Tag: فواد چوہدری

  • ہم عدالت کو سرنڈر کرنے کو تیار ہیں پولیس کو نہیں، فواد چوہدری

    ہم عدالت کو سرنڈر کرنے کو تیار ہیں پولیس کو نہیں، فواد چوہدری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کو سرنڈر کرنے کو تیار ہیں پولیس کو نہیں، اگرعمران خان کوکچھ ہوا تو بحران کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑے بحران کاشکارہے، اگرعمران خان کوکچھ ہواتوبحران کسی کےہاتھ میں نہیں رہے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباداورلاہورہائیکورٹ کےپاس قانونی ٹیم موجودہیں، کیا وجہ ہے یہ مقدمے سنے نہیں جا رہے، عمران خان کیخلاف وارنٹ کوفوری طورپرمعطل کیا جائے، وارنٹ ہےکہ آپ نے18تاریخ کوعدالت میں پیش ہوناہے.

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم عدالت کو سرنڈر کرنے کو تیار ہیں پولیس کو نہیں، عمران خان اسلام آباد گئے 4 عدالتوں میں پیش ہوئے، ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہوسکے کیونکہ اطلاعات تھیں ایف ایٹ کچہری میں خان صاحب پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ عمران خان پر جس شخص نے قاتلانہ حملہ کیا وہ کبھی پیش نہیں ہوا ویڈیولنک پر آتا ہے۔

    فواد چوہدری نے سوال کیا کہ ایک وارنٹ رانا ثنا اللہ کا بھی پڑا ہے ،اس پر عمل کیوں نہیں ہورہا؟ مقصد عمران خان کی زندگی لینا ہے، عمران خان کو راناثنا اللہ کے حوالے نہیں کرسکتے۔

    ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازاور ن لیگ کاایک ہی ایجنڈا ہےملک میں خون خرابہ ہو اور الیکشن نہ ہوں، آئی جی پنجاب ، محسن نقوی اور راناثنااللہ تینوں کو جاتی امرا استعمال کررہا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں انتظامیہ کووارن کرتاہوں آپ لوگوں کی زندگیوں سےکھیل رہےہیں، زمان پارک اوراطراف کےگھروں میں آنسوگیس شیل سے بچےمتاثرہورہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنی پالیسی پرریویو کریں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، جو بھی فیصلہ ہوگا اس حوالے سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔

  • وزیر اعلیٰ اور آئی جی الیکشن روکنے کے لیے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    وزیر اعلیٰ اور آئی جی الیکشن روکنے کے لیے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی ہر صورت میں لاشیں گرانا چاہتے ہیں، تاکہ انتخابات روکنے کا جواز پیدا ہو۔

    ‌تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ہاس وقت جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت شروع ہونے کو ہے، پولیس کا نیا آپریشن شروع کیا گیا یہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی ہر صورت میں لاشیں گرانا چاہتے ہیں، تاکہ انتخابات روکنے کا جواز پیدا ہو یہ قتل کے گناہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

    بعد ازاں فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیادت ہائیکورٹ پہنچ چکی ہے اور پولیس نے ایک نیا آپریشن شروع کردیاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن روکنےکے لیے لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، تمام کارکنان کوکہتاہوں کہ زمان پارک پہنچیں، استدعا کی گئی تھی کہ ہماری حاضری جوڈیشل کمپلیکس میں لےجائیں۔

  • مریم نواز سے متعلق  ٹویٹر پر غلط معلومات شیئر کرنے فواد چوہدری  ایف آئی اے میں طلب

    مریم نواز سے متعلق ٹویٹر پر غلط معلومات شیئر کرنے فواد چوہدری ایف آئی اے میں طلب

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مریم نواز سے متعلق ٹویٹر پر غلط معلومات شیئر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو 17 مارچ کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مریم نواز سے متعلق غلط معلومات ٹویٹر پر شیئر کرنے سے متعلق شہری راجہ محمد ہارون کی شکایت پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔

    نوٹس میں فواد چوہدری کو17مارچ کواسلام آباد کرائم سرکل میں پیش ہونے کی ہدایت کی گَئی ہے۔

    نوٹس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے سب انسپیکٹرمحمد منیب ظفرکے دستخطوں سے نوٹس جاری کیا گیا۔

    شکایت میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے 12 مارچ کی شب نو بجکر بیالیس منٹ پراشتعال انگیزاورجھوٹا ٹویٹ جاری کیا، ٹویٹ سے پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔

    شہری کا کہنا تھا کہ ٹویٹ کے ذریعے مریم نواز کے خلاف عوام کو بڑھکایا گیا، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری ہوچکا ہے، اس میں مریم نواز کے گھڑی لینے کا کوئی ذکر نہیں۔

    دھمکی آمیز اور قانون کے منافی ٹویٹ کرنے پر فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ان ان معاملات پر خاموشی تباہ کن ہے، چیف جسٹس صاحب معاملات پر خاموشی آئین کو معطل کرنے کی منظوری ہوگی۔

  • فواد چوہدری کا  توشہ خانہ تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

    فواد چوہدری کا توشہ خانہ تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

    لاہور : مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے توشہ خانہ تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اہم بیان میں کہا ہے کہ توشہ خانہ تفصیلات کے مطابق شریف اور زرداری خاندان نے ڈاکا مارا ، دھوکہ دہی میں ملوث شریف اور زرداری خاندان کا ایک اور ثبوت سامنے آ چکا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے 11 ماہ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانونی طریقہ کار کے تحت ان سب سے کم سے تحائف لئے۔

    زرداری اور نواز کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف نے غیر قانونی طور پر توشہ خانہ سے گاڑیاں نکلوائیں، توشہ خانہ قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی گئیں، جو فہرست منظر عام پر آئی وہ نامکمل ہے، 1988 سے تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر یہ سب ممکن ہوا انکا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے عوام کو ملک میں شفافیت کی نئی راہ دکھائی۔

    لاہور ہائیکورٹ کمیشن بنا کر تحقیقات کرے کہ حکمرانوں نے تحفوں کی قیمت قانون کے مطابق ادا کی یا نہیں، ان کو اثاثوں میں ڈکلیئر کیا یا نہیں؟

    ن لیگ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف منفی مہم چلانے پر ان سے معافی مانگنی چاہئے، ن لیگ کی جھوٹی مہم اور گھٹیا بیانیہ کا پول عوام کے سامنے کھل چکا ہے۔

  • ‘دوسرے بیٹے کی زندگی چاہتی ہیں تومنہ بند رکھنا ہوگا، ظل شاہ کی والدہ کو پیغام’

    ‘دوسرے بیٹے کی زندگی چاہتی ہیں تومنہ بند رکھنا ہوگا، ظل شاہ کی والدہ کو پیغام’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ظل شاہ کی والدہ کو پیغام ملا ہے کہ دوسرے بیٹے کی زندگی چاہتی ہیں تومنہ بند رکھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ظل شاہ کی والدہ کو کہا گیا دوسرے بیٹے کی زندگی چاہتی ہیں تومنہ بند رکھنا ہوگا، ورکرز جو حراست میں ہیں ان سے پہلے ہی کہا پولیس جو بیان چاہے دے دیں ، ان بیانوں کی نہ توعوام کی نظر میں کوئی حیثیت ہےنہ قانون کی نظرمیں۔

  • توشہ خانہ ریکارڈ : فواد چوہدری کا ن لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    توشہ خانہ ریکارڈ : فواد چوہدری کا ن لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے مرسڈیز اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گھڑی نکالی، مریم نواز نے توشہ خانہ سے2کروڑ کی گھڑی 10 لاکھ میں لی، توشہ خانہ کو ان لوگوں نے باپ کا مال سمجھا۔

    فواد چوہدری نے مطلالبہ کیا کہ ن لیگ اور مریم نواز عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگیں، مریم نواز نے توشہ خانہ جس طرح لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    خیال رہے توشہ خانہ سے تحائف کی لوٹ مار میں شریف خاندان نمبر ون پر ہے ، 2008میں وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانے سے قیمتی گاڑی لی، گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 55 ہزار تھی ، جو نوازشریف نے 6لاکھ 36ہزار دے کر اپنے نام کرلی۔

    وفاق کی جانب سے جاری توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نوازشریف نے ساڑھے 43 لاکھ کا کارپٹ اور چارنقرئی گلاس 6 ہزار 700میں خریدے جبکہ 8 ہزار کا گلدان مفت میں لیا۔

    نوازشریف کو 2016 میں 3 کروڑ81 لاکھ تحائف ملے جو 76 لاکھ دے کر گھر لے گئے، نوازشریف کو 2016 میں ہی ایک کروڑ 62لاکھ کےتحائف ملےجو 33لاکھ میں خرید لیے۔

  • عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کیلئے کبھی درخواست نہیں دی ، فواد چوہدری

    عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کیلئے کبھی درخواست نہیں دی ، فواد چوہدری

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کیلئے کبھی درخواست نہیں دی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ
    عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کیلئے کبھی درخواست نہیں دی اور نہ ہی عمران خان نے کبھی آرمی چیف کے نمائندے سے ملنے کی بھی خواہش کی۔

    فواد چویدری نے بتایا کہ صدر مملکت نے بھی آرمی چیف کا کوئی پیغام نہیں پہنچایا کہ شہباز شریف سے ملیں، اس حوالےسےکی جانیوالی تمام قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما  فواد چوہدری کی بھی آڈیو سامنے آگئی

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی بھی آڈیو سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی بھی آڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ عطاتارڑ کو سزا دلوانے کی بات کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری کی آڈیو گفتگو سامنے آگئی۔

    مبینہ آڈیو گفتگو میں وہ عطاتارڑ کو سزا دلوانے کی بات کررہے ہیں، گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اوراس پر دوسواٹھائیس لگوا کراسے سزا دلوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے ، آڈیوکا مجھ سے تعلق نہیں نہ ہی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سےکبھی ملاقات ہوئی ، اور نہ ہی چیف جسٹس کوانھیں جسٹس مظاہر علی نقوی کی مدد کےلئےکہا۔

  • ‘دوست ممالک حکومتِ پاکستان کی مدد سے گریزاں’

    اسلام آباد : پی‌ ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دوست ممالک حکومت کی مدد سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ سمجھتےہیں حکومت کیساتھ کھڑا ہونا پاکستان کےعوام کیخلاف کھڑے ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان دنیامیں تنہاہے،دوست ممالک حکومت کی مددسےگریزاں ہیں کیونکہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔

    فواد چوہدری نے لکھا ‘اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔

  • ڈالر کیوں مہنگا ہورہا ہے ؟ فواد چوہدری نے وجہ بتادی

    ڈالر کیوں مہنگا ہورہا ہے ؟ فواد چوہدری نے وجہ بتادی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدر بڑھنے کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا نہ ہونا ہے، موجودہ حکومت نے 10ماہ میں معیشت کی تباہ وہ برباد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اے آر وائی نیوز سےعام آدمی کی کمر تو پہلے ہی ٹوٹ چکی تھی، آج بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ،ایکسپورٹ پر سبسدی ختم کردی گئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدر بڑھنے کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا نہ ہونا ہے، پیٹرول کی قیمت کم کی تو آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے کے خدشات سامنےآئے۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انھوں نے 10ماہ میں معیشت کی تباہ وہ برباد کردی ہے، آج دوست ممالک ہمیں ڈھونڈنے پر بھی نہیں مل رہے، بلاول بھٹو 80دن میں دنیا گھومنے کا مشن لیکر آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر آج پاکستان تنہا ہوچکا ہے، کیا جب پی ٹی آئی حکومت تھی تو کیا پاکستان کی یہ حالت تھی، ہم روس سے تیل اور گیس کم کرنے کی قیمت طے کرکے آئے تھے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مافیاز ہیں جنہوں نے پاکستان کو اس حالت پر پہنچادیاہے، آج سمجھ نہیں آرہی ہے کہ پاکستان کیسے آگے بڑھے گا، ممکنہ حل یہی ہے کہ سب سے پہلے سیاسی استحکام ہوپھر معاشی استحکام آئے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہونا ضروری ہے، معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی جب تک سیاست ٹھیک نہ ہو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لولی لنگڑی حکومت ہے ان پر تو ان کےگھر والےبھی اعتبار نہیں کررہے، لوگ اس لئے اعتماد نہیں کررہےکیونکہ اس ٹبر کا پیسہ تو ملک سے باہر پڑا ہے ، زرداری اور نواز کا پیسہ لندن اور امریکا میں انویسٹ ہے تو وہ کیوں پیسے دیں گے۔

    فواد چوہدری نے خبردار کیا کہ لوگوں کے صبر کا پیمانہ جواب دے رہاہے، ہم خطرناک صورتحال کی طرف جارہےہیں۔