Tag: فواد چوہدری

  • ہمارے حکمران بدعنوان ہیں اور دنیا امداد سے گریزاں ہے: فواد چوہدری

    ہمارے حکمران بدعنوان ہیں اور دنیا امداد سے گریزاں ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے اتنی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے، اس تنہائی کی وجہ ہمارے حکمران ہیں، دنیا انہیں انتہائی بدعنوان سمجھتی ہے اور امداد سے گریزاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2005 میں زلزلہ آیا تو پوری دنیا پاکستان کے لیے پریشان تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنی امداد آئی کہ پاکستان توقع ہی نہیں کر رہا تھا، 2010 کے سیلاب میں بھی بھرپور مدد ملی لیکن اس بار اتنی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس تنہائی کی وجہ ہمارے حکمران ہیں، دنیا انہیں انتہائی بدعنوان سمجھتی ہے اور امداد سے گریزاں ہے۔

  • ‘اسحاق ڈار کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ کریش کرگئے’

    ‘اسحاق ڈار کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ کریش کرگئے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ کریش کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسحاق ڈار کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستانی بانڈکریش کرگئے، یہ صورتحال تشویشناک ہے،اس سال پاکستان نے 30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ودیگراداروں سے 7 سے 10 ارب ڈالر کا انتظام ہوگا، باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں ، دن بدن صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

  • ‘این آر او ٹو پر عملدرآمد،  اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری’

    ‘این آر او ٹو پر عملدرآمد، اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے این آراوٹوپر عملدرآمد ہو رہا ہے، اب اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر خزانہ اسحاق کے دائمی وارنٹ معطل ہونے پر کہا کہ اب اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حیران ہوں تماشا دیکھا جا رہا ہے کیسے ملزم اور نیب پاکستان کاپیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں ، یہ تماشہ رجیم چینج کا سب سے بڑا مقصد تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے این آراوٹوپر عملدرآمد ہو رہا ہے ، سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

    یاد رہے آج احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے، اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7اکتوبرتک معطل کئے گئے۔

    عدالت نے کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پرکینسل اسوقت ہوں گے جب ملزم پیش ہوگا۔

  • سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ:  فواد چوہدری کا ردعمل آگیا

    سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ: فواد چوہدری کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے ریمارکس پر کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں پاکستان کواب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلی میں واپسی کے مشورے پر ردعمل دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے پی ٹی آئی کواندازہ ہےایک سو تئیس نشستوں پر ضمنی انتخابات پر کتنے  اخراجات ہوں گے؟ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کواب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کا ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ احترام کے ساتھ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے، پانچ سال اسمبلی کی مدت ہے، نہ کہ اس مدت سے پہلے توڑ دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر اخراجات سے کہیں زیادہ بڑی قیمت ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی دے رہےہیں، جس کے ذریعے انتخابات کوروکا گیا۔

  • عمران خان اور فواد چوہدری  نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز  کو چیلنج کردیا

    عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کردیا

    راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فوادچوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹسز چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز چیلنج کردیئے، شوکاز نوٹسز کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوتوہین عدالت کااختیارحاصل نہیں، آئین کےمطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کو تفویض نہیں کئے جا سکتے۔

    درخواست میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری کردہ شوکازنوٹسزآئین وقانون کیخلاف ہیں اور الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ 4 اور 10 آئین سے ماورا ہیں۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کےشوکازنوٹسزکو کالعدم قراردیاجائے۔

    بابراعوان،فیصل چوہدری لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے ، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں عمران خان اور فوادچوہدری کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔

    لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن سماعت کریں گے ، جس میں عمران خان، فواد چوہدری کی جانب سےبابراعوان اورفیصل چوہدری دلائل دیں گے۔

  • ‘روسی صدر پیوٹن کی پاکستان کو پھر انرجی کےشعبے میں تعاون کی پیشکش’

    ‘روسی صدر پیوٹن کی پاکستان کو پھر انرجی کےشعبے میں تعاون کی پیشکش’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کےشعبے میں تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج پاکستان میں مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کےشعبےمیں تعاون کی پیشکش کی ہے، اسے فوری طورپر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے معاہدہ میں تاخیرکی۔

  • عمران خان کو  توہین مذہب کا الزام لگا کر راستے سے ہٹانے کا پلان تیار کیا گیا ہے، فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

    عمران خان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر راستے سے ہٹانے کا پلان تیار کیا گیا ہے، فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر راستے سے ہٹانے کا پلان تیار کیا گیا ہے اور اس کے پیچھےمریم نواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اتحادعمران خان کے خلاف سیاسی محاذ پرناکام ہوگیا ، اس لئے وہ لوگ خوفزدہ ہیں۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سارے لوگ عمران خان کے قتل پرکام کر رہے ہیں اور توہین مذہب کا الزام لگا کر راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا توہین مذہب اوردہشت گردی مقدمات سے کچھ نہ بنا تومذہبی منافرت پھیلا کر پلان تیارکیا گیا، اس کے پیچھےمریم نواز ہے جو پیسے بھی خرچ کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ صحافی بھی مریم نواز کا ساتھ دے رہے ہیں، ان تمام لوگوں کی باری بھی آئےگی، یہ جوبھی کرلیں اس کا انہیں جواب ملے گا۔

    سیلاب متاترین کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیلی تھون کامیڈیا پر شٹ ڈاؤن کیاگیا جس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں ، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے حکومت کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تھا۔

  • مائنس ون فارمولے پر فواد چوہدری کا مؤقف

    مائنس ون فارمولے پر فواد چوہدری کا مؤقف

    اسلام آباد: مائنس ون فارمولے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی، لیکن عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا بانی ایم کیو ایم کرمنل کیسز وجہ سے نا اہل ہوئے، نواز شریف کرپشن کیسز میں نا اہل ہوئے، لیکن عمران خان مقبول ہو رہے ہیں اس لیے یہ مائنس کرنا چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا عمران خان دو تہائی اکثریت لے لیں گے، اس لیے یہ انھیں مائنس کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی۔

    انھوں ںے کہا 2017 میں نواز شریف کے خلاف کیس آیا، اور 2 سال کیس چلا، نواز شریف جی ٹی روڈ پر چلے اور کیس پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی، نواز شریف اور عمران خان کی مہم کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو مقبولیت ہے وہ نواز شریف کی نہیں تھی، ہم فساد سے بچ کر شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے فریم ورک ایسا ہو کہ الیکشن پر جائیں لیکن فساد نہ ہو،

    انھوں نے کہا پنجاب اور کے پی میں ہماری حکومت ہے، اسلام آباد لوگ لانا مشکل کام نہیں، لیکن اس سے تشدد ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔

    فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اور یہ لوگ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔

  • فواد چوہدری ہر جماعت سے رابطے میں ہیں، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

    فواد چوہدری ہر جماعت سے رابطے میں ہیں، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

    لاہور : معاون خصوصی عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حوالے سے جھوٹی خبر چھپوائی گئی کہ ہنسنے پر 4 لڑکوں کو گرفتار کرادیا، کسی ریسٹورنٹ میں فیملی کیساتھ ہوں اور کوئی ہلڑ بازی کرے تو کیا کرنا چاہئے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو ہلڑ بازی کا جواب خود دے سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

    معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کا ہماری جماعت سے، پیپلزپارٹی سے بھی رابطہ ہے اور عمران خان کی تباہی کا سب سے بڑا سبب فواد چوہدری ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے، پنجاب کے دو اضلاع میں سیلاب آیا مگر پنجاب حکومت نظرنہیں آرہی۔

    میں نے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا مگر کوئی وزیر نظر نہیں آیا، کیا جلسے میں استعمال پیسہ سیلاب متاثرین کیلئےاستعمال نہیں ہوسکتا، کیایہ پیسہ راشن،خیمے،طبی سہولتوں کی فراہمی میں استعمال نہیں ہوسکتا۔

  • اداروں کیخلاف تقاریر:عمران خان، فواد چوہدری اور شیری مزاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اداروں کیخلاف تقاریر:عمران خان، فواد چوہدری اور شیری مزاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اداروں کیخلاف تقریروں کے معاملے پر عمران خان، فواد چودھری اور شیری مزاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کیخلاف تقریروں کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان، فواد چودھری اور شیری مزاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

    جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

    سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سماعت کے روز عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف بیان کریں۔