Tag: فواد چوہدری

  • ’16 اکاؤنٹس کا براہ راست عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

    ’16 اکاؤنٹس کا براہ راست عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولہ اکاؤنٹس کابراہ راست عمران خان سےکوئی تعلق نہیں، اگلےمرحلے میں ہم بتائیں گے، یہ سولہ اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے دن سے کیس لڑنے پر پی ٹی آئی کی ٹیم کا شکریہ اداکرتاہوں، پی ٹی آئی واحدجماعت ہے ، جو مکمل ریکارڈ کیساتھ فنڈنگ کرتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ،پی پی،جےیوآئی نے اوورسیزکواپنادشمن کیوں سمجھ رکھاہے، ابھی ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کیلئے فنڈنگ کی ہے ، آدھا پیسہ اوورسیز کا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری فنڈنگ میں زیادہ حصہ اوورسیزکا ہے، اوورسیز کو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں، 5 سے 6دن میں 45 کروڑ اکٹھے کیے آدھے پیسے اوورسیز نے دیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلےدن سےکہاکہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، یہ کیس2008اور2013کےدرمیان کی فنڈنگ کاتھا، الیکشن کمیشن نے کہا 16 اکاؤنٹس سینئرقیادت نے کھولے جو ظاہرنہیں کیے گئے، ان 16اکاؤنٹس کا جماعت سے براہ راست تعلق نہیں ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پہلی بات طے ہوگئی کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے ، عمران خان کو16اکاؤنٹ کاپتہ ہی نہیں تھاتوظاہرکیسے کرتے، جن اکاؤنٹس کا کہا جا رہا ہے کہ چھپائے گئے ان کو بھی ثابت کریں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو بتائیں گے کہ 16اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، ڈنرکی فنڈنگ تھی جس کوکوئی ایساایشونہیں تھا، اکاؤنٹنٹ نے اکاؤنٹس کی تصدیق کی۔

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی پی ،ن لیگ اوردیگرتمام جماعتوں کاپتہ ہوناچاہیےکہ فنڈنگ کہاں سےآئی ہے، پی ٹی آئی کیساتھ جو اصول اپنایا گیا وہ تمام جماعتوں پر لاگو ہوتاہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ کہ دیگرجماعتوں کی فنڈنگ کابھی عوام کوبتائیں، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن باقی پارٹیوں کا بھی جلد فیصلہ دے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کوحق نہیں کہ اپنےاکاؤنٹس عوام سےچھپائیں، الیکشن کمیشن سے امید کرینگےباقی جماعتوں کی رپورٹ منظرعام پرلائے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج کافیصلہ درست نہیں ہے، جن 16اکاؤنٹس کاذکرکیاوہ سبسڈی اکاؤنٹ ہیں، 16اکاؤنٹ سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کوجواب دیں گے، 16اکاؤنٹ ذیلی اکاؤنٹ ہیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوخطرہ ہےکہ عوامی مقبولین نہ کھو بیٹھے، یہ بیچارے باہر کھڑے ہو کر برگرتو کھا نہیں سکتے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کوبتائیں گےکہ 16اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، ڈنرکی فنڈنگ تھی جس کوکوئی ایساایشونہیں تھا، اکاؤنٹنٹ نےاکاؤنٹس کی تصدیق کی۔

  • آصف زرداری سندھ اسمبلی  توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

    آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے اپنے اکاؤنٹس ظاہر کیے ہوئےہیں، ہم پر کیس کیا ہے الزام کیا ہے ابھی تک تو یہ ہی سمجھ نہیں آرہا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں فنڈ ریزنگ ایسے ہی کی جاتی ہے، یہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز باتیں کررہے ہیں، ان کی اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف باتیں حیران کن ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ 2008 سے 2013 کےدرمیان ہمیں 40ہزار لوگوں نے فنڈنگ کی، سمجھ نہیں آتاکہ ان کو اوورسیز پاکستانیوں سےنفرت کیوں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عارف نقوی امریکا میں کیس کاسامناکررہےہیں، 20بلین ڈالرشریف خاندان کو آفرہوئے تھے، انہوں نے تو اب تک اس پر کوئی جواب نہ دیا کوئی تردید نہ کی۔

    اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سیٹھ اور مافیا کو پکڑا ہوا ہے، انہوں نے سگریٹ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا، وہ پیسے کہاں گئے ہوسکتا ہے ن لیگ کے پاس گئے ہوں، ہم سیٹھوں کے پاس جانے کی بجائے پبلک فنڈنگ کرتے ہیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فنٖڈنگ کرنے والے کا سورس آف انکم دیکھنے کی گنجائش نہیں، ہم صرف یہ دیکھ سکتےہیں کہ فنڈنگ قانون کے تحت ہوئی ہے، عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، چھوٹے بچے بھی اپنی پاکٹ منی دیتے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ہم صرف دیکھتے ہیں جس نے پیسے دیے کیا وہ قانون طور پر آئے، ہم ایک ایک بندے کے ذرائع آمدن کی جانچ نہیں کرسکتے، ایسا ممکن نہیں کہ اگر ہمیں 100 افراد رقم دیں تو ہم دیکھیں کہ ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سیاسی پارٹیاں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں، مختلف پارٹیوں کو سیٹھ اور مافیا فنڈنگ کرتی ہیں۔

    فنڈنگ کیس کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کیس کا فیصلہ بالکل آنا چاہیے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا بھی فیصلہ ساتھ ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پی پی کا کیس عوام کےسامنےرکھاجائے، ان تینوں کی اسکروٹنی مکمل ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ساتھ سنایاجائے، تاکہ عوام دیکھیں کس پارٹی کی کیسے فنڈنگ ہوتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں ان کا پارٹی ہیڈ آفس کس نے بنوا کردیا، ان کا ہیڈ آفس لیبیا نے بنوایا ہے۔

    وزیرداخلہ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ پنجاب تو آسکتے ہیں لیکن واپس جانےکی گارنٹی ہم نہیں دے سکتے، رانا ثنااللہ پر مقدمے درج ہیں ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہم جنرل الیکشن کی طرف جارہےہیں، ضمنی الیکشن سے قبل وفاقی حکومت گھرچلی جائے گی۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستانی شہری ہیں تو ان کا حق ہے کہ وہ واپس آئیں، نوازشریف واپس آئیں گے تو ان کو جیل جانا پڑے گا، ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم سندھ اسمبلی تورنے اور الیکشن کمشنر تبدیل کرنے پر تیار ہوگی تو بات ہوسکتی ہے، اگر یہ سندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو باقی صوبے والے بولیں گے وہ کیوں توڑیں۔

  • ‘تحریک انصاف کو فنڈ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی  جارہی ہے’

    ‘تحریک انصاف کو فنڈ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو فنڈ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو فنڈ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید لکھا "تحریک انصاف فنڈنگ کےلیےکسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی، اوور سیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں، ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے۔”

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کافیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔

    ْ

  • تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری کا مطالبہ

    تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ” فنڈنگ کیس میں ہمارامؤقف یہ ہے تینوں جماعتوں کافیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، اس قانون کا مقصد یہ ہے ووٹر کو پتہ ہو سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کررہا ہے ، تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں۔”

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ "اوورسیزپاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، جیسے اوورسیزملک کوسپورٹ کرتے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کوسپورٹ کرتے ہیں”۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ "پاکستانیوں کاحق ہے ان کومعلوم ہو ن لیگ اور پی پی کوکون فنڈکرتاہے، ابھی تک یہ رازسامنےکیوں نہیں آرہا؟ ”

  • ‘اب پی ٹی آئی کیلئے وفاق کی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے’

    ‘اب پی ٹی آئی کیلئے وفاق کی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاق کی حکومت کوگرانااب پی ٹی آئی کیلئےکوئی مسئلہ نہیں ، جب چاہیں گےسوئچ بند کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ںثااللہ کی جانب سے گورنر راج کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے راناثنااللہ جیسے لوگ چوک پر کھڑے ہوکر کپڑے نہ پھاڑنا شروع کردیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بونگیاں مار رہے ہیں اس سے وزارت داخلہ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، راناثنااللہ کو یہ تک نہیں پتہ کہ گورنر راج کس صورت میں لگایا جاتا ہے، گورنر راج صدر مملکت نے لگانا ہوتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سندھ کے علاوہ پورے ملک میں حکومت قائم ہوچکی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی حکومت کو گرانا اب پی ٹی آئی کیلئےکوئی مسئلہ نہیں، وفاق وینٹی لیٹر پر ہے، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےبعدگورنرراج کی باتیں شرمناک ہیں، کل سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، 3 ماہ پہلے ان ہی 3 ججز نے فیصلہ کیا جس کی وجہ سے عمران خان کو جانا پڑا، پچھلےفیصلے پر تحفظات تھے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کہیں سپریم کورٹ قبول نہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن شدید دباؤ میں عجیب فیصلے کررہی ہے، پرویزالٰہی کی حلف برداری تقریب سرکاری ٹی وی پرنہیں دکھائی گئی، یہ حکومت سسک رہی ہے، ہم نے ردعمل دیا تو یہ حکومت نہیں رہےگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے کچھ اینکرزکہہ رہےہیں عمران خان کے کہنے پر 25ایم پی اےکوڈس کوالیفائی کیاگیا، ان صحافیوں سے کہتا ہوں کہ پہلے ریکارڈ تو دیکھ لیا کریں، پنجاب کے اپوزیشن لیڈرسبطین خان نے ان ایم پی ایز کو نوٹسزجاری کیے تھے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کوفارغ کرناکوئی مشکل نہیں، صدر کو کہنا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں ، ان کے پاس اس وقت 163 سے زیادہ ممبرز نہیں ہیں، اعتماد کا ووٹ نہ ملنے پر وزیراعظم اور یہ حکومت فارغ ہوجائے گی۔

  • فواد چوہدری نے مریم نواز کی خواہش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    فواد چوہدری نے مریم نواز کی خواہش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی خواہش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ’آپ چاہتی ہیں حکومت آپ کے والد کی طرح عدالت کے خلاف بغاوت کرے۔‘

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نارکوس کے وارث ہیں؟

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سسلین مافیا آپ کے لیے بالکل موزوں کی اصطلاح ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ حکومت مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یا اسٹیٹس کو کا شکار بنے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے، لیڈر تب بنتا ہے جب وہ مشکل حالات کا سامنا کرتا ہے۔

  • ’عمران خان دباؤ میں طاقت ور ہوکر ابھرے ہیں‘

    ’عمران خان دباؤ میں طاقت ور ہوکر ابھرے ہیں‘

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان دباؤ میں طاقت ور ہوکر ابھرے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی بحران حد سے بڑھے گا تو مسائل ہوتے ہیں ہم نے یہ تو نہیں کہا کہ عمران خان کو واپس وزیراعظم بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ان سے ملک 2023 تک چلتا ہے تو چلالیں ہمیں ان کو گھر بھیجنے کی کیا ضرورت ہے گھر تو ہم انہیں آج بھی بھیج سکتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں سب سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں اور شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: تمام حکومتی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، فواد چوہدری کا مطالبہ

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ گورنر راج لگائیں تو ماضی کی طرح عدالت سے واپس ہوجائے گا ان کے پاس اخلاقی اور قانونی دلیل نہیں ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والوں کو آج کل کوئی پوچھتا ہے تو انہیں اس کا ہاتھ چومنا چاہیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو پنجاب اور کے پی کیوں اسمبلی توڑیں گے خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہے، کشمیر، جی بی بھی ہمارے ساتھ ہے۔

  • ’بیچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، دباؤ میں فیصلہ نہیں آنا چاہیے‘

    ’بیچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، دباؤ میں فیصلہ نہیں آنا چاہیے‘

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بینچ بنانا تو چیف جسٹس پاکستان کا اختیار ہے لیکن دباؤ میں فیصلہ نہیں آنا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے فیصلہ دے دیا کہ انتخابات کی طرف جائیں لیکن یہ لوگ سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اب نہیں چل سکتا اب ملک میں بڑے فیصلے جلد کرنا ہوں گے فل کورٹ فل کورٹ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے مگردباؤ ڈال کر نہیں ہوسکتا اگراس طرح سے فیصلے ہونے ہیں توناقابل قبول ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کو دھاندلی کے بغیراقتدارمیں آنے کی عادت ہی نہیں ہے اور آج انہوں نے بچوں کی طرح ایڑیاں رگڑنا شروع کردیں۔

    مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: فل کورٹ بنے گا نہیں ؟ فیصلہ محفوظ

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کو پیچھے رکھیں اور ملک کے لیے آگے بڑھیں اس میں جتنی تا خیرہوگی اتنی معیشت کے لیے مسائل بڑھیں گے ان لوگوں کو معیشت اور ملک کی نہیں صرف اپنے اقتدار کی پرواہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے اب ملک میں الیکشن کی طرف جائیں اورنئے الیکشن کمشنر پربات چیت شروع کریں اور عوام کو اپنی حکومت چننے کا حق دیا جائے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ بنے گا یا نہیں اس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

  • تمام حکومتی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،  فواد چوہدری کا مطالبہ

    تمام حکومتی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، فواد چوہدری کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تمام حکومتی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکمران جماعتوں کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا فلم لندن نہیں جاؤں گی کےتمام کردارپریس کانفرنس میں موجودتھے، وزرا نے پورے جتھے کی سربراہی کی، پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ لانچ کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس گروہ کے لیے سسلین مافیاکی اصطلاح استعمال کی، انہوں نےاپنی باتوں سے سپریم کورٹ کو اڑانے کی کوشش کی۔

    مریم نواز کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خاتون ضمانت پرہونے کے باوجود عدلیہ کےخلاف پریس کانفرنس کرتی رہیں، اس سےزیادہ لحاظ کیاہوگا، اتنالحاظ آج تک کسی کانہیں کیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے سوال کیا کہ مریم نوازکوکس حیثیت میں وزیراعظم ہاؤس آڈیٹوریم دیاگیا کہ وہ پریس کانفرنس کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن ہوئےجےیوآئی کی کتنی نشستیں ہیں؟ پوراسندھ ڈیم بن گیا ہے آپ پنجاب کی حکومت بچانے چلے ہیں۔

    زرداری کے دبئی جانے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول کے والد فرار ہوگئے یہ جانتے ہوئے انکی حکومت چند دن کی رہ گئی ہے، یہ لوگ چنددن کےمہمان ہیں کچھ نےتوسامان بھی پیک کرلیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کاذوالفقاربھٹوسے صرف اتناتعلق ہے کہ آپ بینظیر کے گھر پیدا ہوا، پیپلزپارٹی نے سندھ کے پیسے پنجاب میں لگائےہیں، اندرون سندھ کا حال دیکھ لیں بارش ہوتی ہے تو کراچی ڈیم بن جاتاہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس حکومت نے سپریم کورٹ کودباؤمیں لانے کاکام کیاہے، بلاول بھٹوکویاد کراناپڑتاہےکہ بینظیرپوری زندگی ن لیگ کے ظلم کا شکار رہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ کوبلیک میل کرنےپرتلےہوئےہیں، ہمارمطالبہ ہے ان جماعتوں کے قائدین کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ، یہ سب ملک سے فرار ہونے کی کوشش کریں گے۔

    فضل الرحمان سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کل سے دھمکیاں دیئے جارہےہیں ان کا پنجاب سے تعلق کیا ہے، 11 پارٹیاں بنا کر کہا جاتا ہے کہ تمام پارٹیاں اکٹھی ہوچکی ہے ان تمام جماعتوں نے ملکر بھی عمران خان سے شکست کھائی ہے ، لوگوں نے فیصلہ دےدیا ہے ان میں ذرا بھی شرم ہوتی تو گھر چلے جاتے۔

    اے آوائی نیوز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اےآروائی کوبندکروانےکی دھمکیاں دی گئیں، صابرشاکرآپ کی وجہ سے ملک سےباہر ہیں، ارشد شریف پرمقدمات بنے،عمران ریاض کو اٹھوایا گیا، آپ لوگوں میں ذراسی بھی شرم ہوتی تواستعفیٰ دےدیتے۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ ن لیگ اب عدلیہ کے بعد اگلی مہم فوج کے کچھ افسران کیخلاف لائے گی ، ، انہوں نےسپریم کورٹ کیخلاف مہم چلائی،531اکاونٹ جوکہ رجسٹرڈ ہیں، یہ چاہتےہیں کہ عدلیہ اورفوج کودباؤمیں لیکرآئیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 12بجے کی رات لاکھوں لوگ سڑکوں پر تھے، سپریم کورٹ نے تو رات کو صرف درخواست وصول کی تھی ، ہم کہتے تھےکہ رات کوہی سپریم کورٹ کودرخواست کوسنناچاہیے، ہم نےسپریم کورٹ کےججزکےخلاف بیٹھ کرپریس کانفرنس نہیں کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے 22کروڑعوام پی ٹی آئی کےساتھ کھڑےہیں، میں سمجھتاہوں انھوں نے حکومت میں آکر کم از کم 50،50کروڑ روپے کمایا ہے، سندھ کےپاس ابتک 7ہزارکروڑروپےجاچکے ہیں یہ پیسہ کہاں گیا۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ کچھ عرصے سےمعاملات جس طرح چل رہےہیں ،تاثرملتاہےاسٹیلشمنٹ نیوٹرل نہیں، عمران خان نےتوپاکستان کو سری لنکابننے سے بچایا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ عدلیہ اورفوج کودباؤمیں لیکرآئیں گے لیکن عوام کی ان چہروں سے جان ہمیشہ کےلیےچھوٹ گئی ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ رولنگ کہتی ہے کہ پارلیمنٹری پارٹی فیصلہ کرے گی، پرویزالہیٰ کودیاگیاووٹ مستردکیاگیاکیا یہ مذاق ہے، سپریم کورٹ سے درخواست ہے پنجاب کےوزیراعلیٰ کےکیس کا فیصلہ کرے ،پنجاب 3ماہ سےبغیرکسی وزیراعلیٰ کےچل رہاہے،آج بھی حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنا ہواہے تو سپریم کورٹ آرڈر پر بنا ہوا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مرکز میں 155 ووٹ والی پی ٹی آئی اپوزیشن اور 84 ووٹ والا وزیراعظم بنابیٹھاہے، جمہوریت ایسے نہیں چلتی کہ 84ووٹ والا وزیراعظم بن جائے، ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کیس کو لمبا کیاجائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 11جماعتوں کے کہنے پربینچ بنانے کے اختیارپر سرنڈرکر دیں توچیف جسٹس کی حیثیت ہی ختم ہوجائے گی ، یہ لوگ چاہیں تو فل بینچ کیلئے عدالت میں اپیل فائل کرسکتے ہیں، عدالت فیصلہ سنائے اور آپ عدالت میں کہہ سکتےہیں کہ فل کورٹ بینچ جائیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہےہیں اورانصاف کی توقع کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فہد حسین کی قیادت میں جو میڈیا سیل کام کررہاہے اس پر فل کورٹ بینچ بنادیاجائے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتاہے ماننے یا نہ ماننے کا آپشن نہیں۔

    رہنما تحریک انصاف نے سوال کیا کہ مریم نواز بتائیں ون ہائیڈپارک میں ان کا اپنا کاکیارول تھا اور پنےبھائی سے پوچھیں ون ہائیڈ پارک کی فروخت میں ان کا کیا کردارہے۔

  • ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔