Tag: فواد چوہدری

  • فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی جہلم سے گرفتار

    جہلم: فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی جہلم سے گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جادہ چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، کارکنوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے ان کی راہداری ریمانڈ طلب کی تھی، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

    فواد چوہدری کی گرفتاری: بھائی کا ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کا راستہ 3 سے 4 گھنٹے کا ہے، فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد ہی انھیں اسلام آباد لے جایا جائے۔

    جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

    عدالتی حکم پر فواد چوہدری کا سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، ان کا بیس لائن ٹیسٹ کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے جو ٹھیک آئی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔

  • لاہور ہائی کورٹ کا فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    لاہور : لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کہا کہ ڈیڑھ بجے فواد چوہدری کو ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

    جس میں کہا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے ، فواد چوہدری کو ایف آئی آر تک نہیں دکھائی گئی اور پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں۔

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ فواد چوہدری سپریم کورٹ کےوکیل اور سابق وفاقی وزیرہیں ، فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

  • جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تاکہ بہتری آئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، یہ مقدمہ نیلسن منڈیلاپر بھی درج تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تاکہ بہتری آئے، سابق وزیر ہوں میرے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام اس نظام سے بغاوت کریں، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد ہوگا، آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی فون کرتے تو خود آ جاتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیاپولیس دیکھ کریوں لگتاہے جیسے گینگ وار ہونے لگی ہے۔۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا مجھ پر الیکشن کمیشن کی توہین کا مقدمہ بنایا گیا، الیکشن کمیشن کے ایسے رویے ہیں اور کہتے ہیں تنقید بھی نہ کریں، ہم لوگ جیلوں میں جارہے ہیں، یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں، ہم آزمائشوں پر پورا اتریں گے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کولاہورمیں ان کی رہائش گاہ سےرات کوگرفتارکیا گیا تھا۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق فواد چوہدری پر مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسارمیں درج کیا گیا، فواد چوہدری نےچیف الیکشن کمشنر اور ارکان کو ان کے فرائض سے روکنے کیلئے ڈرایا دھمکایا اور آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیداکرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی۔

  • فواد چوہدری کی گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی، جس میں کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے ، ان کو ایف آئی آر تک نہیں دکھائی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں،فواد چوہدری سپریم کورٹ کےوکیل اور سابق وفاقی وزیرہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    یاد رہے آج صبح پی ٹی آئی رہنمافوادچوہدری کولاہورسےگرفتارکرلیا گیا تھا، فواد چوہدری پر مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کو ان کے فرائض سے روکنے کیلئے ڈرایا دھمکایا جبکہ آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیداکرنے اور لوگوں کےجذبات مشتعل کرنےکی کوشش کی، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

  • عدالت کا فواد چوہدری کا میڈیکل کرانے کا حکم

    لاہور : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو کینٹ کچہری پیش کیا گیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کینٹ کچہری کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان بھی جمع تھے۔

    کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ پر سماعت ہوئی ، فواد چوہدری جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے روبررو پیش ہوئے۔

    سماعت میں پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ مجھے پہلے ایف آئی آر تو پڑھا دیں، مجھے علم ہی نہیں کہ کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہیں، پولیس کو دیکھ یوں لگتا ہے جیسے گینگ وار ہونےلگی لے۔

    وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس بتائے کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ،انھوں نے صبح گرفتار کیا ہے یہ انھیں اسلام آباد لے کر جائیں گے، ان کا راہداری ریمانڈ بنتا ہی نہیں، پنجاب بار کونسل نے بھی گرفتاری کی مذمت کی۔

    دوران سماعت وکلا کی جانب سے فواد چوہدری کو ہتھکڑی لگنے پر اعتراض اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ فوادچوہدری کولگائی جانیوالی ہتھکڑی کھولی جائے ،عدالت کے اندر ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیے، پہلے ہتھکڑی کھولی جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں کوئی بھاگ نہیں رہا ، یوں گرفتار کیا گیا جیسے دہشت گرد کوکرتے ہیں۔

    وکیل فوادچوہدری نے کہا کہ ہم نے حبس بے جا کی درخواست بھی دائرکی ہے ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کیا آپ نے میڈیکل کرانا ہے تو وکیل نے کہا کہ جی ہم نے میڈیکل کرانا ہے۔

    عدالت نے فوادچوہدری کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • فواد چوہدری  کی گرفتاری: بھائی کا  ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان

    فواد چوہدری کی گرفتاری: بھائی کا ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی نے ہر فورم پر گرفتاری کے معاملے کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کے بھائی فیصل چوہدری نے اے آر وائین نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ فوادچوہدری کا کہاں رکھا گیا ہے، ایک پرچہ کیاگیاجوقانونی طورپرٹھیک نہیں ہے.

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بہت پریشانی کاوقت ہے،ہم اس کاسامناکریں گے، کوئی نہ سمجھےاس طرح کی گرفتاری سےہم جھک جائیں گے، ہم عمران خان اورجمہوریت کےساتھ کھڑےرہیں گے۔

    بیرسٹرفیصل چوہدری نے کہا کہ ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

    یاد رہے آج صبح پی ٹی آئی رہنمافوادچوہدری کولاہورسےگرفتارکرلیا گیا تھا، فواد چوہدری پر مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کو ان کے فرائض سے روکنے کیلئے ڈرایا دھمکایا جبکہ  آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیداکرنے اور لوگوں کےجذبات مشتعل کرنےکی کوشش کی، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

  • فواد چوہدری کی گرفتاری : اسلام آباد پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنےکی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ آئینی ادارےکی درخواست پرفواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا، فوادچوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کوانکےفرائض سےروکنےکیلئے ڈرایادھمکایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیداکرنے کے ساتھ لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سےفوادچوہدری کی گرفتاری کی گئی، اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

    یاد رہے فوادچوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ، عمر حمید سیکرٹری الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

  • فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی درخواست پر درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    گزشتہ روز فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے کہا جو نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ، ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے اور حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھرتک چھوڑ کر آئیں گے۔

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن، ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو وارن کرتےہیں، الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے۔

    فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے میں دفعہ 153 اے، 506، 505 اور124  شامل ہیں۔

  • فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، آج لاہور کی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گرفتارکرلیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری کو لاہور کی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کی اہلیہ نے بتایا کہ فواد چوہدری کو لے جانے والےپولیس یونیفارم میں تھے، ان کو کس جگہ منتقل کیا گیا ہے معلوم نہیں ، کسی مقدمے میں گرفتارکیاگیا ہے تو ہمیں بتایاجائے۔

    فرخ حبیب نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے گرفتاری کے لئے آنے والی پولیس وینزکی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی اور کہا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

    یاد رہے رات گئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور پولیس عمران خان کو گرفتارکرنےکی مذموم کوشش کرنا چاہ رہی ہے، عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں،آؤ گرفتار کرکے دکھاؤ۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کوگرفتارکرناپاکستان کےخلاف ایک سازش ہے، پاکستان اس وقت معاشی بحران کاسامنا کررہاہے، عمران خان کو گرفتار کرکے کیا پاکستان میں آگ لگانا چاہتے ہیں؟

  • الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کے بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کے بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2 دن میں ان 4 ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا، جوپارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجےجائیں گے، کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شریف،زرداری کے فرنٹ مین کےبجائے بہترنام کا انتخاب کرے گا۔

    خیال رہے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گیا ، مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے ، پارلیمانی کمیٹی رپورٹ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا ،نوید اکرم چیمہ ،احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام شامل ہیں۔