Tag: فواد چوہدری

  • بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے: فواد چوہدری

    بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے، ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر مکمل آگاہی دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاست دانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

  • عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے

    عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے

    جہلم: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسےسے خطاب کریں گے ، جلسہ ثابت کرے گا پی ٹی آئی کو بہت بڑی سپورٹ ملی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہسابقہ جلسوں کی طرح ضلع بھرسےعوام والہانہ شرکت کریں گے ، عمران خان کی جدوجہدعلاقائی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے ، ہمیں فخر ہے عمران خان ہمارے محسن ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے تمام جلسے دن میں ہو رہے ہیں تاکہ شرکاکی تعداد دیکھی جا سکے،عمران خان کےاسٹیڈیم میں منعقدہ جلسےمیں نیا ریکارڈ بنائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات کےتناظر میں 2ماہ تک انتخابات متوقع ہیں ،ن لیگی حکومت نے اقتدارسنبھالتے ہی جاری منصوبے روک دیے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام نہیں چل سکتا دھکالگاکر چلایا جا رہا ہے ،حکومتی مشینری ناکارہ ہو چکی کسی بھی وقت انجن فیل ہو سکتا ہے ، ایک طرف پہاڑدوسری طرف کھائی حکومتی گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے۔

  • عمران خان پر دہشت گردی  کے مقدمے  کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، فواد چوہدری

    عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پردہشت گردی کے مقدمے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری فواد حسین نے بی بی سی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات بنے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسےالزامات عائد نہیں کئے گئے جیسےعمران خان پر عائد کئے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اغوا کیا گیا لیکن مجسٹریٹ نے تشدد الزامات پربغیرتحقیق پولیس کے حوالے کیا۔

    سینئر رہنما نے کہا عمران خان نے کہا تھا شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اغواکیا گیا لیکن مجسٹریٹ نے تشدد الزامات پربغیرتحقیق پولیس کے حوالے کیا، اس بنیاد پردہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔

    مقدمہ بنایا گیا جس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔

    عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کوگرفتارکرنےکی کوشش کی توہزاروں کارکن سڑکوں پر آگئے، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں ان کے برابر کا کوئی لیڈر نہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کاعمران خان کے حق میں باہرنکلنا ان کی عمران خان سے محبت کاا ظہار ہے۔

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کےپاس حکومت جاری رکھنےکاکوئی قانونی یا اخلاقی جوازنہیں، ہم الیکشن چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام کو حکومت کےانتخاب کاموقع دیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم کے پاس 84 نشستیں ہیں اور عمران خان کےپاس155نشستیں ہیں، آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک اقلیت اس وقت پاکستان پر حکومت کر رہی ہے، ان کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

    مہنگائی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے، پچھلے پچاس سالوں کے مقابلے میں اس وقت مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، فواد چوہدری

    انھوں نے خبردار کیا کہ حکومت نے نئے انتخابات کے مطالبہ پر غور نہ کیا تو افراتفری کا خدشہ ہے۔

    امریکی مراسلے کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا سائفرمیں جوزبان استعمال کی گئی کوئی ملک اس کی اجازت نہیں دیتا، یہ ہمارے لئے بہت سنگین مسئلہ تھا، ہم اس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

  • 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا، فواد چوہدری کا دعویٰ

    10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا، فواد چوہدری کا دعویٰ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 10ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اقلیتی حکومت ہے، کل عمران خان کا پہلا جلسہ تھا جس کے بعد ان کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل کے عمران خان کے جلسے پر بھی پابندی لگائی گئی اور جلسے کے بعد جعلی ایف آئی آر درج کی گئی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چند میڈیا گروپس کی مونوپولی قائم کرنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندیاں عمران خان کو عوام سے دوررکھنے کی کوشش ہے، عمران خان کے خلاف ایف آئی آربنتی ہی نہیں، اسے ختم ہوناچاہیے، خارج کرنے کی درخواست دیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کل سب نے دیکھا لوگ بغیر کال کے بنی گالہ اور دیگر شہروں میں لوگ باہر نکل آئے۔

    رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ دس ستمبر سے پہلے ان کاتختہ الٹ جائے گا اور اور عوام کا اقتدارعوام کو واپس ملے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بدترین مارشل لا میں بھی کسی میڈیا گروپ کیساتھ ایسا نہیں کیاگیا جوآج ہورہا ہے، صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ،اے آروائی نیوز کو بند کیا گیا ہے۔

  • ’حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے‘

    ’حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے‘

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا الیکشن سے انکار اقتدار سے چمٹا رہنے کی خواہش کا عکاس ہے۔

    ٹویٹ میں انھوں نے شہباز شریف کے میثاق معیشت کو ایک احمقانہ خیال قرار دیا، اور لکھا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک تو صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی ذی ہوش اس حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا، کل رات جلسے میں لاکھوں‌ لوگوں‌ نے آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔

    انھوں نے کہا اب ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، اور یہ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے۔

  • لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے انتہائی بردباری کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عطا تارڑ اور دیگر ملزمان کو طلب کیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہوں اور خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں پر تشدد کے الزامات پر اپنے کردار کی وضاحت کریں۔

  • ‘بہادر  آدمی ، قوم اے  آر وائی کے ساتھ ہے’

    ‘بہادر آدمی ، قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کو بہادر آدمی قرار دیتے ہوئے کہا قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کی رہائی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہادر آدمی ، قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے۔

    یاد رہے آج اےآروائی نیوز ہیڈعماد یوسف کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ان کے وکیل نعیم قریشی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عماد یوسف کیخلاف مقدمہ بےبنیاد ہے، بتایاجائے کہ عماد یوسف کا کیا کردارہے؟

    نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹی وی چینل کی نشریات کی شکایت ہے تو پیمرا کو مدعی ہونا چاہیے تھا، عدالت میں پیش مواد میں عماد یوسف کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اے آروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    عدالت نے اےآروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کے خلاف کیس ختم کرتے ہوئے الزامات سے بری کردیا تھا۔

  • دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، حکومت اور ایجنسیوں کی توجہ عمران خان کو روکنے پر ہے: فواد چوہدری

    دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، حکومت اور ایجنسیوں کی توجہ عمران خان کو روکنے پر ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، اور حکومت اور ایجنسیوں کی توجہ عمران خان کو روکنے پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ عمران خان کو روکنے کے مشن پر ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    فواد چوہدری نے لکھا: "عمران خان کو روکنے کے نتیجے میں معیشت کے بعد اب امن بھی شدید خطرات کی زد میں ہے، حکومت کا کام دہشت گردی کی مذمت کرنا نہیں بلکہ سرکوبی کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔

  • افغانستان ڈرون حملہ: فواد چوہدری نے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر متعلقہ وزارتوں سے وضاحت طلب کر لی

    افغانستان ڈرون حملہ: فواد چوہدری نے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر متعلقہ وزارتوں سے وضاحت طلب کر لی

    اسلام آباد : سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے متعلقہ وزارتوں سے کہا کہ وہ واضح کریں کہ کیا پاکستان کی فضائی حدود افغانستان میں ڈرون حملے کے لیے استعمال کی گئی؟

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کےڈرون حملےمیں پاکستان کی زمین استعمال ہونےکاسوال نہیں، سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضااستعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بارباریہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی غیرواضح بات ہے، متعلقہ وزارتوں کو وضع بیان جاری کرنا ہو گا۔

    خیال رہے بدھ کو ایک رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ القاعدہ کے ایمن الظواہری کی ہلاکت کے ڈرون حملے کے لیے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    سفارتی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وہ پاکستانی حکومت کی حکمت عملی ظاہر نہیں کر سکے تاہم متعلقہ اتھارٹی الظواہری کے قتل کے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔

    یاد رہے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک اور 11 ستمبر کے مشتبہ ماسٹر مائنڈ تھے۔

  • ‘عمران خان کا مقابلہ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نوازشریف کو ایماندار ثابت کرنا’

    ‘عمران خان کا مقابلہ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نوازشریف کو ایماندار ثابت کرنا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کرنیوالوں سے کہتا ہوں عمران خان کا مقابلہ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نوازشریف کو ایماندار ثابت کرنا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے رہنما فوادچوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنیوالوں سے کہتاہوں ، آپ نے ساری زندگی نیب میں انکوائریاں بھگتی ہیں، عمران خان کامقابلہ کرنا اتنا ہی مشکل ہےجتنا نوازشریف کو ایماندارثابت کرنا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو استعفی دینا چائیے جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے بھی راجہ سکندر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

    اس موقع پر سابق وزیر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، پنجاب ضمنی الیکشن کےبعدانکواحساس ہوگیاقوم عمران خان کیساتھ ہے، یہ سیاسی ہار مان چکے ہیں،عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر کوئی غیر قانونی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی، ان کے اربوں روپے کے بیرون ملک اثاثے ہیں، عمران خان کا اثاثہ یہ قوم ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ اس قوم کوالیکشن کمیشن فیصلے نےٹھیس پہنچائی، ہم نےالیکشن کمیشن کو 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا دیا، اوورسیز پاکستانی ہی پاکستان چلارہے ہیں، الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں پوری قوم کا یہی مطالبہ ہے۔