Tag: فواد چوہدری

  • محض تنقید پر اتنے سینئر فوجی جنرل کی گرفتاری انتہائی غلط روایت ہے، فواد چوہدری

    محض تنقید پر اتنے سینئر فوجی جنرل کی گرفتاری انتہائی غلط روایت ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محض تنقید پر اتنے سینئر فوجی جنرل کی گرفتاری انتہائی غلط روایت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی
    گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 80 سالہ جنرل امجد شعیب کی گرفتاری سوائے مزید نفرت کے کچھ نہیں دے گی، محض تنقید پر اتنے سینئر فوجی جنرل کی گرفتاری انتہائی غلط روایت ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امجد شعیب کوفوری رہا کیا جائے، جوش سے نہیں ہوش سے کام کرنے کا وقت ہے، ملک سنگین بحرانوں میں گھرا ہوا ہے ،مزید بحران پیدا نہ کیجئے۔

    یاد رہے آج صبح اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں لیفیٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، امجد شعیب کو تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج ہے، ان پر اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے، ان کے خلاف مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں 153 اے، 505 پی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دے دیں گے، فواد چوہدری

    شاہ محمود قریشی کل گرفتاری دے دیں گے، فواد چوہدری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کل ہی گرفتاری دیں گے۔

    لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری سینئرلیڈر شپ کی میٹنگ ابھی ختم ہوئی ہے، لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

    لاہور میں کل عدالت میں پیشی کے موقع پر جس طرح کارکنان کی جانب سے عمران خان کا شاندار استقبال ہوا یہ دیکھ کر ان کی نیندیں اُڑگئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر جعلی مقدمات بنانے کا سلسلہ اب بھی چل رہا ہے، پاکستان کے آئین کو روندا جارہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے باعث معاشی تباہی کا سلسلہ شروع کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا احتجاج کرنے جارہے ہیں، جعلی مقدمات کے بدلے ہم خود ہی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، صدر نے9اپریل کو کے پی اور پنجاب میں انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے ٹکٹوں کی تقسیم شروع کردیں گے، چیئرمین عمران خان بھی جلد انتخابی مہم کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب کےنوٹسز بھیجے گئے ہیں لیکن چیئرمین نیب نے مستعفی ہوکر لنکا ڈھا دی ہے۔

  • اب دبئی ، شارجہ ، امریکا  ، لندن اور یورپ  کے ٹکٹس پر کتنا ٹیکس بھرنا پڑے گا؟

    اب دبئی ، شارجہ ، امریکا ، لندن اور یورپ کے ٹکٹس پر کتنا ٹیکس بھرنا پڑے گا؟

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دبئی کے ٹکٹ میں 50ہزاراور شارجہ کے ٹکٹ پر 75ہزار کا ٹیکس لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے منی بجٹ میں ٹیکسز کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے پی ڈی ایم حکومت کا سلوک شرمناک ہے۔

    فواد چوہدری نے لکھا دبئی کے ٹکٹ میں 50ہزاراورشارجہ کے ٹکٹ پر75ہزار کا ٹیکس لگا دیا گیا، امریکا جانیوالے ڈھائی لاکھ اور لندن اوریورپ والے ڈیڑھ لاکھ تک ٹیکس بھریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا پاکستان میں رہنے والے اور اوورسیز سب اس حکومت سے تنگ ہیں۔

    یاد رہے قومی اسمبلی میں سپلیمنٹری بل میں چند ترامیم کر دی گئیں۔ دستاویز کے مطابق بیرون ملک سفر پر بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی تھی۔

  • فواد چوہدری نے آفتاب سلطان کے استعفیٰ دینے کی اہم وجہ بتادی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کا خیرمقدم کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن 22 افسران کو پنجاب میں مداخلت کیلئے لگایا گیا وہ خود کو اس نظام سےعلیحدہ کریں، یہ ملک اوربیوروکریسی دونوں کےمفادمیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کےاستعفےمیں بڑاپیغام ہے، چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے مؤقف کی توثیق ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نظام احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، مجرموں نے سازش سے اقتدارملتےہی سب سےپہلےنیب کوتباہ کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے 1100ارب کی چوری بچانےکیلئےنیب قانون میں شرمناک ترامیم کیں، ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کے بجائے آئین وقانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اورعوام کو آگے بڑھنا ہے۔

  • پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں بھی شدید تشویش ہے: فواد چوہدری

    پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں بھی شدید تشویش ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں شدید تشویش ہے، طاقتور حلقوں نے پاکستانی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر عالمی میڈیا میں شدید تشویش ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت کو بچانے کے بجائے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی سوچ جاری ہے، طاقتور حلقوں نے پاکستانی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی گفتگو پر اب ہنسی کے بجائے رونا آتا ہے، موجودہ حکومت میں جو جتنا بڑا جوکر ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ حاصل ہے۔

  • فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات کا انکشاف

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں ، انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال پر خدشات سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں‌ کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اوردیگرحکام سےاچھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال بحث کاخاص مرکزتھی۔

    ،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں ، انسدادد ہشت گردی، توہین مذہب قوانین کےغلط استعمال پر خدشات سے آگاہ کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا ملاقات میں سیاسی صورتحال اورمختلف امورپرپی ٹی آئی کےمؤقف پرتبادلہ خیال کیاگیا،ایسی ملاقاتیں برابری اورلوگوں کی بھلائی پرمبنی تعلقات کی خواہش کاحصہ ہیں۔

  • ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے پر گفتگو :  فواد چوہدری  نے خبردار کردیا

    ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے پر گفتگو : فواد چوہدری نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئےمعاشی ایمرجنسی لگانےپربات ہو رہی ہے، اگر ایساہوا اس کےشدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے، ایسا ہوا اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

    فوادچوہدری نے لکھا ‘ہماراایٹمی پروگرام دشمنوں کےپروپیگنڈے کا مرکزہوگا ،ہماری آزادی محض رسمی ہو گی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داؤپر لگایا جارہا ہے، ملک میں انتخابات کراکرحکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے، ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہئے۔

  • عمران خان پر حملے کا خطرہ اب بھی موجود ہے،فواد چوہدری

    عمران خان پر حملے کا خطرہ اب بھی موجود ہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پرقاتلانہ حملہ کوئی نئی بات نہیں، اس کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرپہلےبھی منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا، اس حملے پر جے آئی ٹی بنی اسے نہیں چلنے دیا گیا، عمران خان پر حملے کے خطرات موجودہیں۔

    اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اے پی سی پر دعوت نامہ آئے گا تو اس پر مشاورت ہوگی، میرےخیال میں ہمیں اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال پرامن دور تھا، جب تک افغان قیادت کیساتھ مستحکم تعلقات نہیں ہوں گے ، پاکستان میں دہشت گردی کو روکنا بہت مشکل کام ہے۔

    مسلم لیگ ن کے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے گارڈز کے بغیر باہر بیٹھ کر کھانا تک نہیں کھا سکتے، آئی ایم ایف کا سارا وزن ن لیگ نے اکیلے اٹھالیا ہے پیپلزپارٹی بھی تیار نہیں ہے اور مریم نوازکو شادی ہال میں جاکرجلسے کرنے پڑرہے ہیں۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں گے،آٹھ دس ارب لیں گے، جو 6 ماہ میں پھر ختم ہوجائیں گے۔

  • فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

    فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد : سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زرداری،شریف خاندان نےہمیشہ انتقامی کارروائیاں کیں، تحریک انصاف ایک عام آدمی اور مڈل کلاس کی جماعت ہے، ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ وفاق کوجوڑکررکھا، موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت عروج پرپہنچ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت معیشت کا بیڑاغرق کر چکی،عوام نالاں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری، شریف خاندان کے پیسے اور جائیدادیں بیرون ممالک ہیں، یہ لوگ پاکستان میں صرف حکمرانی کرنے آتے ہیں، حکمرانوں پرکرپشن، منی لانڈرنگ الزامات ہیں،ان کااپنا مفادہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں صرف ملکی مفاد پراختلاف ہے، عمران خان کا مؤقف ہے ملک کا پیسہ چوری کرنیوالے خیر خواہ کیسےہوسکتےہیں؟

    سینئر نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان واحد پاکستانی رہنما ہیں جن کی افغان قیادت عزت کرتی ہے، تحریک انصاف حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا۔

    انھوں نے حکومت پر روز دیا کہ ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں پر اعتماد کرنا ہو گا، معاشی بہتری کیلئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا اور آئی ایم ایف سے بھی بہتر معاملات طے کرنے ہونگے۔

  • پاکستان پراس وقت برمایا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے، فواد چوہدری

    پاکستان پراس وقت برمایا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسوقت آئین اور انسانی حقوق معطل ہیں، پاکستان پراس وقت برمایا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بغاوت کامقدمہ بناکیونکہ الیکشن کمیشن کے جانبدارکردارپربات کی، مجھے میرے گھر سے صبح 3 بجے اٹھایا گیا، دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ میرے چہرے کو کالے کپڑے سے ڈھکا گیا ، تضحیک آمیزسلوک کیا گیا، مجھے گرفتار کرنے کا مقصد تحریک انصاف کی صفوں میں خوف پھیلانا تھا، پہلے بھی ہمارے لیڈران کو اٹھایا گیا، تشدد ہوا اور تضحیک کا نشانہ بنایاگیا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسوقت آئین اور انسانی حقوق معطل ہیں، پاکستان پراس وقت برمایا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے، جو کچھ ہو رہا ہے لگتا ہے سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی میں بدل چکی ہے۔

    بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بدترین مہنگائی کےریکارڈ ٹوٹ چکے ،عوام مشکلات میں ہیں، 9 ماہ پہلے زرمبادلہ ذخائر16ارب ڈالر چھوڑ گئے، اب 3.8 ارب ڈالر رہ چکے ہیں۔

    امپورٹڈحکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈحکومت نے سیاست میں تلخیاں کم کرنے کے بجائے بڑھا دی ہیں، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں پورا خطہ متاثرہوسکتا ہے، ظلم کیخلاف بات نہیں کرینگے تو ہم وطنوں سے غداری کریں گے۔

    سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،وزیرخارجہ ،وزیر دفاع مسائل کو بالکل سمجھتے ہی نہیں، بلاول 19 مرتبہ امریکہ گئے مگر ایک باربھی افغانستان نہ جا سکے، پاکستان کو دہشت گردی سے سیاحت کی طرف لے جانا پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ تھا۔

    پاک افغان تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے آ کر کابل سے تعلقات انتہائی خراب کرلئے ہیں، افغانستان کےتعاون ،بہتر کردار کے بغیر دہشت گردی پر قابو نہیں پایاجاسکتا، موجودہ حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی ہم واپس لائے توساڑھے 3 سالہ دور میں امن کیوں قائم رہا؟ پی ٹی آئی دور حکومت میں کوئی بھی دہشتگردی کا بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، عالمی کرکٹ بحال ہوئی،سیاحت کوفروغ ملا،6 فیصد شرح سے ترقی ہوئی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت سیاسی و معاشی عدم استحکام کیساتھ دہشت گردی بھی بڑھ رہی ہے، اسمبلی تحلیل کے 90 دن میں انتخابات ہوناہے، پنجاب اور کے پی میں ایسانہیں ہو رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہوتی ، دہشت گردی پر بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ملکی مسائل کے حل میں امپورٹڈ حکومت قطعی دلچسپی نہیں رکھتی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب ،کےپی میں نگراں وزرائےاعلیٰ، وزرا کو گھر والے تک نہیں جانتے، عوامی رائے کو پیروں تلے روند کر آگے چلنے سے مسائل میں مزیداضافہ ہو گا۔

    انھوں نے اپنے دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ میں پیٹرول ،ڈالر کی قیمتوں میں 100،100 روپے سے زائد اضافہ ہوچکا، ہمارے دور میں6فیصدپرترقی کرتی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ منفی میں جاچکی، ایک طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے دوسری طرف قوت خرید کم ہورہی ہے۔

    فواد چوہدری نے روز دیا کہ گورننس بحران سنجیدہ نہ لیا گیا تو ملک کے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا، شہباز شریف حکومت کو بنیادی مسائل کا علم تک نہیں تو حل کیسے کرینگے؟ حکمران بیرون ممالک دورے صرف ذاتی تعلقات کی خاطرکررہےہیں، عوام کوپس پشت ڈال کر بیرونی حمایت سےحکمرانی کرنااب ممکن نہیں رہا۔