Tag: فواد چوہدری گرفتار

  • فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

    فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کو اسلام آبادسے گرفتار کرلیا گیا ، ان کی اہلیہ حبا فواد نے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد میں گھرسے گرفتار کرلیا گیا۔

    سابق وزیر کی اہلیہ نے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو کہاں منتقل کیا گیا کچھ معلوم نہیں۔

    یاد رہے رواں سال 10 مئی کو تحریک انصاف کے سابق رہنما فوادچوہدری کو سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس نے انہیں 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں 16 مئی کو عدالت نے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا اور 24 مئی کو سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں فواد چوہدری کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    یہ تقریباً صبح 6 کی فوٹیج ہے جب اسلام آباد پولیس کے اہل کار فواد چوہدری کو گرفتار کر کے لے جا رہی تھی۔

    فوٹیج کے مطابق فواد چوہدری کو ان کی گاڑی سے اتارا گیا اور پھر مسلح اہل کار ان کو تحویل میں لے کر روانہ ہو گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج فواد چوہدری کے گھر کے بالکل سامنے کی ہے۔

    فواد چوہدری اپنے گھر آ رہے تھے جب انھیں پولیس اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا، گرفتاری کے وقت ان کا ڈرائیور بھی موجود تھا، تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

    فوٹیج کے مطابق تقریباً درجن بھر پولیس اہل کاروں نے اس کارروائی میں حصہ لیا، تاہم فوٹیج سے یہ معلوم نہیں ہو پا رہا ہے کہ پولیس اہل کاروں کی وردی کون سی ہے، کیا وہ صرف اسلام آباد پولیس کے اہل کار تھے یا مقامی اہل کاروں نے بھی حصہ لیا۔

    پولیس اہل کار ڈبل کیبن سمیت مختلف گاڑیوں میں آئے تھے، فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو بالکل گھر کے سامنے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انھیں گرفتاری کی اطلاع ڈرائیور نے دی۔

  • عدالتی حکم پر فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل، ای سی جی نارمل

    لاہور: گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر طبی معائنہ مکمل ہو گیا، ای سی جی نارمل نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پر تنقید کے الزام میں گرفتار فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، ان کا بیس لائن ٹیسٹ کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے جو ٹھیک آئی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔

    اسپتال رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کی شوگر ویلیو 183 ہے، سی بی سی ٹیسٹ کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں، ان ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    سروسز اسپتال میں فواد چوہدری کے لیے ماہر دماغی امراض کو بھی بلا لیا گیا ہے، ان کی چھاتی کا ایکسرے بھی کروایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے ان کی راہداری ریمانڈ طلب کی تھی، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

    جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کا راستہ 3 سے 4 گھنٹے کا ہے، فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد ہی انھیں اسلام آباد لے جایا جائے۔

    ادھر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جادہ چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، کارکنوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔