Tag: فواد چوہدری

  • آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

    آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا کہ اب پاکستان میں آئینی حکومت بہت زیاہ دور نہیں، آئین پر عمل درآمد کے علاوہ پاکستان میں کوئی راستہ نہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی، عدلیہ کو پتا ہے پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا اور اسی مہینے میں بہتری کا سفر بھی شروع ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اظہر مشوانی کو اغوا ہوئے 3 دن گزر گئے ان کا کچھ پتا نہیں، شاہد حسین لندن چھوڑ کر پاکستان آئے وہ بھی تین دن سے غائب ہیں، عامر مغل کے گھر چھاپا مارا گیا لیکن وہ نہیں تھے تو 10 سال کے بچوں کو پولیس لے گئی، پاکستان کے لوگوں کی اس طرح سے بے عزتی برداشت نہیں کر سکتے۔

    انھوں نے کہا جس طرح حکومت چل رہی ہے یہ دوبارہ فیٹف لسٹ میں ڈلوائیں گے، 72 گھنٹوں میں اب تک آٹے کی قطاروں میں 6 لوگ مر چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں اگر ہم اقتدار میں آئے تو آپ کو سیاست کا پورا موقع دیں گے، عمران خان نیشنل پارٹی اور نیشنل ایجنڈے پر چل رہے ہیں، آج ہم سری لنکا نہیں بنے تو صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے، لوگ تنگ ہیں چاہتے ہیں کہ اب انقلاب کی طرف بڑھا جائے۔

  • ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں،  فواد چوہدری کی اہلیان لاہور سے اپیل

    ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں، فواد چوہدری کی اہلیان لاہور سے اپیل

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اہلیان لاہور سے درخواست کی ہے کہ ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور سے درخواست ہے ساری رکاوٹیں اور سختیاں مسترد کر کے مینار پاکستان پہنچیں، آج کاجلسہ حقیقی آزادی کاجلسہ ہے، یہ جدوجہد آپ کی آزادی اور اگلی نسل کے حقوق کیلئے ہے۔

    فواد چوہدری نے پولیس کے کریک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ آج کےجلسےکوسبوتاژکرنےکیلئےلاہورمیں سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، سڑکیں بلاک کی گئیں،پولیس نےمتعددگھروں پر بغیروارنٹ چھاپے مارے، یہ سب کچھ رمضان المبارک میں ہو رہا ہے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف آج گریٹر اقبال پارک میں جلسے کا اہتمام کررہی ہے، جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے، جلسےکی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے لاہور میں مینارپاکستان جانے والے راستےکنٹینرز لگاکربند کردیے گئے ہیں ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی،  فواد چوہدری

    پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی، فواد چوہدری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی، تحریک انصاف آرمی چیف کا احترام کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس نہج پر ہے کہ کوئی لسانی فساد برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

    فواد چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا آپ آگ سے کھیل رہے ہیں، درخواست ہے اپنے الفاظ محتاط طریقے سے استعمال کریں، اپنے بیانات میں توازن لائیں اور تشدد کی حمایت نہ کریں اورمخصوص کمیونٹی کیخلاف نفرت پھیلانا بند کردیں۔

    شہباز شریف ک ے بیان کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف کوئی مہم نہ چلائی ہے نہ ارادہ رکھتے ہیں، تحریک انصاف آرمی چیف کا احترام کرتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں فوج کمزور ہوتی ہے تو ملک کمزور ہوتا ہے، توقع ہے کہ سیاست ک ومعمول پر لانے میں کردارادا کریں گے۔

    عمران خان کے فوکل پرسن کی گرفتاری کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ حسان نیازی کو اٹھالیا گیا جو وکیل ساتھ تھا اسے بھی اٹھالیا گیا، وکلا کو غیرقانونی طریقےسے اٹھایا جا رہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، حسان نیازی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس میں جو آپریشنز ہورہےہیں ان پر بات ہورہی ہے، محسن نقوی کیخلاف زمان پارک میں لوٹ مار کا پرچہ کرانے جارہےہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ظل شاہ کی شہادت کی جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت سے رجوع کررہےہیں، اس وقت پورے پاکستان کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پرہے، سپریم کورٹ سے توقع ہے آئین کو بچائیں گے اور عوام کے حقوق کا خیال کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ہم محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کیخلاف زمان پارک میں لوٹ مار کا پرچہ کروانے جا رہے ہیں، مریم نواز بھی اس میں برابر کی مجرم ہیں۔

  • حراست میں تشدد سے بچاؤ کیلئے جوبیان پولیس کہتی ہے وہ دے دیں، فواد چوہدری کا کارکنوں کیلئے  پیغام

    حراست میں تشدد سے بچاؤ کیلئے جوبیان پولیس کہتی ہے وہ دے دیں، فواد چوہدری کا کارکنوں کیلئے پیغام

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تمام کارکنوں کو پیغام میں کہا ہے کہ حراست میں تشدد سے بچاؤ کیلئے جوبیان پولیس کہتی ہے وہ دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام کارکنوں کو کہا ہے اپنے آپ کوپولیس کے تشدد سے بچائیں اور حراست میں تشدد سے بچاؤ کیلئے جوبیان پولیس کہتی ہے وہ دے دیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عوام اورعدالت سب کوہی پتہ ہے ان بیانوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسےبیان پربات کرنا شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں،پی ڈی ایم میں کوئی شرم نہیں۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملک میں بدترین فسطائیت ننگا ناچ رہی ہے اور عدلیہ بے بس نظر آتی ہے، عوام میڈیا، عدلیہ اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ بدترین فسطائیت کے سامنے کھڑے ہوں ورنہ یہ ملک ایسے راستے پر ہے کہ واپسی نہیں ہو گی، خدا پاکستانیوں کی حفاظت کرے۔

  • پولیس نے خواتین پر تشدد کیا، 10 سال کے بچے حراست میں لئے، فواد چوہدری

    پولیس نے خواتین پر تشدد کیا، 10 سال کے بچے حراست میں لئے، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور سے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیاگیا، پولیس چادر اور چار دیواری کے تقدس کوپامال کررہی ہے، آئی جی اسلام آباد اور آئی  جی پنجاب اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آپریشن کے دوران معصوم بچوں اور خواتین کو ہراساں کیاگیا، ہمارا جرم صرف انتخابات کا مطالبہ ہے، الیکشن کمیشن خودکو بے بس کہہ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست،الیکشن کی بات کریں تو کارکنوں پر مقدمات درج کئے جاتے ہیں، پولیس نے 10،10سال کے بچےحراست میں لئے ہیں، پولیس نے خواتین پر تشدد کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو آپ کر رہے ہیں آئین اور قانون کے منافی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، جب الیکشن کمیشن سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

  • فواد چوہدری کا اسلام آباد کے اندرونی راستے فوری طور پر کھولنے  کا مطالبہ

    فواد چوہدری کا اسلام آباد کے اندرونی راستے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کے اندرونی راستے فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے اندرونی راستے فوری طورپرکھولےجائیں، ملک میں آئین اورقانون کی کوئی گنجائش رہنے دیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں فوری رٹ فائل کررہےہیں، انتظامی انتظامات کےنام پرپولیس کی دہشت گردی قبول نہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی نے لکھا چیف جسٹس اسلام آباداپنےاحکامات پرعملدرآمدکروائیں، اسلام آباد کو وار زون میں تبدیل کردیاگیاہے، عوام پر جبر اور ظلم ہو رہا ہے، اس ظلم کے مقابلے کیلئے نکلیں۔

  • وزیر قانون وینیو دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فواد چوہدری

    وزیر قانون وینیو دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فواد چوہدری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر قانون وینیو دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان نے بیان دیا مذاکرات ہونے چاہئیں، وزیر اعظم نے سینیٹ میں کہا مذاکرات ہونے چاہئیں ساتھ ہی ن لیگ کے رہنما نے بھی کہا کہ مزاکرات ہونے چاہیے تو وزیر قانون وینیو دیں ہم مزاکرات کے لیے تیار ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان پر 9 نئی ایف آئی آر کردی گئی ہیں، تحریک انصاف کے لیڈران پرکم سے کم 4،5 ایف آئی آر تو ہیں، لاہور اور پاکستان میں امن ہوا تو لاہور ہائیکورٹ کا بڑا کردار ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ کل جج صاحب نےحکم دیا تو ہم شاہ محمود کی سربراہی میں ملاقات کی، عمران خان کی سیکیورٹی، جلسےکا کہا اتوار کو نہ کریں، اب پیر کو جلسہ ہوگا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری مقصد نہیں حاضری مقصد ہے، عمران خان پیش ہونگے ہم نے انڈرٹیکنگ بھی دے رکھی ہے، وارنٹ میں جوقانون کہتاہے اس پر عمل درآمدکیا جائے گا۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کومحفوظ راستہ دیاجائےتاکہ وہ عدالت پیش ہوں، عمران خان اب سےکچھ دیر بعد عدالت میں تشریف لائیں گے وہی وہ عدالت میں بتائیں گے کہ وہ اسلام آبادجانے کو تیار ہیں۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روکنے کا کہا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

    آئی ایم ایف نے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روکنے کا کہا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روکنے کا کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےڈیفالٹ کا خطرہ ہے ، آئی ایم ایف سے پیسے نہیں ملے تو ہم یقینی ڈیفالٹ کرجائیں گے۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے کہاہے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے، آئی ایم ایف ہمارا دفاعی پروگرام روکنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میزائل پروگرام سےمتعلق باتیں بڑےبحران کی ابتدا ہے، اس کی انتہا ہونےمیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی سوچ کے لوگ ہم پر مسلط ہیں، عمران خان نے کل بھی کہا کہ ہم بات چیت کرنے کو تیار ہیں، ملک میں اگرآج امن ہے توکریڈٹ لاہورہائی کورٹ کو جاتا ہے۔

    اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور دیگرمالیاتی اداروں سے پاکستان کے تعلقات تباہ کردیے، کہتا ہے موجودہ معاشی ٹیم سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہوسکے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف کی وجہ سےمعاشی بحران ملک میں آرہاہے، پہلے مفتاح اسماعیل نےبیڑہ غرق کیااور اب اسحاق ڈارکررہے ہیں، مفتاح اسماعیل نےتباہی کاسفرشروع کیااسےمکمل اسحاق ڈارکررہے ہیں۔

  • ‘یہ حکومت پاکستان پر اللہ کاعذاب بن کر نازل ہوئی ہے، استغفار کی تسبیح پڑھیں’

    ‘یہ حکومت پاکستان پر اللہ کاعذاب بن کر نازل ہوئی ہے، استغفار کی تسبیح پڑھیں’

    لاہور :تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پاکستان پر اللہ کاعذاب بن کرنازل ہوئی ہے، استغفارکی تسبیح پڑھیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ،یہ حکومت پاکستان پراللہ کاعذاب بن کرنازل ہوئی ہے،استغفارکی تسبیح پڑھیں اورجدوجہد میں شامل ہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے رات کے اندھیرے میں خاموشی سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے بڑھا دی گئی تھی ، جس کے بعد نئی قیمت دوسو باہتر روپے لٹر ہوگئی۔

    ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے اضافہ کیا گیا، جس سے ڈیزل دوسو ترانوے روپے لٹر ہوگئی جبکہ مٹی تیل بھی دو روپےچھپن پیسے مہنگا کرکےایک سونوے روپے انیتس پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔

  • نواز شریف کی واپسی، لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی درخواست مسترد

    نواز شریف کی واپسی، لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی درخواست مسترد

    لاہور: ہائی کورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے کیس میں فریق بننے کی فواد چوہدری کی درخواست مسترد کر دی.

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس میں فریق بننے کی استدعا کی گئی تھی۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے میں نیب اور وفاقی حکومت فریق تھے، اس بارے نیب درخواست دائر کر سکتا ہے۔

    فواد چوہدری کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ نواز شریف واپس نہیں آ رہے ہیں، جنھوں نے پچاس روپے کا اسٹام داخل کرایا وہ اب وزیر اعظم ہے، ان لوگوں نے کورٹ کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔

    عدالت نے استفسار دیا کہ جب آپ کے پاس اختیار تھا تب آپ نے یہ معاملہ کیوں نہیں اٹھایا جو آپ اب اٹھا رہے ہیں؟

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک پارٹی کر رہے ہیں، ہر روز نئے ریسٹورنٹ میں نظر آتے ہیں، وہ تو اس پر پوری کتاب لکھ سکتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ سیاسی باتیں ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ جنھوں نے نواز شریف کو باہر بھجوایا اور جن وجوہ کے سبب بھجوایا وہ عدالت کے علم میں لانا چاہتا ہوں۔

    تاہم درخواست گزار کو سننے کے بعد عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔