Tag: فواد چوہدری کی اہلیہ

  • فواد چوہدری کی  اہلیہ نے بڑا اعلان کردیا

    فواد چوہدری کی اہلیہ نے بڑا اعلان کردیا

    راولپنڈی : سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور ان کی انتخابی مہم میں چلاؤں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کیس میں 19 دسمبرکی تاریخ دے دی گئی ہے، کوئی رشتے دار فوادچوہدری کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا، وہ جہلم سے الیکشن لڑیں گے۔

    حبا چوہدری نے اعلان کیا کہ فواد چوہدری جیل سے ہی الیکشن لڑیں گے اور ان کی انتخابی مہم کل سے خود چلاؤں گی۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جہاں کیس کی سماعت کی گئی تاہم دونوں ملزمان پر کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

  • حبا چوہدری نے اپنے شوہر پر رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا

    حبا چوہدری نے اپنے شوہر پر رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے اہلیہ حبا چوہدری نے اپنے شوہر پر رشوت لینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم اورچیف جسٹس اپیل کی کہ فواد کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد پررشوت لینےکا الزام مسترد کرتی ہوں، میرے شوہر نےکوئی رشوت نہیں لی

    حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بات یہ ہےاس کا کیس مدعی تیسری پیشی پربھی وہ پیش نہیں ہوا، وزیراعظم اورچیف جسٹس اپیل کرتی ہوں فواد کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز فراہم کی جائے۔

    یاد رہے آج فواد چوہدری کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت مین پیش کیا گیا تھا، وکلاء سے مشاورت کے بعد فواد چوہدری روسٹرم پر آئے۔

    فواد چوہدری نے موقف اپنایا تھا کہ تیسری پیشی ہے اورمدعی مقدمہ سامنے نہیں آیا، وہ غائب ہے، اگر اسے ڈرایا گیا ہے تو میرے ساتھ پولیس گارڈز ہوں گے، ان سے میرا کوئی تعلق نہیں، گرفتارکرنا ہے تو کرلیں۔

    فواد چوہدری کاکہنا تھا کیس عدالت کے سامنے ہے، جس پر عدالت نے پی‌ ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔

  • فواد چوہدری کی اہلیہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کی شکر گزار

    فواد چوہدری کی اہلیہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کی شکر گزار

    اسلام اباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے لئے ساتھ دینے پر تمام لوگوں کی شکرگزارہوں۔

    حبا فواد کا کہنا تھا کہ آج فواد چوہدری کولےکرعزت کےساتھ گھرجارہی ہوں، آج ہمیں عدالتوں سے انصاف ملا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ کاچالان جمع ہوانہ فرد جرم عائد ہوئی، عدالت نےانھیں ضمانت دے دی ہے، میں اور میری بیٹیاں فوادکو لینے اڈیالہ جارہےہیں۔

    یاد رہے سیشن عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

    جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیے تھے کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری یہ گفتگو دوبارہ نہیں کریں گے ، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، فوادچوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔

  • ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے، اہلیہ حبا فواد

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاخیری حرنے استعمال کئے جارہے ہیں، ایک پارلیمنٹرین اور پاکستانی شہری کو اس کے حقوق نہیں دیئے جارہے۔

    جو لوگ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں وہ کچھ شرم کریں، کل پیشی ہے، ہم لڑیں گے اور فواد چوہدری کو رہا کروا کر رہیں گے۔

    خیال رہے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر میں ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کے باوجود پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا۔

    جس کے بعد فواد چوہدری ضمانت کیس کی سماعت کل دوپہر سوا دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن کے وکلا نےپرسوں تک کا وقت مانگاتھا،، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔

  • پرویز الٰہی کی فواد چوہدری کی اہلیہ سے اپنے بیان پر معذرت

    لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے رابطہ کیا۔

    جس میں چوہدری پرویز الٰہی نے حبا فواد سے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    فواد چوہدری کی اہلیہ کیا۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے صدر پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو ٹیلی فون کیا تھا۔

    جس میں پرویزالٰہی نے گرفتاری سے متعلق اپنے بیان پر فواد چوہدری اور اہلخانہ سے معذرت کی تھی۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط نہایت احترام و عقیدت کا رشتہ ہے، نادانستہ بیان سے فواد اور اہل خانہ کے جذبات مجروح ہوئے جس پر افسوس ہے۔

  • فواد چوہدری کی طرح کسی اور حراست میں لیا تو ہر گھر سے ہبہ نکلے گی ، اہلیہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی طرح کسی اور حراست میں لیا تو ہر گھر سے ہبہ نکلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی اور اہلیہ نے عدالت کے باہر پریس کانفرنس کی۔

    فوادچوہدری کی اہلیہ ہبہ نے کہا کہ فواد چوہدری پر ایک بار پھر کپڑا ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، فواد چوہدری کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ سینئر وکیل اور سب سے بڑی پارٹی کے مرکزی رہنما ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کے چہرے پر کپڑا ڈالا جائے گا تو ہم اس کی مذمت کریں گے، دیکھتے ہیں اگلے مرحلہ اڈیالہ ہے یاسب جیل ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ فواد چوہدری کی طرح کسی اور حراست میں لیا تو ہر گھر سے ہبہ نکلے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے رابطہ کیا ہے ، مونس میرے بھائی کی طرح ہیں،پرویز الہی سے بھی بات کروں گی۔

    دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی نے کہا کہ ریاست کےظلم اوربربریت کے خلاف کامیابی ہوئی ہے۔

  • فواد چوہدری کی اہلیہ کا شوہر کی گرفتاری پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ نے شوہر کی گرفتاری پر چیف جسٹس سے ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ نے شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

    اہلیہ فواد چوہدری نے بتایا کہ پونے 6بجے کےدرمیان گھرمیں گھس کر فوادچوہدری کو گرفتار کیاگیا،ان کولےکر جانےوالےاہلکار پولیس یونیفارم میں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 10 سے 12 بندے لیکر آپ فواد چوہدری کو گرفتارکرلیں ، فواد چوہدری کو جس طرح گرفتارکیاگیا یہ بالکل غلط طریقہ کار ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ جمہوریت میں ہر شہری کو حق حاصل ہے ،فواد چوہدری قوم کے لیڈرہیں، یہ کیا طریقہ کار ہے کہ گھر میں گھس کر گرفتارکیا جائے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ فوادچوہدری پر تشدد کیا گیا ہے یا نہیں۔

    فواد چوہدری کی اہلیہ نے چیف جسٹس سے ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فواد چوہدری کے کیس پر میرٹ پر فیصلہ کرکے انہیں رہا کرے۔

    انہوں نے وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی۔