Tag: فواد چوہدری ٹویٹ

  • کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ فواد چوہدری نے تصویر شیئر کردی

    کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ فواد چوہدری نے تصویر شیئر کردی

    کراچی: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوال کیا ہے کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال کیا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟

    فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ ’کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند آسمان پر رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں کس نے درست بات کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذوالحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے مگر رویت ہلال والے کہہ رہے ہیں کہ چاند نظر نہیں آیا جب بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئےگا؟

    ان کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آجائےگا، سائنسی دور میں ٹیکنالوجی سے چاند کیوں نہیں دیکھا جا سکتا؟

    انہوں نے بتایا کہ عید سے پہلےکمیٹی بن جائےگی اور رویت کے معاملات حل کر لیےجائیں گے۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کل رات ہوچکی ہے، عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

  • برٹش ایئرویز کے بعد دیگر کمپنیاں بھی اپنا آپریشن بحال کریں گی، فواد چوہدری

    برٹش ایئرویز کے بعد دیگر کمپنیاں بھی اپنا آپریشن بحال کریں گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برٹش ایئرویز کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، برٹش ایئرویز کے بعد دیگر کمپنیاں بھی اپنا آپریشن بحال کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دوسرے کئی ملکوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برٹش ایئرویز کا فضائی آپریشن بحال کرنا خوش آئند اقدام ہے، ہمارے خوبصورت ملک کو کئی لوگ درست طریقے سے سمجھ نہیں سکے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش ایئرویز کے بعد دیگر کمپنیاں بھی اپنا آپریشن بحال کریں گی، اکادکا منفی واقعات پر سفری انتباہ جاری نہیں کیے جانے چاہئیں۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان کے لیے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ برطانیہ نے 10 سال بعد پاکستان سے برٹش ایئرویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، برٹش ایئرویز نے 10 سال قبل 2008 میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

    برطانوی سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے، آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ برٹش ایئر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

    دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی دہائیوں پر مبنی جدوجہد رنگ لانے لگی۔ پاکستان میں امن اور استحکام آرہا ہے۔