسپرٹس سے پارٹی کا قبضہ چھڑایا جائے۔

    وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس، فیصل واوڈا

    9 مئی واقعات کے بعد دیگر کئی سیاست دانوں کی طرح سیاست سے ’وقفہ‘ لینے والے فواد چوہدری نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد جیسے لوگ پالیسی میں شامل کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری اس وقت عدالتوں میں متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور وہ مسلسل موجودہ پی ٹی آئی عہدے داروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے۔

  • اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ دے مارا

    اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ دے مارا

    راولپنڈی : اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری نے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا،جس کے باعث وہ زمین پر گرگئے تاہم جیل عملے نے دونوں کو چھڑایا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی۔

    ہاتھا پائی کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا ، جس کے باعث وہ زمین پرگرگئے، دونوں کو جیل عملے نےچھڑایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شعیب شاہین نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی اور جھگڑے میں زمین پرگرنے سے ہاتھ پر ہونے والازخم بھی بانی کو دکھایا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھےجیل کےگیٹ نمبرپانچ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    دوسری جانب سابق وزیر نے بتایا کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لے کر ٹی وی پر مجھے بھگوڑا کہا، میں نے شعیب شاہین کوکہابانی پی ٹی آئی کا نام لیکر ایسی باتیں نہ کیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہم دونوں نے صلح کرلی، معاملہ ختم ہوگیاہے۔

  • میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، فواد چوہدری

    میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘خبر’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف وفد کو آج جوخط اور ڈوزیئر بھیج رہی ہے، ان کاسیاسی حق ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہےملک کی بڑی جماعت کے سربراہ سے آئی ایم ایف وفد نہیں ملتا، بڑی جماعت کے سربراہ سے مؤقف نہیں لیا جاتا اور چیف جسٹس سے لیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔

    سابق وزیر نے زور دیا نرم رویہ اختیار نہیں کیا جائے گا تو سیاسی درجہ حرارت کیسے نیچے آئے گا۔

    گرینڈالائنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو شروع سے مشورہ دیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنائیں، مولانا کا شکوہ تھا، پی ٹی آئی نے کہا حکومت سے بات نہیں ہوگی اور پھر بات کی، آج جو گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ پہلے بنا لینا چاہیے تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ  نوازشریف بن جائیں، فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ نوازشریف بن جائیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ نوازشریف بن جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جو ملاقاتیں ہوئی ہیں ان کی تصدیق بھی ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی بیانیے سے پیچھےنہیں ہٹ رہے، اس لیے بات چیت ناکام ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈرہیں، بانی پی ٹی آئی کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ نوازشریف بن جائیں۔

    سیاسی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک نہیں جانا، کوئی ڈیل نہیں کرنی، بانی پی ٹی آئی آؤٹ آف سلیبس آگئے ہیں، اب وہ پیچھے ہٹنے کو بھی تیار نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی خوف ہے کہ عمران خان باہر آگئے تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا، الیکشن کےعلاوہ دوسراکوئی راستہ نہیں ہے، آخر میں الیکشن ہی ہونے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ واحد حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےالیکشن کی تاریخ پراتفاق کرلیا جائے، اس میں کوئی دورائے نہیں کہ بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

    شہباز شریف سے متعلق سوال پر سابق وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس بات چیت کی اسپیس نہیں ہے، حکومت پہلے اسٹیبلشمنٹ سے تو بات کرے پھر پی ٹی آئی سے بات کرے، حکومت کو پوچھنا چاہیے کہ ان کی اسپیس کیا ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہی نہیں کراسکتی تو فیصلہ بانی نے ہی کرنا ہے۔