Tag: فواد چوہدری کی اہلیہ حباء

  • فواد چوہدری کے کیس میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں، اہلیہ کی درخواست

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حباء نے درخواست کی ہے کہ کیس میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں اور فیصلہ جلد کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ ہبہ چوہدری نے شوہر کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں ، اس کیس میں جو بھی تاخیر ہو رہی ہے اس کو فوری کیا جائے

    پی ٹی کے کے کارکنان سے کہوں گی وہ سیشن کورٹ میں آئے ، تمام وکلاء آ چکے ہیں۔

    حباء چوہدری نے کہا کہ درخواست ہے کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے اور تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں۔

    دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی بھی شہری کو قید میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی طرف سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ہے، اعظم سواتی سمیت دیگر رہنماوں پر غلط مقدمات درج کیے گئے، ریاستی جبر دکھایاجا رہا ہے ،ہم اپنی قانونی لڑائی جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے پولیس کے ریکارڈ آنے تک سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 12.30 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔