Tag: فواد چوہدری

  • عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

    عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس خود چیئرمین پی ٹی آئی تقسیم کررہے ہیں، انتخابی ٹکٹس پر بہت سے سرپرائز ہیں، کئی لوگوں کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق پرویزالٰہی،عثمان بزدارکوٹکٹ دیاگیاہے،شہبازگل کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔

    اس موقع پرمیزبان کاشف عباسی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا پی ٹی آئی دوبارہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ دے گی جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکیلئےایڈوائس نہیں کروں گا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان دوبارہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنائیں گےتو کیاآپ کو حیرت ہوگی؟، جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ جی یقینی طورپرحیرت ہوگی لیکن یہ عمران خان کافیصلہ ہوگا۔

    آج سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق ہونے والی سماعت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج اٹارنی جنرل نےجواب دیناتھاانہوں نےدیا،سیاسی قائدین کی افطارکےبعد میٹنگ کاسوچ رہےتھی لیکن نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہےبہترماحول میں کام ہوجائے اسی لئے عدالت عظمیٰ قانونی اورسیاسی دونوں پہلو دیکھ رہی ہے۔

    پی ڈی ایم رہنماؤں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ بینچ کابائیکاٹ کرینگے،آج عدالت میں جب بینچ نےکہا کہ آپ بائیکاٹ کررہےہیں تو کہنےلگے’نہیں’، پی ڈی ایم میں کنفیوژن ہےایک لیڈرالگ دوسرا لیڈرالگ بات کرتاہے،پی ڈی ایم باہرعدالت کو اسکینڈلائزاوراندرساتھ لےکرچلناچاہتی ہے۔

  • الیکشن کمیشن پاکستان  کیساتھ  کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، فواد چوہدری

    الیکشن کمیشن پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں۔ 

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ زمان پارک پر تحقیقات کےلیے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف درخواست دائر کی، آئی جی اور سی سی پی او کیسے معاملے کی تفتیش کرسکتے ہیں، یہ جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، اصل میں جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو قاتل ہیں وہی تفتیش کرنے پر لگے ہیں، سیاسی ورکرز پر دہشتگردی کی دفعات لگائی جارہی ہیں، پاکستان میں جو سیاسی کارکنوں کے ساتھ ہوا تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ارشد شریف جیسے نامور صحافی قتل کردیا گیا، 3500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار اور ہراساں کیاگیا۔علی امین گنڈاپور کو دیکھ لیں ایک سےدوسری عدالت لیکر جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع نے جو مطالبہ کیا آئین کی بنیادیں ہلانے کے مترادف ہے، وزارت دفاع نے کہا ہے پاکستان فیڈریشن اسٹیٹس ختم کریں یونٹی فارم بنادیں، یہ مطالبہ کررہے ہیں فیڈریشن ختم کردیں اورون یونٹ بحال کردیں، جو مطالبہ کیا جارہا ہے یہ چھوٹے صوبوں کو ناقابل قبول ہوگا، آپ نے یہ درخواست دے کر آئین کی بنیادیں ہلادی ہیں، آئین کیساتھ جو کھلواڑ ہورہا ہے یہ بہت ہی خطرناک ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتے ہیں الیکشن نہیں کراسکتے تو الیکشن کمیشن کا کیا کام ہے، آپ نئی گاڑیاں خرید رہے ہیں مگر اتنے خوفزدہ ہیں باہر نکل نہیں سکتے، آپ پاکستان کیساتھ کھلواڑ میں حصہ دار ہیں، کوئی الیکشن کمیشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم الیکشن نہیں کراسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کہتی ہے سیکیورٹی نہیں دے سکتے، وزارت دفاع کہتی ہے دہشتگردوں کا خطرہ ہے، وزارت خزانہ کہتی ہے پیسے نہیں دے سکتے، اگر ایسا پہ چلتا رہا تو لوگ گھر سے باہر نکلیں گے اور حالات سری لنکا اور ترکی جیسے ہوجائیں گے۔

  • اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ نہیں پتا، فواد چوہدری 

    اعظم نذیر تارڑ کو آئین کا کچھ نہیں پتا، فواد چوہدری 

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہا اعظم نذیر تارڑ پھانسیاں بچانے والے وکیل ہے آئین کا انہیں کچھ پتا نہیں اس لیے ان کے کہنے پر شہباز شریف چلے تو کھڈے میں گریں گے۔ 

    لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیاں ڈمی پارلیمنٹ کو ڈھال کی طرح استعمال کررہی ہے، پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہوگا کہ الیکشن اختیارات کوروک سکے، اس مین پارلیمنٹ کی ووٹنگ ضروری ہے یہ کہنا کہ غیر آئینی ہے۔ 

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج رقم جاری نہ ہوئی تو سپریم کورٹ کی توہین ہوگی، جس کے بعد سب سے پہلے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کو 6 ماہ کیلئے گھرجانا پڑےگا۔ 

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے، لندن پلان میں شہبازشریف کو نا اہل کرانا مریم نواز اور نوازشریف کا پلان ہے، شہباز شریف کو بکرا بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ 

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف عقل سے کام کریں اور سیاست بچائیں، پہلے حمزہ شہباز شریف کو فارغ کیا گیا، اب شہباز شریف کی قربانی دینے جارہے ہیں۔  

    فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ پھانسیاں بچانے والے وکیل ہے آئین کا انہیں کچھ پتا نہیں اس لیے ان کے کہنے پر شہباز شریف چلے تو کھڈے میں گریں گے، شہباز شریف اعظم تارڑ کے بجائے کسی عقل مند آدمی سے مشورہ کرے۔  

    فوادچوہدری نے کہا کہ ایک کے بعد دوسری قرارداد لانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے ہونگے اگر الیکشن نہیں ہوئے تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ 

  • اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں، فواد چوہدری

    اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں، فواد چوہدری

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے  کہا ہے کہ پوری دنیا میں بہترین لوگ سپریم کورٹ میں لگائے جاتے ہیں اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں ججز کی تعیناتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، لیکن پاکستان میں نئی منطق ہے کہ کوئی قابل ہے یا نہیں سینئر ہے تو لگا دو۔

    فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرٹ کے خلاف تعیناتیاں تباہ کن ہیں، پوری دنیا میں بہترین لوگ سپریم کورٹ میں لگائے جاتے ہیں اور اس وقت پاکستان کے بہترین جج سپریم کورٹ میں ہیں۔

  • کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتی، فواد چوہدری

    کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتی، فواد چوہدری

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زمان پارک پر حملہ ہوا آئی جی اور وزیراعلیٰ کے حکم پر ظل شاہ کو اغواکرکے قتل کیا گیا اور انہوں نے ظل شاہ کے قتل کا پرچہ ہم پر کردیا، یہ مذاق آپ کے سامنے ہے، ہم قائدین پر پریس کانفرنس کرنے پر پرچہ دیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی تاریخ رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے ضروری نہیں ہر بار ٹھیک ہوں گے لیکن یہ سمجھنا ہے یہ فیصلہ فائنل ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتی، پاکستان میں عدالتوں کا نظام ہی مذاق بنا لیا ہے، پاکستانیوں کا اعتماد اٹھ رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 90دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے جب تک مثبت نتیجہ نہیں آئے گا وہ الیکشن نہیں کرائے گی، موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اظہر صدیق کے گھر پر رات کو حملہ ہوا ،اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، اظہر صدیق کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ نہیں ڈریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و حقوق بحال ہوں گے،آج کل سپریم کورٹ میں تاریخی کیسز کی سماعت ہوگی، حکومتی مشینری سپریم کورٹ کے خلاف کام کررہی ، سپریم کورٹ پر ن لیگ کے حملوں کی تاریخ پرانی ہے لیکن آج پوری وکلابرادری سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےججز اختلافات کے باوجود بھی یہ نہیں کہہ رہےکہ الیکشن آگے ہوں گے، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو سپریم کورٹ بطور ادارہ ختم ہوجائے گا، پورا پاکستان خوف کی چادراتار چکا ہے، چودہ مئی کو الیکشن ہونے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن  22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے، فواد چوہدری

    الیکشن کمیشن  22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے، فواد چوہدری

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تمام کارکنوں کو پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن  22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے سے نگراں حکومت کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  نگراں حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی،  الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کرے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن  22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے، 22 اپریل کے بعد موجودہ نگراں وزرا کے فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔

  • حکومت اور ان احمقوں نے ملکر اٹارنی جنرل کو پھنسا دیا، فواد چوہدری

    حکومت اور ان احمقوں نے ملکر اٹارنی جنرل کو پھنسا دیا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور ان احمقوں نے ملکر اٹارنی جنرل کو پھنسا دیا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت بائیکاٹ سے پیچھے ہٹ گئی ہے، حکومت نے میڈیا پر جو 2 دنوں سے پوزیشن لی تھی اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ جج صاحب نے کہاکلیئر کریں کہ مقدمہ منسوخ کیا جائے یا فل کورٹ بنائیں، حکومت اور ان احمقوں نے ملکر اٹارنی جنرل کو پھنسا دیا ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہاکبھی کہتے ہیں مقدمہ سنیں کبھی کہتے ہیں نہیں سنیں جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ ایک ذہن بنا کر آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیکرٹری فنانس اور دفاع نے رپورٹ پیش کی کہ ملک ڈوب چکا ہے، انہوں نےکہا الیکشن کیلئے دینےکو 20 ارب روپے بھی نہیں ہیں، عدالت نےکہاکہ آئین میں نامزدگیوں پر حکومت نہیں چلتی آپ کوکچھ کرنےکیلئے نیت دکھانا ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا کوئی حکومت عوامی سطح پر قبول کر سکتی ہے کہ ہم فیل ہوگئے؟ ان کے پاس کوئی دلیل نہیں صرف نامزدگیوں پر حکومت چلانا چاہتے ہیں، آج اسلام آباد کو غزہ بنا دیاگیا، میڈیا اور وکلا کو اندر آنے سے روکا گیا۔

    فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وکلا نے آئین اور سپریم کورٹ سے یکجہتی کا اظہار کیا یہ روشن پاکستان کی نوید ہے، بائیکاٹ اور حکومت کا نہ ماننا یہ سوچ آئین میں نہیں ہے اگرحکومت نہیں مانتی تو 2  وزیر اعظم پہلے گھر گئے تیسرا بھی چلا جائے گا۔

  • اگر آئین توڑا گیا تو پاکستان سڑکوں پر ہوگا، فواد چوہدری نے خبردار کردیا

    اگر آئین توڑا گیا تو پاکستان سڑکوں پر ہوگا، فواد چوہدری نے خبردار کردیا

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنےکےبعد نوے دن میں الیکشن ہونےہوتے ہیں، اگر آئین توڑا گیا تو پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اورمقدمہ میں ضمانت کیلئےپیش ہواہوں، زمان پارک کےباہرپریس کانفرنس کرنےپرکیس بنایاگیا، اس مقدمےمیں آج عدالت سے ضمانت ملی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرچے کاٹنے کا ماحول بنا دیا گیا ہے، خان صاحب پر 40 پرچے تو صرف دہشت گردی کے ہیں، مجھ پرتقریباً7کیسزہیں کسی کا کوئی سرپیرنہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اظہرمشوانی اور شاہد حسین دونوں کو اغوا کیا گیا جبکہ ریمنڈڈیوس 2 بندے مار کر چلا گیا ایک دن کی سزا بھی نہیں ہوسکی۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ پہلےمریم اورنگزیب نے کہا ہم بینچ کا فیصلہ نہیں مانیں گے، اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد 90دن میں الیکشن ہونے ہوتے ہیں، اگرآئین توڑا گیا تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا مسنگ پرسن کا معاملہ اہم ہے ،مطالبہ کرتے ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

  • ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوا، لسانی فسادات ہوگئے تو پھر کوئی قابو نہیں پاسکے گا، فواد چوہدری

    ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوا، لسانی فسادات ہوگئے تو پھر کوئی قابو نہیں پاسکے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خوانخواستہ ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوا، لسانی فسادات ہوگئے تو پھر کوئی قابو نہیں پاسکے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے، تارڑ فیملی پہلے بھی فور فرنٹ پر تھی اور آج بھی ہے، چیف جسٹس کو اس وقت بھی کمزور کیا گیا تھا آج بھی کیا جارہا ہے۔

    پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن التوا کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

    ’اب دیکھنا یہ ہے چیف جسٹس اور جج صاحبان  1997کے واقعات دیکھے، پڑھے ہیں، تاریخ یہ طے کرے گی کہ کون آئین پرعمل درآمد کرتا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ خیبر پختونوا اور پنجاب کے انتخابات ہیں، کے پی، پنجاب میں انتخابات نہیں ہوتےتو 10 سال تک انتخابات نہیں ہونگے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات انتہائی خراب ہیں،ملک میں آئینی ، سیاسی،معاشی انتشار ہے، خوانخواستہ امن وامان کامسئلہ ہوا، لسانی فسادات ہوگئے تو پھر کوئی قابو نہیں پاسکے گا بس دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں جج صاحبان کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

  • اتنے حالات خراب ہیں تو پولیس بتائے اب تک کتنے دہشت گرد اٹھائے ہیں، فوادچوہدری

    اتنے حالات خراب ہیں تو پولیس بتائے اب تک کتنے دہشت گرد اٹھائے ہیں، فوادچوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتنےحالات خراب ہیں توپولیس بتائے اب تک کتنے دہشت گرد اٹھائے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے پاکستان کولیپس کر چکا اس لئے الیکشن نہیں کرا سکتے، چیف جسٹس نےکہا 8 اکتوبر کی تاریخ کس نے دی الیکشن کمیشن کے پاس جواب نہیں تھا، ان کی باتوں سے لگتا ہے کہ یہ الیکشن نہیں کراپائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں الیکشن کے لیے پولیس نہیں تو آپ مجھے بتائیں پشاور دھماکے کی کیا اپڈیٹ ہے اب تک کسی کو پکڑا ہے، اتنے حالات خراب ہیں توپولیس بتائے اب تک کتنے دہشت گرد اٹھائے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کانگریس ہائیرنگ ہونی ہے، جس ملک کے 10 ملین ڈالر نہیں الیکشن کرانے کیلئےکیا اسے ایٹمی پروگرام رکھنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بہت ہی خطرناک بیان دے رہی ہے، حکومت کی جانب سے ایسے بیان کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، سپریم کورٹ میں تقسیم ڈالنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اگر وکلا تحریک کا آغاز ہوتا ہے تو ہم اسکے پیچھے کھڑے ہونگے، ساری قوم سپریم کورٹ کے پیچھےکھڑی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ تین دو اور چار تین والا مسئلہ حل ہوگیا، فیصلہ تین دو کا تھا اس پر عمل درآمد کر دیا ہے، اب بینچ دوسرے حصےکی طرف جا رہا ہے، بینچ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا الیکشن کیوں نہیں کرارہے تو الیکشن کمیشن نے جواب دیا پاکستان کولیپس کرگیا ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کرتاہوں حکومتی مؤقف لائیو دکھائیں، حکومت کہہ رہی ہے کہ اتنی زیادہ دہشت گردی ہے کہ کنٹرول نہیں کرسکتے، پیسوں کا بحران ہے پیسے نہیں دے سکتے۔