Tag: فواد چوہدری کے بھائی

  • پرویز الہی کا فواد چوہدری کے بھائی کو فون ، گرفتاری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو فون کرکے گرفتاری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو ٹیلی فون کیا۔

    جس میں پرویزالٰہی نے گرفتاری سے متعلق اپنے بیان پر فواد چوہدری اور اہلخانہ سے معذرت کی۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط نہایت احترام و عقیدت کا رشتہ ہے، نادانستہ بیان سے فواد اور اہل خانہ کے جذبات مجروح ہوئے جس پر افسوس ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فوادچوہدری کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت، نہایت قابل مذمت ہے، بیان پرمعذرت خواہ ہوں، فواد چوہدری اور اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

    فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کررہے ہیں، آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے ہیں، بطور خاندان آپ اور آپ کے اہل خانہ کی دائم سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔

  • فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ مل گیا

    فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ مل گیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے بھائی بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ، فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ، بیرسٹرفیصل چوہدری وفاقی وزیرفوادچوہدری کے بھائی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے ، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔